اللہ جنت نصیب کرے نانی اماں مرحومہ کو، ان کی سنائی ایک کہانی یاد آ گئی جو وہ مدتوں پہلے کبھی ہمارے بچپن میں سنایا کرتی تھیں (ان کو فوت ہوئے بھی تیس پینتیس سال ہو گئے)، کہانی سیالکوٹ کی "مذمت" میں ہوتی تھی کہ پنجاب کے کسی دور دراز کے علاقے سے ایک ہندو نے اپنے ماں باپ کو اسی طرح دو پلڑوں میں...