نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    بہت شکریہ جناب عابد محمود صاحب ! اس بہت قیمتی لنک کے لئے! http://www.mediafire.com/view/270i6165t345g9i/لفظ کھو جائیں گے - محمد یعقوب آسی.pdf اور اس لنک پر کتاب بہم پہنچانے کے لئے !!!
  2. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    اس فقیر کا اردو غزلو کا مجموعہ ۔۔۔۔۔۔ ’’لفظ کھو جائیں گے‘‘ فارشیئرڈ پر اپ لوڈ ہو چکا ہے۔ http://www.4shared.com/web/preview/doc/VQEcl_QTce? مزید لنک دن چڑھے پیش کر سکوں گا، ان شاء اللہ۔
  3. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    کچھ کتابوں کے لنک گوگل پلس پر رکھ دئے ہیں۔ میرے پروفائل میں ملاحظہ فرمائیے گا۔ https://plus.google.com/112937118948320508341/posts
  4. محمد یعقوب آسی

    یہ تین مصرعے کیا کہلائیں گے؟

    اس کو کوئی مناسب سا عنوان دے دیجئے تو یہ ایک نظم ہے۔ موشگافیاں بالکل دوسری بات ہے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    شاعری سیکھیں (آٹھویں قسط) دو رکنی مشق

    ہماری برادری کا برانڈ ’’پیاز‘‘ بھی اصلاً فارسی ہے :bomb:
  6. محمد یعقوب آسی

    شاعری سیکھیں (آٹھویں قسط) دو رکنی مشق

    فارسی زبان میں البتہ ایک اور ی ہوتی ہے لکھنے میں آتی ہے بولنے میں نہیں آتی۔ اس کا بیان خاصا طوالت طلب ہے۔ کسی اور موقعے پر سہی۔
  7. محمد یعقوب آسی

    شاعری سیکھیں (آٹھویں قسط) دو رکنی مشق

    لفظ کی املاء اس کی اصوات سے زیادہ اس کی اصل سے منسلک ہوا کرتی ہے۔ آپ کے دیے ہوئے الفاظ کو دیکھتے ہیں۔ پیا ۔۔ اگر تو یہ مصدر پِینا سےمشتق ہے تو اس کی اصل میں ی بہت نمایاں ہے، گردان اور صیغوں میں بھی۔ یہ ’’آدھی یے‘‘ نہیں ہو سکتا۔ پیا ۔۔ اگر پریتم کے معانی میں ہے تو اس کے قرین الفاظ پیتم، پی، وغیرہ...
  8. محمد یعقوب آسی

    شاعری سیکھیں (آٹھویں قسط) دو رکنی مشق

    جی نہیں ساقی صاحب ۔۔ وہ نہ بولنے والی یے جسے رسماً ’’آدھی یے‘‘ کہتے ہیں، اصلاً ہندی خط سے ہے اور معدودے چند الفاظ میں آئی ہے: دھیان، گیان، پیاس، پیار، کیوں ۔۔۔ اور شاید کچھ اور ہوں۔ جاری ہے
  9. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    حَرفِ اَلِف علی الاعلان، میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں تاجر ہوں لفظوں کا قلم کو میں نے پابندِ سلاسل کر دیا ہے حرمت و تقدیسِ الفاظ و معانی میں نے بیچی ہے جسے چاہو بتا دو اور جو چاہو سزا دے لو مگر پہلے خریدارانِ تقدیسِ قلم کے نام تو سن لو! سبھی ناموں سے پہلا نام ہے اس اول و آخر، خدا وندِ دو عالم...
  10. محمد یعقوب آسی

    غزل

    ہر جگہ نہیں بلکہ جہاں ضروری محسوس ہو یہ وہ ’’احساس‘‘ ہے جو بندے کے اندر یا تو موجود ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔ اور اسی کی بنا پر کہا جاتا ہے کہ: شاعر یا تو ہوتا ہے یا نہیں ہوتا اور یہ کہ آپ کسی غیرشاعر کو شاعر بنا نہیں سکتے، ایک کمزور شاعر کو اچھا شاعر بنا سکتے ہیں۔
  11. محمد یعقوب آسی

    و علیکم السلام ۔ اس درخواست کے ساتھ کہ اپنی استادی وستادی بس ایسے ہی ’’استادی‘‘ ہے اور کچھ نہیں۔...

    و علیکم السلام ۔ اس درخواست کے ساتھ کہ اپنی استادی وستادی بس ایسے ہی ’’استادی‘‘ ہے اور کچھ نہیں۔ خوش رہئے۔
  12. محمد یعقوب آسی

    غزل

    مشق کے لئے انہیں دیے گئے شعروں کو پڑھئے اور بار بار پڑھئے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    غزل

    مزید جاننا چاہیں تو راقم کی کتاب ’’آسان عروض کے دس سبق‘‘ میں پہلے سبق کا مطالعہ کیجئے۔
  14. محمد یعقوب آسی

    غزل

    ارکان کیا ہیں، بحر کا نام کیا ہے وغیرہ وہ بہت اہم ہے مگر یہاں تک ہم صرف ادائیگی کی بات کر رہے ہیں۔ دیے گئے سب مصرعوں کو اسی طرح ادا کیجئے۔ یہ سب اس آہنگ یا وزن پر پورے اترتے ہیں۔ اس طرح غزلوں کی غزلیں پڑھتے چلے جائیے۔ آپ کے اندر ’’وزن‘‘ کا ادراک پختہ ہو جائے گا۔ پھر آپ شعر کہیں تو الفاظ اور...
  15. محمد یعقوب آسی

    غزل

    مثال کے طور پر ہم یہ چند شعر پڑھتے ہیں۔ میں نے روکا بھی نہیں اور وہ ٹھہرا بھی نہیں حادثہ کیا تھا جسے دل نے بھلایا بھی نہیں جانے والوں کو کہاں روک سکا ہے کوئی تم چلے ہو تو کوئی روکنے والا بھی نہیں وہ تو صدیوں کا سفر کر کے یہاں پہنچا تھا تو نے جس شخص کو منہ پھیر کے دیکھا بھی نہیں ان کو پڑھنے میں...
  16. محمد یعقوب آسی

    غزل

    جنابِ ذیشان خالق ۔ آپ کو دو مشورے دوں گا۔ اول: شاعری ضرور کیجئے گا مگر تعلیم پہلے! رسمی یا غیر رسمی جو بھی ہو جیسی بھی ہو، وہ آپ بہتر جانتے ہیں۔ دوم: شعر میں آہنگ بہت بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ آپ ناصر کاظمی اور احمد فراز کی غزلیں پڑھئے، اور بار بار پڑھئے۔ پڑھتے میں آپ کی آواز اتنی ضرور ہو کہ آپ...
  17. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    ۔۔۔۔۔۔۔ جس کو سوچے تو خرد خود ہی پریشان ہو جائے اس کے دیوانے کو ہم تو نہیں کہتے پاگل ۔۔۔۔۔۔ شہر کا شہر سمجھتا ہے تجھی کو جھوٹا اتنا سچ بول گیا ہے ارے پگلے! پاگل! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Top