جب میں نیا نیا سعودیہ میں گیا (1994 میں) تو ہماری کمپنی کے پرانے کارکنوں نے نئے آنے والوں کو سعودیہ میں رہنے کے طور طریقوں سے آگاہ کرنا اپنا فرضِ عین سمجھا۔ کچھ لوگوں نے تو خاصی عجیب کہانیاں بھی سنائیں کہ یہاں یہ نہ کرنا اور وہ نہ کرنا۔۔۔ان میں سے ایک صاحب کہنے لگے کہ آپ لوگ جب سڑک پر جارہے...