نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آپ کے شہر کے پکوان

    اس حادثے کے نتیجے میں "جمیلۃ" مِل گئیں، وقت کے ساتھ ساتھ اللہ "صبرِ جمیل" بھی دے دے گا! :)
  2. محمد وارث

    موویز پلینٹ

    اس فلم کی سب سے اہم بات تو تبصرہ نگار (یا آپ نے) چھوڑ ہی دی۔ یہ جیوری کی بحث کا سارا کھڑاگ اس وجہ سے کھڑا ہوتا ہے کہ جج نے جیوری کو کہا تھا کہ تم سب جو بھی فیصلہ کرو وہ "متفقہ" ہونا چاہیے نہ کہ اکثریتی فیصلہ۔ اور اسی وجہ سے جیوری بحث کرتی ہے کیونکہ بارہ میں سے ایک جیورر ٖغیر قصور وار کا فیصلہ...
  3. محمد وارث

    شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

    مفتی صاحب کا ذکر، چلیں آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں، کہ نہیں تھا کیونکہ ہر مولوی مفتی نہیں ہوتا۔ سو آپ نے سید عمران صاحب کا نہیں بلکہ جناب عبید انصاری کا ذکر کیا تھا؟
  4. محمد وارث

    بالی ووڈ لیجنڈ کامیڈین قادر خان انتقال کرگئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم صرف اداکار ہی نہیں تھے بلکہ اچھے خاصے فلم رائٹر بھی تھے، کئی ایک مشہور فلمیں انہوں نے لکھی تھیں اور ڈائیلاگ تو بہت سی فلموں کے لکھے۔ ڈائریکٹر بھی تھے۔ بقول وکی پیڈیا سول انجنیئرنگ کے استاد تھے، اور ایک ویب سائٹ کے مطابق مذہبی اسکالر بھی تھے۔
  5. محمد وارث

    شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

    قبلہ یہاں لفافہ نہ صرف کھُلا ہوا ہے بلکہ مضمونِ خط بھی برسر محفل بیان کر دیا ہے آپ نے، اب اس کو نہ سمجھنے والا "قبلہ" نہیں کچھ اور ہی ہوگا! :)
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خالی لفظ "تازی" کا مطلب عرب یا عربی یا زبانِ عربی ہے، جیسے اقبال کا یہ شعر: ترکی بھی شیریں تازی بھی شیریں حرفِ محبت ترکی نہ تازی اس سے عربی گھوڑا مراد لینے کے لیے یا تو ترکیب "اسپِ تازی" چاہیئے یا سیاق و سباق میں اس قسم کی بات ہو۔
  7. محمد وارث

    شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

    اس لطیفے میں "مولوی" ڈالنے کی کوئی خاص وجہ نقیبی صاحب، یا سید عمران صاحب بتائیں گے؟ :)
  8. محمد وارث

    برائے اصلاح محترم اساتذہ زبان

    آپ نے درست فرمایا اعجاز صاحب، یہ رباعی کا وزن نہیں ہے۔
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    معذور بُوَد زاہد اگر جام نگیرد کز دانۂ تسبیح کفش آبلہ دار است غنی کاشمیری اگر زاہد جام نہیں پکڑتا تو وہ اِس معاملے میں معذور ہے کہ تسبیح کے دانوں کی وجہ سے اُس کی ہتھیلیوں میں آبلے پڑے ہوئے ہیں (اس لیے جام نہیں تھام سکتا)۔
  10. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    ایسا انڈہ تو پھر انڈوں کا پرائم منسٹر ہوا!
  11. محمد وارث

    تاسف ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ،ملنے کے نَہیں نایاب ہیں ہم

    انا للہ و انا الیہ راجعون انتہائی افسوسناک خبر ہے، اللہ تعالیٰ ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔
  12. محمد وارث

    نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت پر کتنا اثراندازہوتا ہے

    میرے لیے اس میں "فیشن ایبل" تو سفید جھوٹ ہے۔ باقی کے بارے میں لوگ بہتر جانتے ہونگے! :)
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از آہِ حسرت است اگر ہست صیقلے آں را کہ دل سیاہ شد از نا گریستن صائب تبریزی فقط آہِ حسرت ہی سے ہے اگر کوئی جلا، کوئی صفائی، کوئی روشنی ہے، اُن کے لیے کہ جن کے دل گریہ و آہ و بکا نہ کرنے کی وجہ سے سیاہ ہو چکے ہیں۔
  14. محمد وارث

    عدل و انصاف سے متعلق اشعار

    لوبھیوں کی بستی میں، مایا کے ترازو سے فیصلہ کرے گا کون، کیا ہے پاپ کیا ہے پُن :)
  15. محمد وارث

    شکریہ بہن جی۔ :)

    شکریہ بہن جی۔ :)
  16. محمد وارث

    پاکستانی صحافت یا فحاشی کا عروج؟

    اسے "کلابی نصیحت" سمجھ لیں! :)
  17. محمد وارث

    دوسری شادی کی اجازت کے ٹوٹکے

    اس طرح تو آپ مستقبل کے نہ صرف شوہر ہیں بلکہ والد بھی ہیں، دادا، نانا، پردادا بھی ہیں، شہزادہ ہیں تو مستقبل کے بادشاہ بھی ہیں، اور تو اور مستقبل کے مرحوم بھی ہیں، اب میں کس کس بات کا جواب دونگا، عالم الغیب کو پکاریئے، پلیز!
Top