نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    انگریزی کے لفظ آپشن کے لئے آپ کا تجویز کردہ لفظ گزینہ مجھے تو بہت موزوں لگا ہے۔ سافٹ ویئر تیار کرنے والے دوست اس کو اپنا لیں تو کیا ہی اچھا ہو!
  2. محمد یعقوب آسی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    بخدامجھے ایسا کوئی گمان بھی نہیں تھا کہ آپ کو فارسی قواعد سے واقفیت نہیں ہو گی، بلکہ میں تو خود آپ کا معترف ہوں۔ وہ تو لکھتے لکھتے مجھے ایک محترم دوست کا کہا یاد آ گیا کہ ایسے تاگوں میں دئے جانے والے جوابات سب کے لئے مفید ہو سکتے ہیں اگر چلتے چلتے کچھ عمومی واقفیت دے دی جائے ۔ اس میں کچھ برائی...
  3. محمد یعقوب آسی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    گزین (گاف مضموم) تو ہے (فارسی)؛ جیسے پناہ گزین، گوشہ گزین۔ فارسی قواعد میں تذکیر و تانیث کا اردو یا عربی والا طریقہ بھی نہیں۔ عربی میں مذکر پر ’’ہ‘‘ کا اضافہ کرکے مؤنث بناتے ہیں: حسین، حسینہ؛ ادیب، ادیبہ؛ شاعر، شاعرہ۔ فارسی میں ایسا نہیں ہوتا، وہاں یا تو الگ الگ لفظ ہوتے ہیں یا پھر ایک ہی اسم...
  4. محمد یعقوب آسی

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

    متفق جناب! کہنے کو تو ہم سب انہیں چچا کہتے ہیں، بلکہ ’’چاچا‘‘!
  5. محمد یعقوب آسی

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

    آپ نے تو بہت بڑا کام کر دکھایا، مادام! بہت خوب!
  6. محمد یعقوب آسی

    ہائیکوپانی پہ لکھا نام بہتے پانی پہ لکھے نام کی مثل اِن چٹانوں سے سر پٹختی ہوں ہر گھڑی تجھ کویادکرت

    یاد آوری پر ممنون ہوں۔ محترمی اعجاز عبید صاحب! ہائیکو تو جاپان والوں کی چیز ہے وہ جانیں، ان کا ادب جانے۔ یہ تو ایک سادہ سی، مختصر سی معرٰی نظم ہے ۔ متن کے ساتھ عنوان کا تعلق واضح ہے! شاعرہ نے خود کو بہتے پانی پر لکھا نام کہا ہے، اور باقی علامات اسی رعایت سے ہیں۔ نظم کی ’’بیانیہ‘‘ سطح کیا...
  7. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    اس تاگے میں اشعار جو نقل کئے جاتے ہیں، ان کا مقام ’’حوالے‘‘ یا ’’سند‘‘ کا ہوتا ہے۔ مناسب یہی ہو گا کہ احباب اولاً تو شعر کا پورا معلوم حوالہ لکھیں کہ کس شاعر کی کس کتاب کی کس نظم غزل میں سے لیا گیا ہے ۔ اگر ایسا مشکل ہو تو شعر کے ساتھ کم از کم شاعر کا نام ضرور لکھا کریں۔ آداب عرض ہے۔
  8. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    اختیار آپ کا ہے صاحب! جس سے چاہے کھیلیے۔ ;)
  9. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    شیخ صاحب کے ارشاد سے بات کھل گئی کہ وہی حروف یا اصوات جو ساکن ہونے کی صورت میں عیب ہیں، متحرک ہو جائیں تو صنعت ہے۔ مثلاً: دردِ دل، مرغکِ کم پر، جہانِ نو، دار و رسن (واوِ عطفی کے اخفا کے ساتھ) وغیرہ۔ کیا میں صحیح سمجھا؟
  10. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    آپ کے ایک ضمنی سوال کے جواب میں : آپ نے لکھا ہے: ’’۔۔۔ ویسے پوری غزل کی فضا ہی اس کی غماز ہے‘‘ میں غزل کی اسی ’’فضا‘‘ کی بات اکثر کیا کرتا ہوں کہ غزل کی فضا ایک ہونی چاہئے۔ ابھی بجلی کا کچھ پتہ نہیں۔ باقی پھر سہی۔
  11. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    آپ کو ایک دل چسپ بات بتاؤں تنافر ایک صنعت ہے۔ کہ ایک ایسے ساکن حرف کے فوراً بعد جو کسی سبب خفیف کا حصہ نہ ہو، وہی حرف یا اس کا کوئی بہت قریب المخرج حرف متحرک واقع نہ ہو؛ صنعتِ تنافر ہے، یعنی الگ الگ رکھنا، یا الگ الگ کر دینا۔ جہاں ایسا ہو رہا ہو، جیسے ’’درد دل سے جدا کرے کوئی‘‘ ’’ستیزہ کار رہا...
  12. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    اس کی تو بہت مثالیں ملتی ہیں۔ ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز ۔۔۔ کار+ رہا یہ تو فوری طور پر ذہن میں آ گیا۔
  13. محمد یعقوب آسی

    ہماری شاعری اور اصلاح کا احوالِ واقعی ( ذیشان بھائی کے عروضی انجن پر بے لاگ تبصرہ)

    بارے کچھ ذکر ان اساتذہ کا فرداً فرداً بھی ہو جائے محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ اور یہ بھی کہ ہر استاد چارہ گر سے بے چارہ کیوں کر ہو گیا۔
  14. محمد یعقوب آسی

    ہماری شاعری اور اصلاح کا احوالِ واقعی ( ذیشان بھائی کے عروضی انجن پر بے لاگ تبصرہ)

    گزشتہ سے پیوستہ ہم نے تو سوچ رکھا تھا کہ اس ڈھلتی عمر میں ’’روٹی تو کسی طور کما کھائے مچھندر‘‘ کے مصداق یہی ہنر لے کر بیٹھ رہیں گے اور آتے جاتے لوگوں کو شاعری سِکھایا کریں گے، مگر بھلا ہو ان پروگرامر صاحب کا کہ جنھوں نے یہ پروگرام بناتے وقت یہ بھی نہ سوچا کہ اس مشین کے ہوتے ہم انسانوں کی کیا...
  15. محمد یعقوب آسی

    ہماری شاعری اور اصلاح کا احوالِ واقعی ( ذیشان بھائی کے عروضی انجن پر بے لاگ تبصرہ)

    گزشتہ سے پیوستہ ایک دن بیگم نے گھر کی حالت زار اور ردی والے کی مالی حالت پر رحم کھاتے ہوئے کچھ کتابیں نکالیں تو انہیں دیکھ کر ہم چونک اٹھے کہ یہی تو وہی بنیادی کتابیں ہیں جو ہمارے علم کے ٹھاٹھیں مارتے دریا کا منبع ہیں۔ ہم نے چُپ چاپ انہیں بغل میں دابا (دبوچنا مختلف عمل ہے)اور غسل خانے کی راہ لی...
  16. محمد یعقوب آسی

    ہماری شاعری اور اصلاح کا احوالِ واقعی ( ذیشان بھائی کے عروضی انجن پر بے لاگ تبصرہ)

    ہم بھی اپنی ’’استادی‘‘ کا ٹہکا بنانے کو کچھ کر گزریں؟ کچھ کر بیٹھے تو معاف کر دیجئے گا۔ شاعری کااور ہمارا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ جس طرح چولی کا دامن عنقا ہوتا جا رہاہے اسی طرح ہماری تُک بندی میں شاعری کا عنصر بھی مفقود ہوتا جا رہا تھا کہ رہی سہی کسر اردو محفل پر ہمارے کرم فرماؤں نے عروض پر...
  17. محمد یعقوب آسی

    برائے اصلاح و تنقید: نظم۔۔۔ 2013

    مناسب نظم ہے! جناب سید اجلال حسین صاحب۔ مُڑ مُڑ کے دیکھنے والی بات : وقت کی ’’شخصانیت‘‘ (پرسانی فی کیشن) کی اچھی کوشش کی گئی ہے۔ اگرچہ وقت مڑ مڑ کر نہیں دیکھا کرتا۔ نظم کو قطعات میں تقسیم کرنا اچھا لگا۔ خوش رہئے۔
Top