نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    بڑے شریف کی ضمانت اور چھوٹے شریف کا نام ای سی ایل سے خارج اور جاسم "شریف" صاحب کی کوئی لڑی نہیں ابھی تک! آج کا منگل پاکستانی کی سیاسی تاریخ میں "منگل شریف" کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
  2. محمد وارث

    مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری حیران

    دو تین تھرڈ کلاس بی گریڈ فلموں پر کام کرنے کی وجہ سے امتیاز مل جانا! ظاہر ہے جناب سارا زور "تمغے" ہی پر ہے۔ :)
  3. محمد وارث

    مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری حیران

    تمغے رے تمغے تیری کونسی کل سیدھی! :)
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در عیوبِ خود بیند، چشم از جہاں بندد عیبِ دیگراں پوشد، بندۂ خدا ایں است سید نصیر الدین نصیر جو اپنے عیبوں کو دیکھتا ہے، دُنیا کی طرف سے اپنی آنکھیں بند رکھتا ہے اور دوسروں کے عیبوں کی پردہ پوشی کرتا ہے، اصل بندۂ خدا تو یہ ہے۔
  5. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    میری بیوی کو بھی یہ شکایت مجھ سے ازلوں سے ہے۔ :)
  6. محمد وارث

    سائنس مسلسل خاموش کیوں؟

    پانی کا ایک مالیکیول کر لیتے ہیں قطرے کی جگہ، لیکن پھر وہ بھی "جن" بن جائے گا مطلب نظر نہیں آئے گا۔ :)
  7. محمد وارث

    فیصل آباد میں 7 سالہ بچے سے پستول چل گیا، ماں جاں بحق

    انتہائی افسوسناک! والد کو اسکی لاپرواہی پر قدرت کی طرف سے سزا تو مل گئی لیکن قانون کی طرف سے بھی ملنی چاہیئے۔
  8. محمد وارث

    سائنس مسلسل خاموش کیوں؟

    بقول ستم ظریفے، جنوں پر یقین رکھنے کے لیے تو پانی کا ایک قطرہ ہی کافی ہے، کیونکہ اس ایک قطرے میں بھی کم از کم تین جن ہوتے ہیں، دو ہائیڈرو جن اور ایک آکسی جن۔
  9. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اجی صاحب، "شادیاں" شریفوں ہی کی تو ہوتی ہیں۔ :)
  10. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    کچھ "شریف" رکن بھی ہوتے ہونگے جمعیت کے۔ :)
  11. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے ہدایت دی اور جمعیت کا رکن بننے کا خیال دل میں ڈال دیا۔ (ہدایت ہدایت ہے جس عمر میں بھی ملے)۔ :)
  12. محمد وارث

    آج کی تصویر

  13. محمد وارث

    کھانے پینے کے آداب فراموش کیوں ہو گئے؟

    اس پر ایک ذاتی واقعہ یاد آ گیا۔ شادی کے شروع کے دن تھے، سسرال گیا تو ساس مرحومہ نے کہا کہ آج نجانے کتنے برس کے بعد کچن میں گئی ہوں اور خاص تمھارے لیے اپنے ہاتھوں سے فیرنی بنائی ہے۔ بڑے برادرِ نسبتی نے شکایت کی کہ امی سے کئی سالوں سے کہہ رہا ہوں کہ اپنے ہاتھ کی فیرنی کھلائیں لیکن آج تمھاری وجہ...
  14. محمد وارث

    کھانے پینے کے آداب فراموش کیوں ہو گئے؟

    اس فیملی کے کھانے کی ایک اور روایت مشہور تھی کہ کھانے کی میز پر بات ہمیشہ ہندی میں ہوتی تھی چاہے کچھ ہو جائے۔ لیکن آپ کی بات سے ایک واقعہ جو مجھے یاد آ گیا جو اندرا گاندھی کے چھوٹے بیٹے سنجے گاندھی اور بڑی بہو سونیا گاندھی، دونوں کے سوانح نگاروں نے لکھا ہے کہ ایک بار سونیا گاندھی سنجے گاندھی کے...
  15. محمد وارث

    کھانے پینے کے آداب فراموش کیوں ہو گئے؟

    مثال کے طور پر ایک مقولہ تھا کہ "شرفا بازار میں کھڑے ہو کر (یا بیٹھ کر) نہیں کھاتے"، یہ دہلی و لکھنؤ مرحوم کی ایک دو صدیوں پرانی ثقافت کے لیے درست ہوگا لیکن آج اس پر عمل کریں تو کھانے پینے کے کاروبار سے منسلک آدھے افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔
  16. محمد وارث

    کھانے پینے کے آداب فراموش کیوں ہو گئے؟

    اکیسویں صدی میں اٹھارویں صدی کے ادب و آداب تو کبھی نہیں چلیں گے۔ ادب و آداب ہونے چاہئیں لیکن ان کو جدید طور سے "لکھنے" کی ضرورت ہے۔
  17. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    "میَٹر" کی اقسام۔ :)
Top