نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آخری سانس اور گولی تک ملک کا دفاع کریں گے: میجر جنرل آصف غفور

    یہ جملہ درست کر لیں، اور دو طرح سے اس کی تصحیح ہو سکتی ہے: 1۔ قمر باجوہ صاحب نے عمران خان کو پہلے دن سے اپنا پارٹنر نہیں ملازم بنایا ہوا ہے۔ (لیگی بیانیہ) 2۔ قمر باجوہ صاحب نے عمران خان کو پہلے دن سے اپنا ملازم نہیں پارٹنر بنایا ہوا ہے۔ (غیر لیگی بیانیہ)
  2. محمد وارث

    پرفیکٹ سالگرہ منانا

    آپ تو پہلے ہی سے "پہنچے" ہوئے ہیں کہ "جھولے لال" والے کش ہر کوئی نہیں جانتا!
  3. محمد وارث

    پرفیکٹ سالگرہ منانا

    حد سے زیادہ، بقول میری بیوی کے، "تم نے شادی کر کے خواہ مخواہ خود پر تہمت ہی لگوائی ہے۔" :)
  4. محمد وارث

    پرفیکٹ سالگرہ منانا

    آخر الذکر کے لیے مبارکباد اور اول الذکر کے لیے آپ کی کس نے سننی ہے چاہے جو مرضی کر لیں!
  5. محمد وارث

    پرفیکٹ سالگرہ منانا

    ارے نا تجربہ کار بھائیو، گولڈ لیف کے کش لگانے کے لیے بار بار پیدا ہونے یا سالگرہ ہی کا دن ہونے کی شرط نہیں ہے! :)
  6. محمد وارث

    پرفیکٹ سالگرہ منانا

    یہ چھٹی گزارنے کا میرا اسٹینڈرڈ طریقہ ہے اور سالگرہ کے دن چھٹی مل جائے تو اس سے بڑی خوشی اور کیا ہوگی! :)
  7. محمد وارث

    پرفیکٹ سالگرہ منانا

    آپ تو برضا و بخوشی و برغبت تشریف لائے تھے نا ڈاکٹر صاحب! :)
  8. محمد وارث

    آخری سانس اور گولی تک ملک کا دفاع کریں گے: میجر جنرل آصف غفور

    اس بار شاید گراؤنڈ کی بجائے میڈیا یا سوشل میڈیا پر شدت زیادہ ہے۔ سیالکوٹ بارڈر پر ہونے کی وجہ سے میں دونوں بار ہونے والی "ہجرتوں" کا گواہ ہوں۔ براسٹیک کی طرح پارا کرم میں بھی بڑے پیمانے پر سرحدی دیہاتوں کو خالی کروایا گیا تھا اور فوجیوں کی بھاری نقل و حمل ہوئی تھی۔ یہاں تک کہ سیالکوٹ کے ایک...
  9. محمد وارث

    پرفیکٹ سالگرہ منانا

    میرے لیے تو پرفیکٹ یہ ہوگا کہ چھٹی ہو، اپنے کمرے میں بند، کوئی آئے نہ جائے! شادی سے پہلے کبھی کبھار اس طرح کی سالگرہ منانے کا موقع مل جاتا تھا لیکن پچھلے اٹھارہ انیس برس سے ہر سال فیملی کے ساتھ باہر ڈنر کرواتے ہوئے مجھے موت پڑتی ہے! :)
  10. محمد وارث

    آخری سانس اور گولی تک ملک کا دفاع کریں گے: میجر جنرل آصف غفور

    دونوں طرف جنگی جنون کو ہوا دینے والے اسٹیٹ اور نان اسٹیٹ ایکٹرز بھرپور فارم میں ہیں۔ اور یہ سب کچھ قابلِ فہم بھی ہے اور یہ بھی کہ موجودہ جنون آپریشن براس ٹیک یا انڈین پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کے بعد پیدا ہونے والے جنون سے زیادہ نہیں ہے۔ توقع تو یہی ہے کہ موجود جنون انڈین الیکشنز یعنی اگلے دو...
  11. محمد وارث

    شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

    نقیبی صاحب یہ لطیفہ کسی نا تجربہ کار کنوارے کا گھڑا ہوا ہے کیونکہ "ہُن بندا مذاق وی نا کرے" کہنے کا موقع نہیں ملنے کا سرکار، بلکہ سیدھا فوٹو گرافر نے ہی "میت" کو کہنا کہ "سمائل پلیز"۔ :)
  12. محمد وارث

    پاکستان کا پانی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی وزیر آبی وسائل

    بی بی سی کی درست خبر: ’انڈیا اپنے حصے کا پانی پاکستان نہیں جانے دے گا‘ انڈیا نے کہا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حصے میں آنے والے تین دریاؤں کاپانی پاکستان میں بہنے نہیں دے گا اور اس پانی کو کشمیر اور پنجاب کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
  13. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    ملازمین کے لیے پروفیشن ہے، مالکین کے لیے کاروبار!
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ شرف الدین (المعروف بُو علی قلندر) آوازۂ عشقِ من بہ ہر خانہ رسید دردِ دلِ من بخویش و بیگانہ رسید اندر غمِ عشقِ تو بہر جا کہ رَوَم از دُور بگویند کہ دیوانہ رسید میرے عشق کا چرچا گھر گھر تک پہنچ گیا، اور میرے دل کے درد سے اپنے بیگانے سبھی آشنا ہو گئے۔ تیرے عشق کے غم میں (مارا مارا)...
  15. محمد وارث

    پاکستان کا پانی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی وزیر آبی وسائل

    "مشرقی" دریاؤں یعنی بیاس، ستلج اور راوی کا پانی پہلے ہی سندھ طاس معاہدے کے تحت انڈیا کے لیے ہے۔ پاکستان کے لیے مسئلہ تب ہوگا جب انڈیا "مغربی" دریاؤں یعنی چناب، جہلم اور سندھ کے ساتھ "چھیڑ خوانی" کرے گا!
  16. محمد وارث

    سعودی ولی عہد کا 2 ہزار سے زائد پاکستانی قیدیوں کو رہاکرنے کا حکم

    ان میں "کامران" بھی تھا یا نہیں؟
  17. محمد وارث

    نواز شریف کا بیان پاکستان کیخلاف عالمی عدالت میں بطور ثبوت پیش

    ہمت سے زیادہ مجھے یہ پاکستانی سیاستدانوں کا وطیرہ لگتا ہے۔ جب تک اسٹیبلشمنٹ اور فوج کا دستِ شفقت سر پر ہوتا ہے تب تک یہ سب ایک ہوتے ہیں، جب دستِ شفقت آہنی ہاتھ میں بدل جاتا ہے تو سیاستدانوں کی زبان بھی بدل جاتی ہے، اس کی پہلی مثال ذوالفقار علی بھٹو، دوسری مثال بے نظیر بھٹو، تیسری مثال نواز شریف...
  18. محمد وارث

    ایران اورسعودی پاکستان کیلئے کتنے مفید یامضر؟

    جی یہ تو تھا ہی اس کے علاوہ ایک فوجی اتحاد بھی تھا CENTO یا بغداد پیکٹ کے نام سے۔ اس میں پاکستان، ایران، عراق، ترکی، برطانیہ شامل تھے۔
  19. محمد وارث

    قصے ہڈیاں توڑنے کے

    بچپن میں میرے دونوں بازو کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، ایک بار اسکول میں اسٹول پر کھڑا ہو کر کچھ دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا، گر گیا اور بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ دوسری بار گھر میں کسی چیز پر سے گرا اور دوسرے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
  20. محمد وارث

    ایران اورسعودی پاکستان کیلئے کتنے مفید یامضر؟

    ایران کسی زمانے میں امریکہ کے زیرِ اثر تھا اور ان زمانوں میں پاکستان، ایران اور ترکی کا ایک اتحاد بھی تھا۔ ایران کے انقلاب کے بعد سے حالات کافی بدلے ہیں اور پھر روسی حملے اور افغانی جہاد نے پاکستان اور سعودی عرب کو مزید قریب کر دیا اور ایران سے دُور کہ اس خطے میں سب کے اپنے اپنے مفاد ہیں۔...
Top