نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    نہایت احترام کے ساتھ ایک اہم بات۔ لفظ اور محاورہ ، اِن دونوں میں فرق ہوتا ہے۔ مثلاً: گُل ایک لفظ ہے (اسم)؛ گُل ہونا، گُل کرنا دونوں محاورے ہیں، معانی بالترتیب ’’بجھنا‘‘ اور ’’بجھانا‘‘۔ ان دونوں میں سے ہم کوئی بھی معنی گل کو نہیں دے سکتے بلکہ محاورے کے معانی اس کی پوری عبارت سے مشروط ہوتے ہیں۔...
  2. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    شکریہ
  3. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    فیس بُک سے جناب طارق بٹ صاحب کی فکر انگیزا ور نم آگین تحریر ’’میرے اللہ، مجھے ٹی وی بنا دے‘‘ ایک پرائمری اسکول ٹیچر نے کلاس کے بچوں کو کلاس ورک دیا کہ وہ ایک مضمون لکھیں کہ وہ (بچے) کیا چاہتے ہیں کہ ان کا خدا ان کے لیے کرے۔ سب بچوں نے مضمون لکھا وہ تمام بچوں کے مضامین اپنے گھر پر چیک کرنے لگی...
  4. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    اندازہ ہے کہ کلیسا، گرجا، چرچ؛ یہ تینوں ایک ہیں۔ تکا لگانے والی بات یہ ہے کہ کیتھولک عیسائی اپنے گرجا گھر کو کیتھیڈرل کہتے ہیں۔ ان لوگوں کی اپنی اصطلاحات ہیں، تفصیلات وہ جانیں۔
  5. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    اس میں تھوڑا سا فرق ہے۔ ’’دَیر‘‘ مجوسیوں کی عبادت گاہ کو کہتے ہیں، جب کہ ’’کلیسا‘‘ مسیحیوں کی عبادت گاہ کو۔
  6. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    بجلی جانے والی ہے۔ یار زندہ صحبت باقی۔
  7. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    اس فقیر نے تو عرض کیا تھا کہ اس کو ذرا آگے بڑھایا جائے اور محاورات اورضرب الامثال تک پھیلایا جائے۔
  8. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    اس میں مزید شامل کر لیجئے۔ چا (پنجابی)اردو میں ’’ چاؤ‘‘: خوشی ، شوق، راحت آمیز آرزو۔
  9. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    کمر کا معنٰی پتلی سی چیز نہیں، وہ تو انسانی جسم کےایک حصے کو کمر کہہ دیا گیا، اور شاعروں نے اس کو پتلی کر دیا۔ کمر کا درست معنی ہے ’’درمیان کا حصہ‘‘ جیسے کمرِ کوہ ہوتا ہے۔ انسان کی کمر بھی دھڑ اور ٹانگوں کے درمیان ہوتی ہے اور قد یہاں ٹھیک ایک بٹا دو بنے، ضروری نہیں۔
  10. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    اس میں بہت قریب کا ایک لفظ اور شامل کر لیجئے۔ طُرُق (طُ + رُق): جمع ہے ’’طریق‘‘ کی۔ عربی والے طریق سے راستہ، سڑک وغیرہ مراد لیتے ہیں، اردو میں کسی کام کو کرنے کا اسلوب (طریقہ)، زندگی گزارنے کا انداز (طریق) اس کے مزید معانی بھی ہو سکتے ہیں۔
  11. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    آداب۔ آپ کا بڑا پن ہے۔ بھول جانا کوئی بڑی بات نہیں، دیکھا تو پھر یاد دلانا میرے ذمے تھا۔
  12. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    معذرت خواہ ہوں صاحب۔ ترک (چھوڑنا: ت+ رَک) درست ہے۔ یہاں کاف کلمن ہی ہے قاف قرشت نہیں۔ اردو میں ترک کر دینا معروف ہے۔ مثالیں: ترکِ تعلق، من ترک الصلوٰۃ، متروک، تارک الدنیا، تَرکہ (مرنے والا جو کچھ مال و منال چھوڑ جاتا ہے)۔
  13. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    شکریہ قیصرانی صاحب۔ سوال یہ ہے کہ ہم ’’آٹھ آٹھ آنسو‘‘ ہی کیوں روتے ہیں؟ چار چار، چھ چھ، دس دس، بارہ بارہ کیوں نہیں؟ اور چھیکا بلی کے بھاگوں ہی کیوں ٹوٹتا ہے، کسی اور جانور کے بھاگوں کیوں نہیں؟ اور چھیکا ہی کیوں ٹوٹتا ہے، کوئی شہتیر کیوں نہیں ٹوٹتا؟ اور ٹام نے جب دم کاٹ لی، جیری لنڈورا ہو کر...
  14. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    احبابِ گرامی! کیا یہ مناسب نہیں ہو گا کہ ہم الفاظ سے ایک قدم آگے نکل کر محاوروں اور ضرب الامثال کی بات کریں؟
  15. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    میں تو یہاں ’’مخبون‘‘ کی توقع کئے بیٹھا تھا۔
  16. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    دونوں ایک ہی لڑکی پر عاشق ہو گئے۔اور اپنے اپنے نام کی معنویت کےحوالے سے عشق کو ’’ڈیل کرتے‘‘ رہے۔ ’’نذر‘‘ تو ’’اپنی جاں نذر کروں‘‘ کا نمونہ بن گیا اور ’’نظَر‘‘ ان دونوں پر نظر رکھا کرتا ۔ ۔۔۔ پھر؟ کیا ہوا؟ قیصرانی صاحب سے پوچھتے ہیں!
  17. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    ’’زَن‘‘ فعل امر بھی ہے، اور اسمِ فاعل بھی مصدر ’’زدن‘‘ سے (مارنا) حدی را تیز تر می خوان چو محمل را گران بینی نوا را تلخ تر می زن چو ذوقِ نغمہ کم یابی (اقبال)
  18. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    میرے محدود علم کے مطابق ’’بلور‘‘ شیشے کو کہتے ہیں:۔ شیشہ بطور میٹریل۔ باقی اس کے معانی کے مختلف پہلو ہیں جو موقع بہ موقع پیدا ہوتے ہیں۔ عام شیشے یا پانی کی ایک مقدار پر اس میں نیلاہٹ سی محسوس ہوتی ہے۔ اس نسبت سے بلوری (نیلی مائل پُتلیوں والی) آنکھیں جہاں حسن کی علامت ہیں وہیں ہوشیاری کا استعارہ...
  19. محمد یعقوب آسی

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

    معذرت خواہ ہوں عزیزہ جیہ ۔ میرا مقصد کسی بھی طور آپ کی بات کو مذاق کا نشانہ بنانا نہیں تھا۔ وہ تو آپ کے الفاظ ’’دوست کی دوست کی دوست کی دوست‘‘ کی رَو میں کہہ گیا کہ اتنی دور سے کسی کتاب کا مل جانا ۔۔۔ خیر! میں مزید تفصیل میں نہیں جاؤں گا؛ آپ کو میرے الفاظ سے جو ذرا سی بھی کوفت ہوئی ہے، میں اس پر...
Top