آج میرے موٹے دماغ میں ایک بات کئی دنوں کے بعد آئی کہ جیسے کسی زمانے میں سیاسی پارٹیاں اپنے اخبار نکالا کرتی تھیں ویسے ہی اب اپنے ٹی وی چینلز نکالتی ہیں۔۔۔۔ سیاپا ختم! :)
جی ہاں ان کا کہنا ہے کہ "حملے" سے پہلے وہاں تین سو سے زائد موبائل فون ایکٹو تھے اور حملے کے بعد سے وہ بند ہیں۔
ایک "لاجواب" دلیل انڈیا کے سابق چیف آف آرمی سٹاف اور موجودہ حکومت میں منتری صاحب نے یہ کہہ کر دی کہ اگر رات کو تین بجے آپ کو مچھر کاٹ رہے ہوں تو آپ مچھر مار کر آرام سے سو جاؤ گے یا...
کشمیر کے حوالے سے دو "اہم" خبریں:
1۔ سی بی آئی نے حریت رہنما یسین ملک کے خلاف تیس سال پرانے (قتل اور اغوا کے) کیس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور کیسز کو سری نگر سے جموں منتقل کر رہے ہیں۔
2۔ جموں بس اسٹینڈ میں آج دوپہر ایک بس میں ایک گرنیڈ پھٹا ہے جس میں بیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
جاسم صاحب یہ آپ نے اپنے اوپر خود "مہربانی" کی ہوئی ہے ٹرولنگ کی وجہ سے کہ اب آپ کوئی سچی خبر بھی دیتے ہیں تو کسی کو یقین نہیں آتا! :)
ورنہ انڈین حکومت اور انڈین ایئر فورس کے بلند و بانگ دعوؤں اور تین سو سے زائد مبینہ "دہشت گردوں" کی ہلاکتوں کی پول انٹرنیشنل میڈیا نے کھول دی ہے۔ کل رائٹرز نے...
میں اپنے ہی میڈیا کو "گندا" سمجھتا تھا لیکن پچھلے ہفتے ایک میں یو ٹیوب پر کچھ انڈین چینلز دیکھ کر تو اپنے والے "پاکیزہ پاکیزہ" سے لگنے شروع ہو گئے ہیں۔ :)
ایک دلچسپ صورتحال "جہازوں" کی بنی ہوئی ہے۔ انڈین فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے "حملے" میں ایف 16 جہاز استعمال کیے تھے اور یہ امریکہ پاکستان ایف 16 معاہدے کی خلاف ورزی ہے کیونکہ ایف 16 پاکستان صرف اپنے دفاع کے لیے استعمال کر سکتا ہے ، حملے کے لیے نہیں۔ رائٹرز کی خبر کے مطابق اسلام آباد میں...