نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کرائسٹ چرچ دہشت گردی کے بعد

    یہ اخباری مراسلہ نگار کی فاش غلطی ہے، نیوزی لینڈ کی کل آبادی پانچ ملین (پچاس لاکھ) کے قریب ہے اور شاید مراسلہ نگار نے ایک ملین کو ایک کروڑ سمجھ لیا ہے۔
  2. محمد وارث

    پیروڈی: آگیا تھا وہ خوش خصال پسند

    اور اس بہتی گنگا میں ہم بھی ہاتھ دھو لیں چار ہی شادیوں کا ہے مجھے شوق سینہ تانے میں ہوں حلال پسند :)
  3. محمد وارث

    پیروڈی: آگیا تھا وہ خوش خصال پسند

    خوب پیروڈی ہے ڈاکٹر صاحب، بہت خوب۔ :)
  4. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ، متعدد افراد ہلاک

    اینٹی سیمیٹک صرف نازی جرمنی ہی کا خاصہ نہیں تھا بلکہ پورا مغربی یورپ اس رنگ میں رنگا ہوا تھا، فرانس میں بھی پہلی جنگ عظیم کے بعد تک انتہائی سخت اینٹی سیمیٹک جذبات موجود تھے، فرانسیسی اپنے ملک کے یہودیوں کو جرمن کا ایجنٹ اور غدار سمجھتے تھے۔
  5. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ، متعدد افراد ہلاک

    یہودیوں کی تاریخ اس سے زیادہ درد ناک ہے بشرطیکہ لکھنے والا 'نسیم حجازی' قبیل میں سے نہ ہو۔ مثال کے طور پر پندرہویں صدی اور اس کے بعد سے بڑے پیمانے پر ان کو اسپین میں مارا گیا اور نکالا گیا تھا اور اس وقت سلطنتِ عثمانیہ نے ان کو پناہ دی تھی یہی وجہ ہے کہ ترکی میں اب بھی کافی یہودی موجود ہیں۔ اس...
  6. محمد وارث

    آپ کا محفل میں مثبت انڈکس

    ایک تو اعجاز عبید صاحب ہیں، ایک شاید سید شہزاد ناصر صاحب ہیں، ایک اور ہیں سفید بال، سرخ چہرے اور کالے دل والے۔ ایک شاید اپنے خلیل صاحب بھی ہوں۔ ٹیگ نہیں کر رہا، فقط آپ کو بتا رہا ہوں، خود ہی ٹیگ کر لیں۔:)
  7. محمد وارث

    آپ کا محفل میں مثبت انڈکس

    اللہ ہی جانے، میرے والد صاحب مرحوم پچپن سے پہلے ہی فوت ہو گئے تھے اور میں خود ابھی پچپن سے کچھ سال کم ہوں۔ (ویسے جو میری خواہشات ہیں ان سے لگتا تو نہیں کہ سات آٹھ سال میں سب ختم ہو جائے گا لیکن اللہ کی اللہ ہی جانے، آپ کو صحیح طرح سے آٹھ سال بعد بتاؤں گا یا اگر آپ سے اتنا صبر نہیں ہوتا تو کسی...
  8. محمد وارث

    آپ کا محفل میں مثبت انڈکس

    اجی صاحب آپ بھی کہاں کی ڈور کہاں ملا رہے ہیں، اس حساب سے تو ہر شبِ برات کے دنوں میں پاکستان 'کیمیا گروں' میں خود کفیل ہو جاتا ہے بلکہ پولیس کے ذریعے ان کو ایکسپورٹ امپورٹ کرتا پھرتا ہے! :)
  9. محمد وارث

    آپ کا محفل میں مثبت انڈکس

    اجی ڈھونڈ کر تو دیکھیے سرکار، آپ کو بہت سے "فرشتے" اس محفل پر مل جائیں گے (زیرو منفی ریٹنگ کے ساتھ)۔ :)
  10. محمد وارث

    آپ کا محفل میں مثبت انڈکس

    فیس بُک پر جب پہلے پہل ری ایکشنز کا آپشن شروع ہوا تھا تو 'ناپسند' کا کوئی آپشن نہیں تھا (اب بھی نہیں ہے) لیکن ایک بار آپ کسی پوسٹ کو "لائک" کرنے کے بعد "ڈس لائک" کر سکتے تھے تو کسی ستم ظریف نے تبصرہ کیا کہ فیس بُک پر کسی پوسٹ کو ڈس لائک کرنے کے لیے پہلے لائک کرنا ضروری ہے! (ڈس لائک کا لفظ بھی...
  11. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    شوخیِ طبع اور بیہودگی میں بس بال برابر ہی فرق ہوتا ہے، افسوس کہ اس ایڈ کے مینیجرز اس فرق کو نہ سمجھ سکے۔ :)
  12. محمد وارث

    آج کی تصویر

    میرے بچپن کے ہیروز! ان کے ناموں سے سب سے پہلا میرا واسطہ تو خیر 1979ء کے کرکٹ ورلڈ کپ کی خبروں سے پڑا تھا لیکن 1980ء میں ویسٹ انڈیز ٹیم کا پاکستان ٹور صحیح معنوں میں مجھے ان کا دیوانہ بنا گیا۔ رچرڈز کے ٹوئیٹر ہینڈل سے ایک تصویر: بائیں سے دائیں ڈیسمنڈ ہینز، گورڈن گرینج، جوئیل گارنر، ویوین رچرڈز،...
  13. محمد وارث

    آپ کا محفل میں مثبت انڈکس

    ڈاکٹر صاحب اس فارمولے پر مجھے بھی تھوڑا سا اعتراض ہے۔ اس فارمولے میں منفی ریٹنگز کو کل مراسلوں سے ضرب دینا منفی ریٹنگز کے فیکڑ کو ہزاروں گنا بڑھانے کے مترادف ہے (خاص طور پر ان کے لیے جن کے مراسلے زیادہ ہیں)، اور فارمولا اس طرح کا ہے کہ جتنا حاصل ضرب (منفی ریٹنگز ضرب کل مراسلے) زیادہ ہوگا اتنا...
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بیہودہ رَوَد بادِ صبا بر اثرِ ما ما گم شدگانیم کہ یابد خبرِ ما چندر بھان برہمن بادِ صبا فضول ہی ہمارے کھوج میں چلتی ہے، ہم تو (عشق میں) گم شدہ ہیں، ہماری خبر کون پائے؟
  15. محمد وارث

    آغا صاحب، کیمیائے سعادت اردو ترجمہ ہی میری نظر سے گزرا ہے، فارسی کا کچھ کہہ نہیں سکتا۔

    آغا صاحب، کیمیائے سعادت اردو ترجمہ ہی میری نظر سے گزرا ہے، فارسی کا کچھ کہہ نہیں سکتا۔
  16. محمد وارث

    مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری حیران

    نصیبو لال ہی شاید رہ گئی ہے پیچھے، الامان۔ :)
  17. محمد وارث

    واصف علی واصف

    معذرت خواہ ہوں فہد صاحب کہ میرے علم میں نہیں۔ میں نے ان دونوں مصنفین کو بہت زیادہ نہیں پڑھا۔
Top