دادی کی عمر 80 سال کے لگ بھگ ہوگی۔ ان سے ہمارا پہلا تعارف کب ہوا تھا، یہ ہمیں یاد نہیں مگر بتایا کچھ ایسا ہی گیا ہے کہ ہماری پیدائش کے چند ہی منٹ کے بعد شہد کی وہ تھوڑی سی مقدار جو گھٹی کے طور پر ہمیں دی گئی تھی، وہ دادی ہی کی انگشت مبارک سے ہمارے دہن تک منتقل ہوئی تھی۔ جب ہوش سنبھالا تو پتہ چلا...