نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کیمیا اور کیمسٹری کے اشعار

    اے کیمیا اے کیمیا، در من نگر زیں را کہ من صد دیر را مسجد کنم، صد دار را منبر کنم مولانا رُومی اے کیمیا گر، اے عناصر میں تغیرات کا مطالعہ کرنے والے کیمیا گر، میری طرف دیکھ (اور غور کر کہ میں کیسے اور کس طرح عناصر میں تغیرات کرتا ہوں) کہ میں سینکڑوں بُتخانوں کو مسجد کر دیتا ہوں اور سینکڑوں داروں...
  2. محمد وارث

    کیمیا اور کیمسٹری کے اشعار

    دل راکھ ہو چکا تو چمک اور بڑھ گئی یہ تیری یاد تھی کہ عمل کیمیا کا تھا احمد ندیم قاسمی
  3. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    بس سر گرم ہونے کی دیر ہے سرگرم ہونے کے لیے! بہت سے دوستوں کا قرضہ ہے یہاں، بہت سی مبارکبادیں رہ گئیں، بہت سے جواب رہ گئے۔ اب شرمندہ شرمندہ سا پھر رہا ہوں، اللہ میرے حال پر رحم فرمائے! :)
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خود را ز بد و نیک جدا کردم و رفتم رَستم ز خودی، رُخ بہ خدا کردم و رفتم اوحدی مراغہ ای اپنے آپ کو میں نے اِس دنیا کے نیک و بدا سے جدا کیا (ہر چیز سے لاتعلق کیا) اور چلا گیا۔ اپنے آپ کو انا کی قید سے نجات دلائی، خدا کی طرف رُخ کیا اور چلا گیا۔
  5. محمد وارث

    ڈریگن وارئیر از اویس قرنی

    وہ معطل نہیں ہیں اعجاز صاحب۔ ان کی معطلی تو کچھ برس پہلے ختم کر دی گئی تھی اور شاید ان کو فیس بُک پر مطلع بھی کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد وہ ادھر آئے ہی نہیں۔
  6. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    ایک بار بھولا تھا وہ مصیبت پڑی کہ الامان و الحفیظ۔ ویسے میرا موبائل زیادہ وقت میری جیب ہی میں ہوتا ہے۔ :)
  7. محمد وارث

    رباعی از فرحان محمد خان

    جی سردار صاحب، عروضی طور پر درست ہے آپ کی رباعی۔
  8. محمد وارث

    آج آپ نے کیا سیکھا

    کیلکولیٹر استعمال کیے بغیر بڑے بڑے نمبروں کا "کیوب رُوٹ" نکالنا!
  9. محمد وارث

    چند انتظامی تبدیلیاں

    تابش صدیقی صاحب آپ کو مبارک ہو۔ بطور محفلین میں آپ سے تعاون کرتا رہوں گا۔ گویا میں کہہ سکتا ہوں کہ آ ملیں "ہیں" سینہ چاکانِ چمن سے سینہ چاک :) جیسے آپ خوش ویسے سب خوش لیکن یہ کہ ہر سال محفل کی سالگرہ کا خطبہ آپ ہی سے ارشاد فرمانے کی استدعا ہے! :)
  10. محمد وارث

    طبع رواں اور موزوں طبع

    اکتساب کسی بھی طور بے معنی نہیں۔ اور کسی بھی فرد کو اپنے چھپے ہوئے ہنر کا تبھی علم ہوگا جب وہ اس کو آزمانے کی کوشش کرے گا۔ اکتساب کرنے کی کوشش کریں گے تو چھپی ہوئی فطرت بھی ابھر آئے گی۔
  11. محمد وارث

    پاکستان ایک نئے روحانی سفر کا آغاز !!

    اصل روحانیت تو شاید یہ نہیں ہے چوہدری صاحب۔ اور دوسرا یہ کہ روحانیت کو یہاں تصوف یا طریقت کے طور پر لیا جا رہا ہے تو کسی بھی صحیح العقیدہ اور صحیح العمل صوفی سے پوچھ لیں وہ یہی بتائے گا کہ تصوف شریعت کے تابع رہتے ہوئے اخلاقی کمزوریوں کو دور کرنے کا نام ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ شرعی واجبات و...
  12. محمد وارث

    طبع رواں اور موزوں طبع

    ہیرا اپنی ذات میں پتھر ہوتا ہے لیکن قیمتی، مگر تراش خراش سے اس کی قیمت بیش بہا ہو جاتی ہے۔ اسی طرح موزوں طبع لوگ بھی فطری ہوتے ہیں اکتسابی تراش خراش سے ان کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔
  13. محمد وارث

    پاکستان ایک نئے روحانی سفر کا آغاز !!

    ایک بیوی ملے دولت والی دوسری خوبرو انجانی ملے اُس سے کروا لوں گا چوتھی کی دعا تیسری جو مجھے روحانی ملے :)
  14. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    Implosion: India's Tryst with Reality by John Elliott ایک برطانوی صحافی کی لکھی گئی انڈیا پر تنقیدی کتاب۔ مصنف موصوف نے قریب دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ انڈیا اور ساؤتھ ایشیا میں فنانشل اور سیاسی رپورٹنگ کرتے ہوئے گزارا ہے اور انڈیا پر ایک مستقل بلاگ بھی لکھتے ہیں۔ اس کتاب میں بنیادی طور پر انڈین...
  15. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    ہیر کسی کی، لکھی کسی نے، گائی کسی نے، مست و دیوانے جناب اپنے عبداللہ صاب! :)
Top