نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی اِنتہا

    بہت عمدہ انتخاب۔ شکریہ غزل جی!
  2. فرخ منظور

    تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا۔۔۔۔ مرغوب حسین طاہر

    اورئینٹل کالج لاہور میں پڑھاتے ہیں لیکن یہ نہیں معلوم کہ اردو پڑھاتے ہیں یا کوئی اور مضمون۔
  3. فرخ منظور

    آنکھ والو ، کہو کیا وقت ہے یہ آیا ہوا ۔ آفتاب حسین

    آنکھ والو ، کہو کیا وقت ہے یہ آیا ہوا شہر کا شہر نظر آتا ہے پتھرایا ہوا رو میں ہے عمرِ رواں اور یہ مہلت ہی کہاں کہ کہاں کھویا ہوا کچھ ہے ، کہاں پایا ہوا خود ہی لکھتا ہے مجھے ، خود ہی مٹا دیتا ہے کوئی اس ہونے ، نہیں ہونے سے اُکتایا ہوا ان دنوں زودِ فراموشی کا اتنا ڈر ہے روز دہراتا ہوں قصہ...
  4. فرخ منظور

    تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا۔۔۔۔ مرغوب حسین طاہر

    مرغوب حسین طاہر صاحب کی بیٹی کی شادی کے موقع پر لی گئی یہ تصویر ہے۔ سو شادی کا کھانا ہی ہو گا۔ :)
  5. فرخ منظور

    تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا۔۔۔۔ مرغوب حسین طاہر

    دائیں سے بائیں جناب مرغوب حسین طاہر اور جناب سعود عثمانی
  6. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    کیا یاد ہے کہ یاد ہی آتی ہے ہر گھڑی ہر چند چاہتا ہوں کہ اُس کو بھلاؤں میں (نظام رامپوری)
  7. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    کیا کروں آرام آئے کس طرح کس طرف جاؤں کہ گھبراتا ہے دل کیوں نظام ایسا ہی ہوتا ہے بھلا کیا یوں ہی ہوتا ہے گر آتا ہے دل؟ (نظام رامپوری)
  8. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی نیا آذر

    بہت خوبصورت انتخاب! شکریہ غزل جی!
  9. فرخ منظور

    انابیہ اور آیان سے ملیں ۔۔۔

    سلامت و شاد رہیں! :)
  10. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی دل میں وہ درد نہاں ہے کہ بتائیں کس کو ۔ مصطفیٰ زیدی

    انتخاب پسند فرمانے کا شکریہ محمداحمد بھائی اور شمشاد بھائی!
  11. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی دل میں وہ درد نہاں ہے کہ بتائیں کس کو ۔ مصطفیٰ زیدی

    دل میں وہ درد نہاں ہے کہ بتائیں کس کو ہاں اگر ہے تو کوئی محرمِ اَسرار سنے خلوتِ ذہن کے ہر راز کی سرگوشی کو یہ نہ ہو جائے کہ بازار کا بازار سنے نرمئ رمز و کنایہ کا تقاضا یہ ہے پرتَوِ شاخ کہے، سایہِ دیوار سنے ہونٹ ہلنے بھی نہ پائیں کہ معانی کھُل جائیں لمحۂ شوق کہے، ساعتِ دیدار سنے میں تو...
  12. فرخ منظور

    وہ نہیں آتا گر نہیں آتا ۔ نظام رامپوری

    شکریہ فرحت اور وارث صاحب!
  13. فرخ منظور

    وہ نہیں آتا گر نہیں آتا ۔ نظام رامپوری

    نشاندہی کے لئے بہت شکریہ خلیل صاحب۔ اسی لئے پروف ریڈنگ کی جاتی ہے لیکن رات جلدی میں یہ غزل دوبارہ نہیں دیکھ سکا۔ امید ہے مزید بھی کوئی غلطی ہو گی تو نشاندہی فرمائیں گے۔
  14. فرخ منظور

    وہ نہیں آتا گر نہیں آتا ۔ نظام رامپوری

    وہ نہیں آتا گر نہیں آتا جا کے کیوں نامہ بر نہیں آتا آپ سے ایسی بے وفائی ہو یہ یقیں آپ پر نہیں آتا یاد آتا ہے اُس کا جب آنا ہوش دو دو پہر نہیں آتا ہائے گر ایسا جانتا تو کبھی تجھ سے میں روٹھ کر نہیں آتا جو مرے دیکھنے کو آتا ہے پھر وہ بارِ دگر نہیں آتا تم سے کہنے کو ہوں کچھ اپنا حال دل سے...
  15. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    آج جی میں ہے کہ کھل کر مے پرستی کیجیے خوب سی مے پیجیے اور دیر مستی کیجیے (قائم چاند پوری)
  16. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی کردار

    بہت اعلیٰ انتخاب۔ شکریہ غزل جی!
  17. فرخ منظور

    تیری زباں سے خستہ کوئی، زار ہے کوئی ۔ قائم چاند پوری

    تیری زباں سے خستہ کوئی، زار ہے کوئی پیارے یہ نحو حرف و یہ گفتار ہے کوئی ٹھوکر میں ہر قدم کی تڑپتے ہیں دل کئی ظالم ادھرتو دیکھ، یہ رفتار ہے کوئی تجھ سے لگیں تھیں آنکھیں پھنسا مفت میں یہ دل تقصیر تھی کسی کی، گرفتار ہے کوئی چارہ نہیں ہے جس کا کسی چارہ داں کے پاس مجھ سا بھی اس جہان میں ناچار...
Top