نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    اصلاح کے لئے - اسیر ِ نار دیکھا ہے

    7۔ قوافی غزل کے لئے موضوعات و مضامین تجویز بھی کرتے ہیں اور ان کو نباہنے میں ممد و معاون بھی ہوتے ہیں، کبھی کبھی اس کے الٹ بھی ہو جاتا ہے۔ 8۔ ردیف لازمی نہیں تاہم اگر آپ ایک ردیف اختیار کر لیتے ہیں تو اس کو پوری غزل میں یوں نباہنا ہو گا کہ وہ کہیں بھی ’’زاید‘‘ محسوس نہ ہو۔ مثلاً آپ نے ’’دیکھا...
  2. محمد یعقوب آسی

    اصلاح کے لئے - اسیر ِ نار دیکھا ہے

    رہی بات غزل کی ۔۔۔۔۔ تو صاحب! 1۔ محسوس ہوتا ہے کہ اشعار موزوں کیے اور پوسٹ کر دیے۔ قاعدہ یہ ہوتا ہے کہ اپنے کلام کے ساتھ کچھ وقت گزاریں، اسپن استعداد کی حد تک اس کی نوک پلک سنواریں اور پھر پیش کریں۔ قارئین اور ناقدین کے لئے بسا اوقات نقائص کی نشان دہی بھی مشکل ہو سکتی ہے۔ اس لئے خود تنقیدی بہت...
  3. محمد یعقوب آسی

    اصلاح کے لئے - اسیر ِ نار دیکھا ہے

    ایک بات البتہ یار دکھنے کی یہ ہے کہ سرکاری، عدالتی، دفتری اور دیگر لہجوں میں مستعمل تراکیب جو ادبی قواعد کے خلاف ہیں، اُن کولسان الادب میں درست نہیں مانا جا سکتا۔ اگرچہ ایسے الفاظ تراکیب اور اصطلاحات اپنے اپنے خاص میدان اور حوالوں میں بہت مفید ہو سکتے ہیں، یا ہوتے ہیں۔ رجسٹر حق دارانِ زمینِ...
  4. محمد یعقوب آسی

    اصلاح کے لئے - اسیر ِ نار دیکھا ہے

    جناب الف عین نے بہت مناسب انداز میں اشارے کر دیے۔ کسی قدر وضاحت کیے دیتا ہوں:۔ فارسی طرز پر ترکیب اضافی یا توصیفی (زیر کے ساتھ) اور ترکیب عطفی (واو کے ساتھ) میں مضاف اور مضاف الیہ، صفت اور موصوف، عناصرِ معطوف یا تو فارسی ہوں گے یا عربی یا ان دونوں میں سے کوئی۔ ہندی الاصل: بچہ و بوڑھا، گھر و...
  5. محمد یعقوب آسی

    اصلاح کے لئے - اسیر ِ نار دیکھا ہے

    بعد میں حاضر ہوتا ہوں۔ یہاں بجلی کا مسئلہ خاصا گھمبیر ہے۔
  6. محمد یعقوب آسی

    ۔۔۔ بالکل ممکن ہے۔ زندگی کو ہم سفر بنا لیجئے، اس کے لئے زندگی کی تفہیم ضروری ہے، بس!

    ۔۔۔ بالکل ممکن ہے۔ زندگی کو ہم سفر بنا لیجئے، اس کے لئے زندگی کی تفہیم ضروری ہے، بس!
  7. محمد یعقوب آسی

    اب کے پیمانِ محبت کے وفا ہونے تک

    مناسب ہے، پہلے مصرعے کو بہتر کر لیجئے۔ اوپر کسی دوست نے مگر کی جگہ کچھ اور الفاظ تجویز کئے تھے، وہ بھی دیکھ لیجئے گا۔
  8. محمد یعقوب آسی

    اب کے پیمانِ محبت کے وفا ہونے تک

    میری بہت ’’جذباتی‘‘ رائے یہ ہے کہ اس شعر کو نکال دیں۔
  9. محمد یعقوب آسی

    اب کے پیمانِ محبت کے وفا ہونے تک

    محترمی الف عین سے درخواست ہے کہ میری گزارشات ایک نظر دیکھ لیں، اور مجھ سے کہیں کوتاہی ہو گئی ہو تو میری اصلاح فرمائیں۔ ممنون ہوں گا۔
  10. محمد یعقوب آسی

    اب کے پیمانِ محبت کے وفا ہونے تک

    اب کے = اس بار ع: اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں اب کہ = اب جب کہ (گویا صورتِ حال میں کوئی تبدیلی واقع ہو گئی ہو)۔ کوئی مثال فوری طور پر ذہن میں نہیں آ رہی۔
  11. محمد یعقوب آسی

    اب کے پیمانِ محبت کے وفا ہونے تک

    6۔ منکرِ سجدہ ہوا ، راندۂ درگاہ مگر برسرِ کد رہا آدم کو سزا ہونے تک اس شعر کی فنیات پر احباب کے مشورے مناسب ہیں۔ معنوی سطح پر یہ خلافِ واقعہ ہے۔ حضرتِ آدم علیہ السلام کو باغِ بہشت سے حکم سفر مل جانے کے بعد کیا اُس منکر نے آدم یا اولادِ آدم سے کنارہ کر لیا؟ نہیں! بلکہ وہ تو قیامت تک انسانوں...
  12. محمد یعقوب آسی

    اب کے پیمانِ محبت کے وفا ہونے تک

    5۔ دعویِٰ عشقِ حقیقی بھی اگر ہو دل میں بات بنتی نہیں راضی برضا ہونے تک دعوٰی دل میں نہیں ہوتا، بلکہ اعلان یا اظہار ہو تو دعوٰی ہوتا ہے، اظہار نہ ہو بات دل میں رہے تو اس کو دعوٰی نہیں کہتے۔ اس کو مُدعا، اِدعا (دال مشدد) البتہ کہا جا سکتا ہے۔ اس مصرعے میں یہ لفظ ’’دع + و + اے‘‘ پڑھیں تو وزن میں...
  13. محمد یعقوب آسی

    اب کے پیمانِ محبت کے وفا ہونے تک

    4۔ عہدِ ثروت میں ر ہا غرقِ ہجومِ عشرت کنجِ تنہائی بچا ، وقت بُرا ہونے تک ’’وقت برا ہونا‘‘ خلافِ محاورہ ہے۔ ’’برا وقت آنا‘‘ معروف ہے۔ مزید، کہ شعر کا مفہومِ مقصود ہے ’’برا وقت آنے پر‘‘ نہ کہ ’’برا وقت آنے تک‘‘۔ توجہ فرمائیے گا۔
  14. محمد یعقوب آسی

    اب کے پیمانِ محبت کے وفا ہونے تک

    3۔ لفظ ’’لاچار‘‘ کو دیکھ لیجئے کہ یہ فارسی لفظ کے طور پر مقبول ہے یا نہیں، کہ یہاں اس سے ،ملتا جلتا لفظ ’’ناچار‘‘ بھی رائج ہے۔
  15. محمد یعقوب آسی

    اب کے پیمانِ محبت کے وفا ہونے تک

    1۔ جناب محمد اسامہ سَرسَری نے اچھا مشورہ دیا ہے، وہ مقطع بنانے والا۔ 2۔ ’’اب کے‘‘ اور ’’اب کہ‘‘ ان کے معانی مختلف ہو جاتے ہیں۔ آپ کا مقصود کیا ہے، دیکھ لیجئے گا۔
  16. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    اس کو اتفاق کہہ لیجئے کہ یہ سب ایک ہی بنیادی معنی کے پہلو ہیں۔
  17. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    ارے صاحب! یہ فقیر کیا اور استادی کیا!! ایک بھرم بنا ہوا ہے۔ اللہ کا شکر ہے۔ ٹیگ کے بارے میں مجھے کچھ یاد نہیں، دوبارہ زحمت فرما لیجئے یا پھر مجھے لنک دے دیجئے۔ کوشش کروں گا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتر سکوں۔ آج کل کچھ بجلی کا مسئلہ بنا ہوا ہے، اور تو کوئی امر مانع نہیں ہے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    معالج والے معانی میرے علم میں اضافہ ہے۔ اللہ جزا دے۔ اس لفظ (آسی: معالج، طبیب، وید۔۔۔) کی اصل سے بھی مطلع فرمائیں تو ممنون ہوں گا۔
  19. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    کوئی اسم جب اسمِ عَلَم کی حیثیت حاصل کر لے، یعنی کسی شخص، جگہ، شے، واقعہ وغیرہ کا نام اور پہچان بن جائے تو وہ اپنے لغوی معانی سے الگ تعریف رکھتا ہے۔ مثلاً، جب ہم کہتے ہیں: ’’اسد ایک اچھا باپ ہے یا شوہر ہے یا شہری ہے‘‘ ۔۔۔ یہاں اسد سے شیر قطعاً مراد نہیں ہوتا بلکہ ایک شخص کی بات ہو رہی...
  20. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    ہلاک کرنا، ہلاک ہونا وہی محاوراتی استعمال آ گیا۔ اس میں قتل کا عنصر ضروری نہیں۔
Top