درست کہا چوہدری صاحب، ہمارے بھی ایک ہمسائے کبوتر باز تھے اور یہ میچز میں نے بھی بچپن میں دیکھ رکھے ہیں۔اُس موصوف کو دیکھ دیکھ کر آئیڈیل بنا لیا تھا اور خود بھی کبوتر باز بننا چاہتا تھا مگر سچ ہے کہ ع- جس کو چاہے خدا خراب کرے، یہ آرزو ابا جی مرحوم کے موٹے سول والے جوتوں کے خوف سے دل ہی میں رہی! :)