بالکل ضروری نہیں ہے، اگر آپ کی اردو شاعری کا گزارہ فارسی کے بغیر ہوتا ہے تو ضرور کیجیے، بقولِ داغ
کہتے ہیں اسے زبان اردو
جس میں نہ ہو رنگ فارسی کا
لیکن کیا کیجیے کہ اردو شاعروں کا گزارہ ہوتا ہو یا نہ ہوتا ہو لیکن اردو زبان کا اپنا گزارہ فارسی کے بغیر نہیں ہوتا۔ ایک زمانہ تھا کہ جب ایران میں ایک...