یہ ایک " At Arm's Length " انگریزی محاورہ ہے ۔
ہمیشہ یہ محاورہ عجیب تاثر عطا کرتا ہے، بازو سیدھا کیجیے سامنے کی طرف تو دو سوا دو فٹ کی لمبائی بن جایا کرتی ہے ۔ بظاہر یہ زیادہ فاصلہ نہیں لیکن حقیقت میں یہ ایک رکاوٹ ، ایک Barrier کا باعث بن رہا ہے ۔
ہمارے زمانہ طالب علمی میں بعض اوقات ایسے کلاس...