اس سے پہلے (احمد فراز)
اس سے پہلے
اس سے پہلے کہ بے وفا ہوجائيں
کيوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائيں
تو بھي ہيرے سے بن گيا تھا پتھر
ہم بھی جانے کيا ہو جائيں
تو کہ يکتا بے شمار ہوا
ہم بھی ٹوٹيں تو جا بجا ہوجائيں
ہم بھي مجبوريوں کا عذر کريں
پھر کہيں اور مبتلا ہو جائيں...