نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    ادب کیا ہے؟

    ادب اور تخلیقیت میں کیا فرق ہے؟ ہر کام کے کچھ طریقے ہوتے ہیں، ادب میں تخلیقیت کا عنصر بہت اہم ہے۔ تخلیقیت، ایک لحاظ سے، شاید فطرت کا مطالعہ اور اس کی نقل کرنے کا نام ہے تو دوسرے لحاظ سے اسی فطرت میں کوئی نئی چیز نئی بات شامل کرنے کی ایک سعی ہے۔ یہ شاید وہی قوت اور جذبہ ہے جو انسان کو آگے بڑھاتا...
  2. محمد یعقوب آسی

    ادب کیا ہے؟

    ہم کن چیزوں کو ادب کہیں گے اور کن کو غیر ادب؟ بہت مشکل سوال ہے اور اس کا جواب مشکل تر! ایک بہت عام سا مشاہدہ ہے۔ سورج طلوع ہونے سے پہلے یا غروب ہونے کے بعد روشنی کی کیفیات جنہیں سائنس والے شاید لیومینیٹی کہتے ہیں؟ وہ بدلتی ہے۔ شام کی روشنی سے رات کی تاریکی تک اور رات کی تاریکی سے صبح کی روشنی...
  3. محمد یعقوب آسی

    ادب کیا ہے؟

    کیا ادب کی کچھ قسمیں بھی ہوتی ہیں ؟ ادب اچھا بھی ہوتا ہے، برا بھی ہوتا ہے۔ اچھائی اور برائی کا تصور ہم کچھ اپنے بڑوں سے لیتے ہیں، کچھ اپنے مطالعے سے، کچھ مشاہدے سے، کچھ تجربے سے۔ ایک اہم چیز تھی کبھی، ادب میں مقصدیت یا محض ادب برائے ادب؟ یہ بحث پرانی ہو چکی۔
  4. محمد یعقوب آسی

    ادب کیا ہے؟

    کیا ادب کے لئے زبان جاننا ضروری ہے؟ ظاہر ہے، آپ اپنی ’’بات‘‘ کو نکھار سنوار کر، خوبصورت بنا کر پیش کرنا چاہتے ہیں، اس میں تاثیر بھی چاہتے ہیں تو آپ کو اس زبان سے کماحقہٗ شناسائی تو ہونی چاہئے۔ بلکہ شناسائی کافی نہیں ہے؛ زبان میں تہذیب و ثقافت کا جو رچاؤ ہوتا ہے، آپ کو اس کا بھی ادراک ہونا چاہئے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    ادب کیا ہے؟

    یہ کیوں اہم ہے؟ پہلے دونوں سوالوں کا مغز بھی یہی تو ہے۔ ہمارے معاشرے میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جن کو ادب سے کچھ نہیں لینا دینا۔ رہی بات شناخت وغیرہ کی کہ لوگ مجھے یا آپ کو جب ہم مر کھپ جائیں تب بھی مدتوں تک یاد رکھیں، وہاں بھی ادب ایک ایسا وصف ہے ضرور، تاہم یہ واحد وصف نہیں ہے۔ شہرت (اچھی یا...
  6. محمد یعقوب آسی

    ادب کیا ہے؟

    ہم کیوں اسے پڑھیں؟ بہت سارے لوگ ادب نہیں پڑھتے، لکھنا تو دور کی بات! میں نہیں کہتا کہ آپ ادب کو ضرور پڑھیں! ہاں یہ ضرور ہے کہ ایک چیز دوسری بہت ساری چیزوں سے خوبصورت دکھائی دیتی ہے، ایک چیز کا ذائقہ نسبتاً بہتر ہوتا ہے؛ سو اس میں کشش زیادہ ہوتی ہے۔ ہر شخص اس کشش کو اپنے اپنے لحاظ سے محسوس کرتا...
  7. محمد یعقوب آسی

    ادب کیا ہے؟

    اس کا مقصد کیا ہے؟ مقاصد تو ہر شخص کے اپنے اپنے ہوتے ہیں۔ سب کی باتوں میں ایک مشترک نکتہ یہ نکل سکتا ہے: اپنی بات زیادہ مؤثر انداز میں دوسروں تک پہنچانا۔
  8. محمد یعقوب آسی

    ادب کیا ہے؟

    مختصر مختصر پھر دیکھ لیتے ہیں۔ ادب کیا ہے؟ یوں کہہ لیجئے کہ زبان کو نکھار سنوار پر لکھنا بولنا ادب ہے۔ اس نکھار سنوار کو آپ جمالیات کا نام دے لیجئے، شائستگی اور شستگی کہہ لیجئے۔
  9. محمد یعقوب آسی

    ادب کیا ہے؟

    ایک سلسلہ یہاں چلا تھا، انٹرویوز کا۔ وہ تاگا تو مجھے ٹھیک سے یاد نہیں، یہ ضرور یاد ہے کہ فاتح صاحب نے، میں نے اور کچھ دیگر دوستوں نے زیرِ نظر سارے سوالوں پر کچھ نہ کچھ کہا ضرور تھا۔ بلکہ میں نے تو خاصی تفصیل سے بات کی تھی۔ وہ تاگا تلاش کر لیجئے، میرا خیال ہے ان تین چار باتوں پر کوئی نہ کوئی...
  10. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    آداب، جناب ابن رضا صاحب۔
  11. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    کوشش تو یہی رہی ہے کہ مبتدی کے لئے ممکنہ حد تک آسانی کا اہتمام کر سکوں۔ در اصل جب میں یہ کام کر رہا تھا، تب میں کسی مبتدی سے بھی زیادہ مبتدی تھا (مبتدی تو اب ہوا ہوں) اور جو چیز، جو بات مجھے مشکل لگی، میں نے اس کو اس حد تک ضرور آسان کرنے کی کوشش کی کہ میں خود اس کو سمجھ سکوں۔ آپ کے جذبات کی قدر...
  12. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    یہ ڈیزائننگ تو میں نے جیسی ہو سکی کر لی۔ کتاب چھپنے کی نوبت آتی ہے تو ان شاء اللہ کسی پروفیشنل کی خدمات حاصل کریں گے۔ کتاب میں نے سید ذیشان صاحب کو بھیج دی ہے اور یہاں بھی رکھ دی ہے: http://www.4shared.com/web/preview/doc/zXEfl_0Uba? گزارہ برانڈ ایڈیشن ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے صاحب۔ وہ جیسا میں نے عرض کیا تھا نا، یہ گزارہ برانڈ ہے۔ اور زمینی اشاعت میں تو ابھی بہت سے مراحل باقی ہیں۔ کتاب فوری طور پر یہاں دست یاب ہے۔ http://www.4shared.com/web/preview/doc/zXEfl_0Uba? یہ کیا کم ہے؟ کہ میں نے اپنے طور پر جیسا ہو سکا ایک ٹائٹل بنایا اور وہ آپ کو...
  14. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    لیجئے صاحبان و صاحبات! ایک اور مرحلہ سر ہوا۔ بفضلہٖ تعالٰی ’’فاعلات : اردو عروض کا نیا نظام‘‘ تیسرا انٹرنیٹ ایڈیشن ۲۰۱۴ مصنف : محمد یعقوب آسیؔ مکمل کتاب کی پی ڈی ایف فائل تیار ہو گئی۔ آج کسی بھی وقت http://www.aruuz.com/ پر پہنچ جائے گی۔ ان شاء اللہ۔ یہ تو سید ذیشان ہی بتائیں گے کہ وہاں سے...
  15. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    جی، الحمد للہ ۔۔۔ جلد ہی ان شاء اللہ ۔۔۔۔
  16. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    ’’فاعلات‘‘ کا تیسرا (انٹرنیٹ) ایڈیشن، تقریباً تیار ہو چکا ہے، کچھ تصویری کام باقی ہے۔ ان شاء اللہ اسی ماہ پیش کر دوں گا۔ فی الوقت اپنا ہی تجویز کردہ ٹائٹل یہاں پوسٹ کرتا ہوں۔
  17. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    اب کے تو وہ ’’ آخری جزیرہ ‘‘ بھی نہیں رہا، محمدعلم اللہ اصلاحی صاحب۔ اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، آمین! یہ افسانہ (جو درحقیقت میری زندگی کا سب سے بڑا سچ ہے) فیس بک پر لگانے کے پیچھے شاید کوئی خود اذیتی کارفرما تھی یا مرحومہ کی یاد تازہ رکھنے کا ایک جذبہ تھا، اللہ جانے کیا تھا۔
  18. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    کچھ عمر کا تقاضا ہے صاحب، اور کچھ عادت ہی ایسی ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔
Top