نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    دل چُرانے کی ’’رپٹ‘‘ درج کیوں نہ ہو؟

    عجب شکایت کنندہ ہے یہ ناگ پوری عاشق بھی، اپنے ہی بھائی بندوں کو مروانے کے پروگرام بنا رہا ہے، زیرا کہ اس طرح رپٹیں درج ہونے لگیں تو ہر مرد پانچ پانچ سات سات سو رپورٹیں درج کروائے گا، مال ٹکے کا اور چوری کی رپورٹیں لاکھوں کی، "پُلسیوں" نے تو کہنا ہے کہ "اینوں پا لو لمیاں"! :)
  2. محمد وارث

    انگلینڈ کا دورہ ویسٹ انڈیز

    انگلینڈ کے ساتھ تو اللہ معاف کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ، پہلا ٹیسٹ قریب چار سو رنز سے چار دن میں ہارے، دوسرا ٹیسٹ تین دن میں چودہ رنز کا ٹارگٹ دے کر دس وکٹوں سے ہار گئے، لیکن پھر بھی "عزت" بچ گئی کہ اننگز کی شکست نہیں ہوئی! :)
  3. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    جب کہ" بڑے" کی مراد نکتے سجھانے کے ساتھ ساتھ اپنا الو سیدھا کرنے کی بھی ہے۔ مثال کے طور پر، کم و بیش ایک ربع صدی پہلے جب ہم بھی اے خان کی طرح آہیں بھرا کرتے تھے تو ہم دوستوں میں "بڑوں" کا ایک لطیفہ بڑا مشہور تھا کہ ایک بدو کی شادی نہیں ہوتی تھی، ایک دن اپنے والد سے کہنے لگا کہ بابا اب تو شادی...
  4. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اللہ ہر شادی شدہ بھائی کو ایسے "سین" کے مزید تین نکتے سجھائے بلکہ شادی کی "شین" کے مزید تین نقطے دکھائے! :)
  5. محمد وارث

    کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دیدی، سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ

    درست ہے حج صاحبِ استطاعت پر فرض ہے وہ بھی زندگی میں صرف ایک بار چاہے کوئی پہلے حج کے بعد پچاس سال زندہ رہے یا سو سال۔ اس لیے ملک کے ٹیکس گزاروں کی رقم سے حجاج کرام کو دی جانے والی غیر ضروری سبسڈی ختم ہونی چاہیئے بلکہ جو دوسری تیسری بار حج کرنے کے متمنی ہیں ان پر مزید ٹیکس ہونا چاہیے۔
  6. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    قبلہ اس کا صحیح صحیح جواب تو جناب مشتہر شیخ صاحب ہی دے سکتے ہیں باقی تو ہم جیسے بس اپنی اپنی نظر سے "ثانی" کے لیے قیافے ہی لگا رہے ہیں کہ بندہ ناچیز آرائیں بھی ہے اور اچھی خاصی بڑی فیملی کا بھی! (پانچ تو میرے چھوٹے بھائی ہیں، اور میرے پر دادا مرحوم اپنے سات بیٹوں کی وجہ سے "ست پُتری" مشہور...
  7. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    آرائیں برادران کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، شیخ صاحب نے صرف "چھوٹی فیملی آرائیں" کو منع کیا ہے یعنی بڑی فیملی والے آرائیں صاحبان کے والدین رابطہ فرما سکتے ہیں۔ :)
  8. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    من خود چنیں خرابم و مردم گماں برند کایں بے خودی ز غایتِ اُستادیِ منست بابا فغانی شیرازی میں تو خود ایسا خراب حال و مست ہوں اور لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ میری یہ بے خودی، میری اُستادی کے کمال و انتہا کی وجہ سے ہے۔
  10. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    میرا نہیں خیال کہ اس کا کچھ سورس ہوگا، سو اسے لطیفہ ہی سمجھیں۔ موصوف نے پچھلے کچھ عرصے میں جس طرح کی سیاست کی ہے اسی کی بنا پر کسی نے درج ذیل انگریزی محاورے کا ترجمہ کر کے بیچ میں اُن کا نام ڈال دیا ہے فقط تفننِ طبع یا مزاح المومنین کے لیے: run with the hare and hunt with the hounds
  11. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    مرحبا صاحب، اور خوش آمدید۔ دِلی خوشی ہوئی آپ کو پھر سے یہاں دیکھ کر۔ ع- افلاک سے آتا ہے نالوں کا جواب آخر :)
  12. محمد وارث

    دو مکالموں کے لطیفے

    بڑا فرمانبردار قسم کا چھوٹا بھائی ہے جی، اللہ سب کو ایسے چھوٹے بھائی دے لیکن چھوٹے بھائی نے شاید یہ نہیں سنا تھا کہ "۔۔۔۔۔باش برادرِ خورد مباش"! :)
  13. محمد وارث

    دو مکالموں کے لطیفے

    پھر آپ نے کیا فرمایا بھیا! :)
  14. محمد وارث

    ملک میں آبادی کا ایک فیصد لوگ بھی ٹیکس نہیں دیتے: ایف بی آر

    انتہائی ناقص بات ہوتی ہے جب کوئی بھی حکومت کہتی ہے کہ لوگ ٹیکس نہیں دے رہے، ان کو واضح کرنا چاہیے کہ یہاں "ڈائریکٹ ٹیکس" کی بات ہو رہی ہے، ورنہ جہاں تک ٹیکسوں کی بات ہے تو پاکستانی عوام ٹیکس دے دے کر واقعی دیوالیہ ہو چکی ہے۔ ایک بجلی کے بل ہی میں چار پانچ قسم کے ٹیکس ہوتے ہیں۔ روز مرہ کے استعمال...
  15. محمد وارث

    منی بجٹ: بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ختم، سستے گھروں کیلئے قرض حسنہ اسکیم کا اعلان

    جس ٹیکس کی بات ہو رہی ہے وہ بینکوں سے پیسے نکالنے پر ہے سو ہر کوئی دیتا ہے۔
  16. محمد وارث

    وزن بتائیے

    دعائیہ جملہ تھا قبلہ، "مرے دوست"، آپ انشائیہ سمجھ رہے ہیں! :)
  17. محمد وارث

    منی بجٹ: بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ختم، سستے گھروں کیلئے قرض حسنہ اسکیم کا اعلان

    یہ ٹیکس ختم نہیں ہو رہا۔ جو بینک کھاتے دار انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتے یعنی 'فائلر' نہیں ہیں، ان پر یہ ٹیکس صفر اعشاریہ چھ فیصد کے حساب سے لاگو ہے اور لاگو رہے گا۔ جو کھاتے دار فائلر ہیں ان پر اس ٹیکس کی شرح آدھی یعنی صفر اعشاریہ تین فیصد ہے اور اس کو ختم کرنے کی تجویز ہے یعنی فائلرز پر ٹیکس...
  18. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    فوٹو شاپ ہے چوہدری صاحب۔ ڈار صاحب فیس بُک پر بائیسویں گریڈ کے مذہبی عالم و دانشور ہیں۔ :)
  19. محمد وارث

    پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ

    سرفراز کی کپتانی کے بارے میں کل کافی بحث ہوتی رہی، اوپر سے وکٹ کیپر نے بھی ٹھیک کیپنگ کی، لہذا کسی نے یہ شوشہ بھی چھوڑ دیا! :)
  20. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بُوئے ز زُلفِ یار نداری چہ فائدہ بے تحفہ آمدی بر ما، اے صبا برو واقف لاہوری (بٹالوی) (اے صبا) تیرے پاس زُلفِ یار کی خوشبو ہی نہیں ہے (تیرے آنے کا) کیا فائدہ، تُو ہمارے پاس بغیر تحفے کے آئی ہے، اے صبا جا چلی جا۔
Top