نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    صبر کا پھل (بچوں کے لیے نظم)

    جناب محمد اسامہ سَرسَری صاحب ۔ پہلے مصرعے پر دو باتیں ہیں بھائی۔ اول تو یہ کہ یہ وزن میں زیادہ ہے۔ دوم یہ کہ پوری نظم میں کوئی اور لفظ اتنی ثقالت کا نہیں، خاص طور پر بچوں کے لئے مشکل بات ہو جاتی ہے۔ آیاتِ قرآنی کو شاعری میں لانا بالکل بجا مگر آپ کے قاری کی سطح کیا ہے، یہ امر بھی بہت اہم ہے۔...
  2. محمد یعقوب آسی

    چل دیا جو بیچ رستے چھوڑ کر، کہنا اُسے

    جنابِ الف عین کا میری گزارشات سے متفق ہونا میرے لئے سند کی حیثیت رکھتا ہے۔ :aadab:
  3. محمد یعقوب آسی

    اسلام اور محفل

    یہ دھاگا شروع کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، بھلا؟ اس کے پیچھے کوئی خاص محرک ہے کیا؟ نیتوں کا حال تو اللہ ہی جانتا ہے۔
  4. محمد یعقوب آسی

    چل دیا جو بیچ رستے چھوڑ کر، کہنا اُسے

    اصولاً مجھے اس توجہ پر آپ کا ممنون ہونا چاہئے، اور وہ میں ہوں! اس سے زیادہ اصولی بات یہ ہے کہ میری مندرجہ بالا گزارشات شاید تنقید کے تقاضوں کو پورا نہیں کر رہیں، یہ اس کا صرف تاثراتی پہلو ہے۔ یہ حقیقت ہے، میں کسی کسرِنفسی سے کام نہیں لے رہا۔
  5. محمد یعقوب آسی

    چل دیا جو بیچ رستے چھوڑ کر، کہنا اُسے

    مجھے شاید تفصیلی بات کرنی ہو گی؟ اشعار اور لفظیات پر ذرا سا اور غور کیا ہوتا تونہ صرف یہ کہ لسانیاتی اور محاوراتی اشکال دور ہو سکتے تھے، بلکہ اظہار کی جمالیاتی سطح بھی بلند ہو سکتی تھی۔ ایک نظر شعر بہ شعر دیکھ لینے میں بھی کوئی ہرج نہیں ہے، نا؟ یہ اس لئے کہا کہ کچھ دوست برا مان جاتے ہیں، اور پھر...
  6. محمد یعقوب آسی

    چل دیا جو بیچ رستے چھوڑ کر، کہنا اُسے

    پتہ نہیں مجھے کیوں احساس ہو رہا ہے کہ غزل کہی اور ادھر پوسٹ کر دی۔ میرے پاس یہ سمجھنے کی کوئی منطقی وجہ موجود نہیں۔
  7. محمد یعقوب آسی

    اقبال کی فارسی رُباعی کا ترجمہ

    عمدہ کوشش ہے جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ خاص بات اس کی یہ ہے کہ آپ نے بحر کو برقرار رکھا ہے۔ اس میں اگر ’’سرودِرفتہ‘‘ اور ’’دِگر‘‘ کو نمایاں کیا جا سکے تو کر دیکھئے۔
  8. محمد یعقوب آسی

    خُدا کو اور بھی کچھ کام کرنے ہیں۔ فاخرہ بتول

    اس میں اقبال کے حوالے سے دو باتیں ہیں۔ اول: نظم ’’شکوہ‘‘ میں اقبال نے خالص اپنے افکار بیان نہیں کئے بلکہ اپنے دور کی نمایاں تشکیکات کو نظم کیا ہے۔ اس کے افکار ’’جواب شکوہ‘‘ میں ہیں! دوم: اگر بفرضِ محال منقولہ بالا شعر اقبال کی اپنی فکر ہو، تو بھی ایمانیات کی بنیاد کتاب اللہ ہے، نہ کہ ’’بانگَ...
  9. محمد یعقوب آسی

    سچ ہے نُقصان ہی اُٹھائیں گے

    میں تو اپنی رائے پہلے ہی دے چکا ۔ اقبال نے قریب قریب ہر جگہ اس کو ’’مُ سَل ما ں‘‘ یا ’’مُ سَل مان‘‘ باندھا ہے (فعولن، مفاعیل)۔ فی زمانہ راجح بھی یہی ہے۔
  10. محمد یعقوب آسی

    سچ ہے نُقصان ہی اُٹھائیں گے

    نون یا نون غنہ ۔۔۔ یہ تو حسبِ موقع ہوتا ہے کہ اوزان میں کیسے بیٹھے گا۔ معنوی طور پر دونوں ایک ہی ہیں۔ کچھ الفاظ البتہ ایسے ہیں کہ ان میں نون کو نون غنہ سے بدل دیں تو معانی بدل جاتے ہیں؛ وہاں احتیاط لازم ہے۔ جیسے: جہان (دنیا، عالم) اور جہاں (یہی معانی) فارسی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جہاں (جس جگہ) ہندی وغیرہ
  11. محمد یعقوب آسی

    سچ ہے نُقصان ہی اُٹھائیں گے

    جب لڑیں مسلماں ہی آپس میں تو پرندے کہاں سے آئیں گے؟؟ شعر کے حسن و قبح سے قطع نظر اس میں لفظ ’’مسلماں‘‘ کی عروضی ہیئت پر محترمی اعجاز عبید صاحب کی توجہ چاہتا ہوں۔ میں اب تک یہی سمجھتا رہا ہوں کہ: ساخت کے اعتبار سے لفظ ’’مسلمان، مسلماں‘‘ لفظ ’’مسلم‘‘ پر الف نون کا اضافہ کر کے جمع بنانے کا حاصل...
  12. محمد یعقوب آسی

    عروض کا سافٹوئر

    میرا مشاہدہ مختلف ہے۔ ساری سطور رد نہیں ہوتیں، کمپیوٹر صرف وہ سطر نہیں اٹھاتا جو اس کے ڈاٹا بینک میں شامل کسی بحر سے نہیں ملتی۔ مثال اوپر آ چکی ہے کہ انشا جی کے جو چھ مصرعے میں نے لکھے تھے، کمپیوٹر نے پانچواں نہیں اٹھایا، باقی سب کی تقطیع کر دی۔
  13. محمد یعقوب آسی

    سچ ہے نُقصان ہی اُٹھائیں گے

    یہ تو آپ پر ہے جناب، جو مزاج میں آئے۔
  14. محمد یعقوب آسی

    سچ ہے نُقصان ہی اُٹھائیں گے

    ایک معنی کی طرف اشارہ کر دوں۔ آپ کی پسندیدگی کا شکریہ ۔۔ اس کا مطلب ہے پسندیدہ ہونا (آپ کو دوسرے پسند کرتے ہیں اور شکریہ ہم ادا کرتے ہیں کہ آپ کو پسند کیا گیا)۔ پسند آوری ۔۔ اس کا مطلب ہے پسند کرنا (آپ نے ایک بات پسند فرمائی، سو ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں)۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
  15. محمد یعقوب آسی

    عروض کا سافٹوئر

    جی آیاں نوں، جناب ساقی صاحب! :aadab: :rainbow::rainbow::rainbow::coffeecup::coffeecup::coffeecup::rose::rose::rose:
  16. محمد یعقوب آسی

    عروض کا سافٹوئر

    جناب سید ذیشان کی اجازت سے ۔۔ احباب کی خدمت میں ایک اہم گزارش کہ تقطیع کے لئے اکیلا مصرع نہ دیں تو بہتر ہے، بلکہ شعر کے دونوں مصرعے لکھا کریں (دوسرا مصرع نئی لائن میں)۔ مشترکہ بحر جاننا مطلوب ہو تو اس کے لئے بھی تو کم از کم دو مصرعے دینے ہوں گے۔ اس طرح بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    عروض کا سافٹوئر

    یہاں کچھ تھوڑا سا فرق آیا ہے ویسے فائینل نتیجہ درست آ گیا ہے: وحشی (2، 2) کو (1) سکوں (1، 2) سے (2) کیا (2) مطلب (2، 2) جوگی (2، 2) کا (1) نگر (1، 2) میں (1) ٹھکانا (1، 2، 2) کیا (1)۔ = = - - = = = = = = = - - = - - = = = کمپیوٹر نے پانچویں مصرعے کی تقطیع نہیں دکھائی۔ ممکن ہے مجھ سے...
Top