نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    برائے اصلاح و تنقید: نظم۔۔۔ 2013

    ہماری رائے تو بجلی کی محتاج ہو کر رہ گئی۔ نہ دو تین گھنٹے متواتر بجلی ہو گی، نہ کی بورڈ پر انگلیاں ناچیں گی!
  2. محمد یعقوب آسی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    میں سمجھ رہا تھا کہ سجیل عربی کا لفظ ہے۔ اور مسجل، تسجیل وغیرہ اسی سے ہیں۔
  3. محمد یعقوب آسی

    ہماری شاعری اور اصلاح کا احوالِ واقعی ( ذیشان بھائی کے عروضی انجن پر بے لاگ تبصرہ)

    محمد خلیل الرحمٰن صاحب بڑھا کے پیاس مری اس نے ’’ہاتھ چھوڑ دیا‘‘ تشنگی کا احساس ہو رہا ہے، جیسے ابھی اور بہت کچھ کہنے کا باقی ہو، وہ بھی کہہ ہی دیجئے۔
  4. محمد یعقوب آسی

    ہماری شاعری اور اصلاح کا احوالِ واقعی ( ذیشان بھائی کے عروضی انجن پر بے لاگ تبصرہ)

    تصرف کی جسارت کے ساتھ: وہ جو بیچتے ہیں دوائے دل وہ دکان اپنی بڑھا چلے
  5. محمد یعقوب آسی

    ہماری شاعری اور اصلاح کا احوالِ واقعی ( ذیشان بھائی کے عروضی انجن پر بے لاگ تبصرہ)

    اجی حضرت ! بات تو پوری کیجئے! بیچ چوراہے کے لا کر چھوڑ دیا! حضرتِ اقبال کی روح سے معذرت کے ساتھ: راہ دکھلاؤ ہمیں، رہروِ منزل جانو! مزید جسارتیں بجلی کی آئندہ آمد (غیر یقینی) تک ملتوی۔
  6. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹو گرافی 2: حشرات الارض اور چرند پرند

    جی ہاں، نام غیرمانوس تھا۔ یہ تو آئے دن کا مشاہد ہے۔ میرا تجربہ ہے کہ مرغیاں ایسے انڈے تب دیتی ہیں جب ان کو کیلشئم کی ضروری مقدار نہ مل سکے۔ ہمارے گھر میں ایسا ہوا تو میں نے سیپیوں اور گھونگوں کے خول پیس کر ان کی خوراک میں ملا دئے، چند دن میں شکایت جاتی رہی۔
  7. محمد یعقوب آسی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    عربی کے غیر مصرف اسماء کا مطالعہ ہماری مفید راہنمائی کر سکتا ہے، ان میں کچھ اسماء تو دوسری زبانوں سے آئے اور کچھ عربی کے اپنے ہیں۔ چند ایک موٹی موٹی شناختیں عرض کیے دیتا ہوں اور علمائے عربی کی توجہ کا طالب ہوں: 1۔ ان پر الف لام تعریفی داخل نہیں ہوتا۔ فیل پر ہوتا ہے، سند قرآن شریف میں موجود ہے۔...
  8. محمد یعقوب آسی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    اچھا مشاہدہ ہے حضرت! اگر کہیں غلط استعمال کر جاؤں تو بلاتردد ٹوک دیجئے گا۔
  9. محمد یعقوب آسی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    عربی میں فولاد یا لوہے کو حدید کہتے ہیں، کوئی اور لفظ بھی ہو گا شاید۔ ویسے ایک عام قاعدہ یہ ہے کہ معرب الفاظ پر ’’ال‘‘ تعریف داخل نہیں ہوتا۔ فیل پر الف لام ہے: سورۃ الفیل۔ جناب محمد اسامہ سَرسَری کیا فرماتے ہیں، اس نکتے پر؟
  10. محمد یعقوب آسی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    فارسی میں ’’ف‘‘ اور ’’پ‘‘ کئی الفاظ میں ایک دوجے کی جگہ آتے ہیں: فیل: پیل فولاد: پولاد سفید : سپید اور پھر بہت رہے ہوں گے، جناب محمد وارث سے معلوم کرتے ہیں۔
  11. محمد یعقوب آسی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    اتفاق سے یہ میرا پسندیدہ لفظ ہے؛ اپنی کئی گزارشات میں اس کو لایا ہوں۔
  12. محمد یعقوب آسی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    لوتھ پنجابی میں بہت معروف ہے، لاش کے معانی دیتا ہے۔ امجد میانداد سے متفق ہوں، لوتھڑا اصلاً اسی سے ہے، معانی میں مردہ (لاش) کی شرط لازم نہیں رہی۔ فیل اور پِیل دونوں ہاتھی کے لئے ہیں، اس رعایت سے یہ دونوں لفظ کئی مفاہیم میں استعمال ہوتے ہیں۔ ایک عام خیال یہ بھی ہے کہ لفظ پہلوان کی اصل ’’فیل بان‘‘...
  13. محمد یعقوب آسی

    استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کا خوبصورت کلام

    ارے بھائی! مجھے میری اوقات میں رہنے دیجئے ، حضرت علامہ صاحب! اب اتنا بھی کیا بھلا؟
  14. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    جنابِ ایوب ناطق کا استفسار: جناب آسی صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ذرا وضاحت فرمادے کہ دریف میں کسی حرف کا اسقاط کہ اس سے پوری غزل میں وہ اسقاط ہوتا رہے گا کس حد تک روا ہے؟ استفسار اس حوالے سے بھی ہے کہ یہاں ردیف کے دوسرے ٹکڑے سکیں گے نے بھی کے ساتھ مل کر ایک خوبصورت فضا مختصر قافیہ کے ساتھ...
  15. محمد یعقوب آسی

    برداشت کرو

    یہ پاکستان سے باہر ہوئی کوئی تقریب لگتی ہے۔ شاعر ’’عرفان مرتضیٰ‘‘ تنطیم : گہوارہء ادب ؟؟؟ (اگر میں صحیح سمجھا ہوں تو)۔ جنابِ قیصرانی صاحب! میں تو ٹیکسلا سے باہر نہیں جاتا، پاکستان سے باہر کیا جاؤں گا بھلا؟ آپ کی محبتوں کا مقروض ہوں۔
  16. محمد یعقوب آسی

    کون کس کو مس کررہا ہے 15

    یہ آپ کا قلم بول رہا ہے بانو! اللہ آپ کو بہت خوش رکھے!
  17. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    اتنے سارے اور قرض؟ ایوب ناطق صاحب! میں نے کہا تھا نا؟ کہ میں ایک جذباتی آدمی ہوں! مزید پھر عرض کروں گا۔
  18. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    جی ضرور! آپ کے ارشادات کا منتظر ہوں، اس وضاحت کے ساتھ کہ میں نے اشارتاً بھی اپنی اس کاوش کو ’’تمام‘‘ نہیں کہا۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس غزل کا دفاع بالکل نہیں کروں گا۔ بات تو آپ کی غزل پر ہونی چاہئے تھی، تاہم جیسے آپ نے اشارہ کر دیا اپنے علامہ صاحب کے سوال نے گفتگو کا رخ ہی بدل دیا۔ سو، اب...
Top