نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    یعنی، گویا، چنانچہ ۔۔۔ آپ بچیوں کو ناگفتنی باتیں سکھایا کرتی ہیں؟ توبہ ہے، نوج!
  2. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    پطرس بخاری دا مضمون پڑھ بیٹھے نیں اپنے چوہدری صاحب؟
  3. محمد یعقوب آسی

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    سید ضمیر جعفری مرحوم اور پروفیسر انور مسعود میں بہت بے تکلفی رہی ہے۔ جعفری صاحب کا حساب بھی کچھ ایسا تھا کہ صوفے پر اکیلے پورے آتے تھے۔ ایک محفل میں جعفری صاحب کچھ اس طور بکھر کر بیٹھے تھے کہ انور مسعود سے نہ رہا گیا، بولے: ’’چھڈ یار جعفری! جتھے بہندا ایں ڈھیر ای لا دیندا ایں‘‘۔ ۔ (جہاں بیٹھتے...
  4. محمد یعقوب آسی

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    ہمارے ’’ناقص‘‘ علم کے مطابق یہ شعر اپنے علامہ صاحب کا ہے۔ اس شعر کا سارا کمال موصوف کے ’’تخلص‘‘ کا ہے جو ایسے سرسری انداز میں واقع ہوا ہے کہ شعر بھی سرسری ہو گیا۔ ہمارے علم کے اس مسلمہ ’’نقص‘‘ کو بھی سرسری انداز میں لیتے جناب شمشاد نے جو ’’وجہِ مطالبہء خودکشیء عاشقِ ناکارہ و ناہنجار‘‘ بیان...
  5. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    اب اتنی پابندیاں بھی کیا!! شاعر لوگ تو ایک بھی آنکھ سے رو بھی لیتے ہیں۔ اتفاق سے ایک شعر یاد آ گیا، شاعر کوئی استاد ہیں نام ذہن میں نہیں۔ نہ تخت و تاج میں نے لشکر و سپاہ میں ہے جو بات مردِ قلندر کی بارگاہ میں ہے سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے ہزار ہا شجرِ سایہ دار راہ میں ہے آپس کی بات ہے کہ...
  6. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    اس شعر کے دوسرے مصرعے میں ایک لفظی تبدیلی زیرِ غور ہے۔ روز و شب وقفِ لیت و لعل ہو گیا ۔۔۔؟ دیکھئے فکر کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور بیٹھتا بھی ہے یا نہیں ۔۔۔۔ جناب ابن رضا اور جناب الف عین
  7. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    سب سے پہلے تو مجھے آپ کے حسنِ نظر پر آپ کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ حال دل کا عجب آج کل ہو گیا روز و شب محوِ لیت و لعل ہو گیا قوافی پر مؤقف آپ کا درست ہے۔ تاہم شعر میں شامل لفظ ’’لعل (لع ل ۔ موتی)‘‘ نہیں ہے، بلکہ ’’لَعَل = لَ عَل‘‘ ہے۔ ہم روا روی میں’’ لَیت و لَعْل‘‘ کہہ دیتے ہیں جو درست نہیں۔...
  8. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    احبابِ محفل کی نذر ۔۔۔۔۔۔۔ ایک تازہ غزل حال دل کا عجب آج کل ہو گیا روز و شب محوِ لیت و لعل ہو گیا آگہی جانئے بے حسی بن گئی مسئلہ آپ سے آپ حل ہو گیا سارے نمرود و بوجہل یک لب ہوئے جو انہوں نے کہا وہ اٹل ہو گیا آندھیوں کو ملا نام تسنیم کا موسمِ جبر یوں بے بدل ہو گیا میں نے گلشن...
  9. محمد یعقوب آسی

    زبیر قیصر کا شعری مجموعہ "ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے" ۔۔ اور شاہدشاہنواز کے اشعار، کچھ مماثلتیں

    سانجھ والے اس عنصر کا سطحی سا تجزیہ بھی کریں تو کچھ چونکا دینے والے اور کچھ رنجیدہ کر دینے والے عوامل سامنے آتے ہیں۔ مثلاً: کئی دہائیاں ہو گئیں، پوری دنیا کچھ عجیب بلکہ متضاد کیفیات کا شکار ہو رہی ہے، بے چینی اور بے حسی بیک وقت موجود ہیں۔ حقیقی مسرتیں عنقا ہو رہی ہیں اور انسان ظاہری چمک دمک اور...
  10. محمد یعقوب آسی

    زبیر قیصر کا شعری مجموعہ "ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے" ۔۔ اور شاہدشاہنواز کے اشعار، کچھ مماثلتیں

    بالکل ایسا ہوتا ہے شاہد شاہنواز صاحب۔ ہمارے دوست ہیں اقبال احمد قمر، جہلم سے تعلق ہے آج کل دمام (سعودی عرب) میں ہوتے ہیں۔ ان کی پہلی کتاب مجھ تک پہنچی تو میں بھی شاید اسی طور چونکا تھا جیسے آپ زبیر کی کتاب پڑھ کر چونکے ہیں۔ مہینوں بعد وہ پاکستان آئے تو ایک پورا دن میرے اور کچھ دوستوں کے ساتھ...
  11. محمد یعقوب آسی

    صبر کا پھل (بچوں کے لیے نظم)

    گویا وہ ’’ہندی بحر‘‘ بن گئی؟ ۔۔۔ اس میں تو پھر بہت لچک مل جاتی ہے۔ فائدہ اٹھائیے حضرت
  12. محمد یعقوب آسی

    صبر کا پھل (بچوں کے لیے نظم)

    شاید ’’مفعولات فعولن فعلن ‘‘ یا ’’فعلن فعل فعولن فعلن‘‘ ۔۔ مزمل شیخ بسمل صاحب سے اکتسابِ فیض کیا جائے۔ ہم تو غیر مانوس بحروں سے بھاگتے ہیں۔
  13. محمد یعقوب آسی

    صبر کا پھل (بچوں کے لیے نظم)

    غزل کی حیثیں دو ہیں۔ ایک صنف یا ہیئت کے حوالے سے۔ یہ ایسی نظم ہے جومندرجہ ذیل ہیئت کے حامل دو دو مصرعوں کے متعدد اشعار یا ابیات پر مشتمل ہوتی ہے۔ الف : تمام مصرعوں کا عروضی وزن مشترک ہوتا ہے (مروجہ شرائط اور رعایات کے ساتھ)۔ باء: تمام ابیات کے مصرع ہائے ثانی ہم قافیہ ہوتے ہیں۔ ردیف اختیاری ہے...
  14. محمد یعقوب آسی

    چل دیا جو بیچ رستے چھوڑ کر، کہنا اُسے

    ایک یاد دہانی کہہ لیجئے؛ سب سینئر اور جونیئر احباب کے لئے۔ کمپیوٹر کے استعمال نے اس امر کو اور زیادہ اہم کر دیا ہے کہ ہر لفظ کی املاء میں اس کی جدا گانہ حیثیت کو بھی ملحوظ رکھا جائے۔ لہٰذا الفاظ کو بلا ضرورت جوڑ کر لکھنے کی جو روش ہمارے ہاں صدیوں سے چل رہی ہے اس کو ترک کرنا ہو گا۔ مثلاً: آپکا،...
  15. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست

    چند الفاظ کے بارے میں بھی عرض کرتا چلوں: توجیہ : وجہ ہونا، وجہ کی وضاحت کرنا، وجہ بنانا، چہرہ بنانا، واضح کرنا وغیرہ (مادہ: و ج ہ) توضیح: بتدریج یا باریکی میں وضاحت کرنا (مادہ: و ض ح)۔ توضیع : وضع کرنے کا عمل (مادہ: وض ع) نکتہ آفرینی: نکتہ پیدا کرنا ، نکتہ اٹھانا، ایک بات سے ایک ضمنی بات...
  16. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست

    دوسرا مصرع بدلئے ۔ اگر آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ’’مجھے ایسے لبوں پر مسکراہٹ لانی ہے یا ان کے لئے مسکراہٹ بننا ہے جو ۔۔۔۔‘‘ تو یہ مفہوم قوت کے ساتھ بیان نہیں ہو رہا۔ پہلے مصرعے میں اِس ’’جو ۔۔۔۔‘‘ کے مطابق لبوں کی تفصیل یا خوبی ہوگی۔ اور خوبی یا تفصیل کا میدان یہاں خاصا وسیع ہے: وہ جو مسکراہٹ کو...
  17. محمد یعقوب آسی

    صبر کا پھل (بچوں کے لیے نظم)

    غزل کی ہیئت میں نظم کہی جا سکتی ہے، اور پہلے بھی کہی گئی ہیں۔ مثلاً: ’’مکڑا اور مکھی‘‘، ’’بلبل اور جگنو‘‘ از: علامہ اقبال۔ (یاد داشت کی بنا پر لکھ رہا ہوں)۔ جنابِ الف عین جنابِ @ابنِ رضا جنابِ محمد اسامہ سَرسَری جنابِ عمر سیف
Top