نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اس ادارے کا تو کوئی دلی والا ہی بتا سکتا ہے کہ موجود ہے یا نہیں۔ ویسے پاکستان میں کافی عرصے سے ایک افواہ ہے کہ کچھ شاعرات کو کلام لکھ کر دیا جاتا ہے وہ بھی بلا معاوضہ، واللہ اعلم بالصواب۔ :)
  2. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    "متعدد دیوان مع حمد و نعت برائے فروخت موجود ہیں۔"، "نرخنامہ طلب کرنے پر مفت روانہ کیا جائے گا۔" :)
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سحر گاہی دُعا کردم کہ جانم خاکِ پائے اُو شنیدم نعرۂ آمیں ز جان اندر دُعائے من مولانا رُومی سحر کے وقت میں نے دُعا کی کہ میری جان اُس کے قدموں کی خاک ہو جائے، اپنی دُعا کے اندر ہی میں نے آمین کا نعرہ سُنا اور یہ آمین کا نعرہ جان نے لگایا تھا۔
  4. محمد وارث

    دو صدیاں

    1950 تا 1999ء کے درمیان پیدا ہونے والے کئی ایک لوگ تو اب مرحوم یا آنجہانی ہو چکے۔ عام طور پر ایک "جنریشن X" مشہور ہے جو 1960 کی دہائی کے اوائل یا وسط سے لے کر 1980ء کی دہائی کے شروع کے درمیان پیدا ہوئی اور آج کل ہماری طرح ادھیڑ عمر میں شامل ہے، انہوں نے بھی یہ سارے کام کر رکھے ہیں! :)
  5. محمد وارث

    غالب کا پوسٹ مارٹم

    ولی را ولی خوب می شناسد، ولی ولی کو خوب جانتا ہے! :)
  6. محمد وارث

    غالب کا پوسٹ مارٹم

    سخن فہمی عالمِ بالا معلوم شد! :)
  7. محمد وارث

    سید وصی شاہ

    ایسی حبسِ بے جا میں مرنے سے کس کافر کو انکار ہےقبلہ محترم، اللہ سب کو یہ "شہادت" عطا فرمائے! مگر اپنے شاہ صاحب تو" زبردستی" یہ شہادت عطا کرنے پر تُلے ہوئے ہیں! :)
  8. محمد وارث

    اقتباسات پروف ریڈر پر لطیفے

    "مُلازِم" عربی لفظ ہے اور اسکی جمع عربی طریق پر ملازمین رائج ہے۔ لیکن کسی زمانے میں برصغیر میں اسکی جمع فارسی طریق پر 'ملازمان' بھی رائج تھی اور پرانی کتب میں ملازمان لکھا ملتا ہے لیکن اب یہ جمع یہاں متروک ہے اور وجہ یہ ہے کہ کاتبین نے ملازمان کو "مُلّا زمان" لکھنا شروع کر دیا تھا۔
  9. محمد وارث

    مزاحیہ سوال جواب

    نہ صرف "لاپرواہ" میں ہ کا استعمال غلط ہے کیونکہ "پروا" الف کے ساتھ صحیح ہے بلکہ "لاپروا" بھی درست نہیں ہے بلکہ صحیح لفظ "بے پروا" ہی ہے!
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ فخرالدین عراقی عشقِ تو کہ سرمایۂ ایں درویش است ز اندازۂ ہر ہوس پرستے بیش است شورے است کہ از ازل مرا در سر بُود کارے است کہ تا ابد مرا در پیش است تیرا عشق کہ یہ اِس درویش کا (کُل) سرمایہ ہے، اور یہ سرمایہ اتنا ہے کہ ہر ہوس پرست کے اندازوں سے زیادہ ہے۔ تیرے عشق کا جنون، ایسا جنون...
  11. محمد وارث

    دنیا میں تری، درد کا درمان نہیں ہے ہر سمت خدا ہیں کوئی انسان نہیں ہے :)

    دنیا میں تری، درد کا درمان نہیں ہے ہر سمت خدا ہیں کوئی انسان نہیں ہے :)
  12. محمد وارث

    سید وصی شاہ

    ڈاکٹر صاحب حالانکہ یہاں پولیس، تھانے، کچہری، عدالت، وکیل وغیرہ یاد آنے چاہئیں کہ حبسِ بے جا میں رکھ کر مار ہی ڈالنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
  13. محمد وارث

    کیا ہے رانجھے نے عقدِ ثانی کا جب ارادہ بِلا ارادہ

    پھر موصوفہ کی بھی 30 سالہ پرانی تصویر لگانی چاہیئے! :)
  14. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

  15. محمد وارث

    وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کردیا

    اس نئے وزیرِ اعظم کو واقعی کوئی نیا کام کرنا نہیں آتا، نئے کام تو صرف لیڈرانِ اعظم ہی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، بھٹو بھی ایک ڈکٹیٹر کے ہاتھ چڑھ گیا تھا اور نواز شریف بھی، اب اگر نواز شریف بھی پھانسی چڑھ جاتا تو دنیا تو یہی کہتی نا کہ کوئی نیا کام نہیں کیا انہوں نے بلکہ یہ کام تو بیس سال پہلے ہی...
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بنگر بہ نقشِ ریگِ بیاباں کہ عاشقاں تاریخِ عشقبازیِ مجنوں نوشتہ اند ابوالفیض فیضی دکنی بیابان کی ریت پر بنے ہوئے نقش و نگار کو (ذرا غور سے) دیکھ کہ (یہ اصل میں) عاشقوں نے مجنوں کے عشق کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔
  17. محمد وارث

    جب میں چوتھی جماعت میں تھا

    شاعروں کی تعلیاں مشہور ہیں اور لوگ ان کو "معاف" بھی کر دیتے تھے کہ کوئی بات نہیں شاعر ہے بیچارہ، لیکن اب تو ہر کوئی اسی رنگ میں رنگا گیا ہے بلکہ بات تعلیوں سے آگے نکل کر "لطیفوں" یا پنجابی میں "چَوَلوں" تک پہنچ چکی اور دوسرا رُخ یہ ہے کہ افسوس اب ہر بات ہی سیاسی ہو چکی اور معاشرے سے اعتدال نام...
  18. محمد وارث

    کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دیدی، سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ

    چونکہ کوٹہ سسٹم ہے، زیادہ سے زیادہ ان لوگوں کو سہولت دینی چاہیئے جنہوں نے ایک بھی حج نہیں کیا اور کرنا چاہتے ہیں، سو جس نے حج کا فریضہ ادا کر لیا ہے اس کے لیے بہتر تو یہی ہے کہ اب نہ کرے بلکہ دوسرے مسلمان بھائی بہنوں کی باری آنے دے لیکن پھر بھی اگر خواہش تو پھر اس "خواہش" پر ٹیکس ہونا چاہیئے اور...
  19. محمد وارث

    دل چُرانے کی ’’رپٹ‘‘ درج کیوں نہ ہو؟

    پنجاب پولیس ہوتی ہے تو مال مسروقہ برآمد ہونا تو کجا، شکایت کنندہ خود پانچ سات وارداتوں کا اعتراف کر کے ان سے کہہ رہا ہوتا کہ سر جی غلطی ہو گئی کچھ لے دے کر اب مجھے معاف کر دو! :)
Top