خدا میاں غفور کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے لیکن جب ایسا ہونے لگا تو حضرتِ اقبال بھی وہاں موجود تھے، اور یوں گویا ہوئے:
میں بھی حاضر تھا وہاں، ضبطِ سخن کر نہ سکا
حق سے جب حضرتِ ملّا کو ملا حکمِ بہشت
عرض کی میں نے الٰہی مری تقصیر معاف
خوش نہ آئیں گے اسے حوروشراب ولبِ کشت
نہیں فردوس مقامِ جدل و قال...