نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    ایک بات میں نے کسی انٹرویو میں بھی کہی تھی کہ شاعر اپنی شاعری میں عام طور پر اور غزل میں خاص طور پر پورے کا پورا موجود ہوتا ہے۔ وہ سچا ہے، جھوٹا ہے، فریبی ہے، صاف گو ہے، ٹیڑھا ہے، سیدھا ہے، عالم ہے، جاہل ہے؛ جو کچھ بھی ہے۔ اس کا شعر اس کی شخصیت کے بہت سے پہلوؤں کی نمائندگی کر رہا ہوتا ہے۔ اسی...
  2. محمد یعقوب آسی

    استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کا خوبصورت کلام

    میں نے عرض کیا تھا کہ ’’حاصل کی ہوا ۔۔۔‘‘ والا شعر اس غزل سے خارج گردانئے گا۔ شعر پر مجھے اعتماد ہے، تاہم وہ اس غزل کی مجموعی فضا سے کسی قدر ہٹ کر ہے۔
  3. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    مزید پھر سہی۔ بہت سوچنا پڑ رہا ہے، اس عمر میں آ کر! :)
  4. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    ممنون ہوں، جناب محمد اسامہ!
  5. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    ممکن ہے میں نے کوئی ایسی بات کہہ بھی دی ہو یا کسی قدر مختلف بات ہو۔ میں ذاتی طور پر محض استادی یا قافیہ پیمائی کا قائل نہیں ہوں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ قافیہ اپنے معانی کے ساتھ انصاف کر سکے۔ اب، میں اس میں کس حد تک کامیاب رہا ہوں، میرے اہلِ نظر قارئین ہی کچھ بتا سکتے ہیں۔ مجھے تو جو کہنا تھا، اسے...
  6. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    آپ نے بہت سارے سوال اٹھا دیے۔ مجھے اپنی کام مایگی کا اعتراف ہے کہ دورِ حاضر کے ادب کا میرا مطالعہ تقریباً صفر ہے۔ آپ مجھے بلاتردد ’’شہر تمنا کا باسی‘‘ کہہ سکتے ہیں۔ تاہم ایک دو باتیں عرض کرنا لازم سجھتا ہوں: (1) ہر اچھا شاعر استاد نہیں ہوتا، استاد کو اچھا شاعر ہونا چاہئے۔ (2) میں اس امر کا قائل...
  7. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    بالکل جیسے آپ کا کہنا ہے کہ: ’’ جہاں قوافی اور ردیف ہمارے مجموعی مزاج کے ترجمان رہے ہیں وہاں ہمارے سچے تخلیق کاروں کو اپنا ایک مشترک سچ قائم نہیں کرنے دیا (میں ان میں اقبال کو شامل نہیں کر رہا)۔‘‘
  8. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    میں نے عمومی تناظر میں بات کی ہے، اس کو غزل اور نظم کا تقابل نہ جانئے۔ اقبال کے ساتھ بہت ساری چیزیں خاص ہیں، یوں کہہ لیجئے کہ وہ اقبال ہی کا حصہ ہیں۔ مزید یہ کہ میری گزارشات کو میری گزارشات ہی سمجھئے، میں نے ان کی حتمیت کا دعوٰی نہ کیا ہے اور نہ خود کو اس کا اہل سمجھتا ہوں۔
  9. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    ہشتم: ہم ایک شاعر کو ’’استاد‘‘ تسلیم کرتے ہیں، ایک کو نہیں کرتے، کیوں؟ کوئی نہ کوئی وجہ تو ہوتی ہے نا! بلکہ وجوہات ہوتی ہیں اور آپ صاحبان اس سے بخوبی آگا ہ ہیں۔ وہ الگ بات کہ کبھی کبھار مجھ جیسا کم علم اور کم مایہ شخص بھی دوستوں کی محبتوں کے طفیل یہ لقب پا لے۔ (جملہ معترضہ)۔
  10. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    ہفتم: روایت اور جمود میں فرق ہے۔ میں یہ بات عدیم ہاشمی کی کتاب ’’چہرہ تمہارا یاد رہتا ہے‘‘ کی اولین تعارفی تقریب میں اپنے ایک تعارفی مضمون ( جدتوں کی روایت) میں عرض کر چکا ہوں۔ صنوبر باغ میں آزاد بھی ہے پا بہ گِل بھی ہے انہی پابندیوں میں حاصل آزادی کو تو کر لے
  11. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    پنجم: جمالیات انسانی فطرت کا حصہ ہے، اور ہر خوش ذوق شخص کی یہ خواہش بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنی گفتگو کو فطرت کے اس خاص عنصر سے حتی المقدور مستفیض ہو تا کہ اس کے کلام میں حسن پیدا ہو سکے۔ یہ حسن کسی بھی ذمہ دار اور باصلاحیت غزل گو کے ہاں نمایاں ہوتا ہے۔ ردیف، قافیہ، اوزان اور دیگر مناسبات کا اہتمام...
  12. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    چہارم: دنیا کی دیگر زبانوں کی طرح اردو بھی اپنا ایک انفرادی مزاج رکھتی ہے اور اس کے پیچھے ارتقاء، تشکیل اور روایات کا عظیم سرمایہ ہے۔ ادب میں آ کر زبان کی ’’تہذیب‘‘ کی جاتی ہے اور اس کا جمالیاتی پہلو اجاگر ہوتا ہے۔ جمالیات پر میری گزارشات احباب کے علم میں ہیں۔ جناب محمد اسامہ سَرسَری نے ان کو...
  13. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    سوم: ادب میں زبان کا نکھار بہت اہمیت کا حامل ہے، اور شعر کے تقاضے اس پر مستزاد ہیں، پھر غزل! یہ اس پر ’’ہل من مزید‘‘ کی متقاضی ہوتی ہے، مگر کیوں؟ یہ ہے اصل سوال۔
  14. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    جناب ایوب ناطق کے نکات کے حوالے سے چند گزارشات اول: جناب مزمل شیخ بسمل نے بہت مناسب گفتگو کی ہے اور ایسا بہت کچھ بیان کر دیا ہے جو اگر وہ نہ کہتے تو میں کہہ دیتا۔ دوم: آپ کی گفتگو میں بنیادی حوالہ غزل کا ہے۔ میں نے ایک بات چیت میں غزل کو ’’اردو شاعری کا عطر‘‘ قرار دیا تھا (احباب کا اس سے متفق...
  15. محمد یعقوب آسی

    عروض ڈاٹ کام

    :congrats: :khoobsurat: :best: :good: :zabardast1: :aadab:
  16. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    ایک شعر پیش کرتا ہوں: یوں خیالوں کی تصویر قرطاس پر کیسے بن پائے گی لفظ کھو جائیں گے فن کی باریکیاں ڈھونڈتے ڈھونڈتے مزید بعد میں عرض کروں گا۔
  17. محمد یعقوب آسی

    کون کس کو مس کررہا ہے 15

    آمین! کم مایگیء حرفِ تشکر مجھے بتلا یہ قرض محبت کے ادا ہو بھی سکیں گے؟ ۔۔
  18. محمد یعقوب آسی

    و علیکم السلام ۔۔ بابیو! خیر ہووے، ایہ کیہو جیہا سلام لکھ چھڈیا جے؟ اج کل پتہ اے بجلی نہ ہووے تے...

    و علیکم السلام ۔۔ بابیو! خیر ہووے، ایہ کیہو جیہا سلام لکھ چھڈیا جے؟ اج کل پتہ اے بجلی نہ ہووے تے بندہ وی نہیں دِسدا، بس کچھ انج ای اے۔ بجلی گھٹ ودھ ای لبھدی اے۔ جیوندے رہو۔ دعا کر چھڈیا کرو۔
  19. محمد یعقوب آسی

    کون کس کو مس کررہا ہے 15

    اللھم اغفر لھا و ارحمھا و لاتعذبھا و اجعل الجنۃ مثویھا
  20. محمد یعقوب آسی

    کون کس کو مس کررہا ہے 15

    ایک بہت اہم ذمہ داری سے فراغت مبارک ہو اللہ کریم بیٹی کو ڈھیروں خوشیوں سے نوازے ۔ ان دونوں کے بیچ محبت یوں پروان چڑھے کہ دونوں خاندانوں پر محیط ہو جائے۔ آمین۔
Top