نتائج تلاش

  1. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    سر! اگر شعر کو یوں کر دیا جائے: تِرا ہی ذکر ہے پِنہاں ، ہر اِک تحریر میں میری ردیفیں، قا فیے سارے، اسی خاطر سجائے ہیں یا تِری تصویر ہے پِنہاں ، ہر اِک تحریر میں میری ردیفیں، قا فیے سارے، اسی خاطر سجائے ہیں
  2. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    بہت بہتر استادِ محترم! اس شعر کو اسی وجہ سے نکال دیا تھا غزل سے. اس کے علاوہ جن نکات کی نشاندہی کی ہے آپ نے,ان کو درست کرتا ہوں انشااللہ.
  3. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    شبِ ظلمات میں پاتال سی تاریک راہوں پر جہاں تم ہم سفر تھے راستے وہ یاد آئے ہیں یوں کیسا رہے گا؟ ہر اِک تحریر ہے میری، فقط تیرے لیے ہمدم ردیف اور قافیے سارے , تِری خاطر سجائے ہیں نیز اس شعر کی بابت بھی کچھ فرما دیجے کوئی شمع کہیں یہ پوچھتی تھی اِک پتنگے سے کبھی تم نے کِسی کی...
  4. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    آپ کی تعریف میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے........واللہ الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتی میری کیفیت...... اور جہاں تک "شب گرداں" کی ترکیب ہے,اس سے آوارگی ہی مراد لی تھی
  5. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    خوشی کی آرزو میں زندگی بھر غم کمائے ہیں تِرا دل جیتنے نکلے تھے خود کو ہار آئے ہیں چرانا چاہتا تھا زندگی سے جس کی سارے غم اسی نے زندگی بھر خون کے آنسو رلائے ہیں میں شب گرداں ہوں اور پاتال سی تاریک یہ راہیں جہاں تم ہم سفر تھے راستے وہ یاد آئے ہیں ہر اک تحریر ہے میری ,فقط...
  6. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    بہت بہتر سر! انشا اللہ بہتر کرنے کی کوشش کروں گا....... اور بیٹھے بیٹھے لکھنے سے پرہیز بھی
  7. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    داد کے لیے ممنون ہوں....وقت ملتے ہی تصیح کی کوشش کروں گا...
  8. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    یونہی بیٹھے بیٹھے یہ سطور لکھ دیں. تمام اساتذہ کرام اور محفلین سے تنقید و اصلاح کی گزارش کے ساتھ پیشِ نظر ہے........ صرف اتنا سا تجھ سے ناتا ہے دل تِری ٹھوکروں پہ آتا ہے مانگتا ہوں دعا میں اس کی خوشی مجھ کو جو ہر گھڑی ستاتا ہے حالِ دل جب اسے سناتاہوں سن کے ظالم وہ مسکراتا ہے دل میں اس کےحوالے...
  9. عاطف ملک

    برائے اصلاح: تمہارے قرب کے لمحات اب اچھے نہیں لگتے

    استادِ محترم! آپ کا "اچھی غزل" کہہ دینا باعثِ صد افتخار ہے. میں تو بس اپنی سی کوشش کرتا ہوں,ورنہ شاعری کا مجھ میں دم کہاں؟ بس آپ کی اور دیگر اساتذہ کی رہنمائی میں شاید کچھ سیکھ ہی لوں گا.
  10. عاطف ملک

    برائے اصلاح: تمہارے قرب کے لمحات اب اچھے نہیں لگتے

    "گھٹا,بادل گھنے, برسات, اب اچھے نہیں لگتے" ایسا کر لیا جائے تو مناسب ہے؟
  11. عاطف ملک

    برائے اصلاح: تمہارے قرب کے لمحات اب اچھے نہیں لگتے

    شعری ضرورت کے تحت "ثَ مَ رات" کو "ثَمرات" کرنے کی گنجائش نہیں نکل سکتی؟
  12. عاطف ملک

    برائے اصلاح: تمہارے قرب کے لمحات اب اچھے نہیں لگتے

    "تمہارے قرب کے لمحات اب اچھے نہیں لگتے نہیں تم میں رہی وہ بات اب اچھے نہیں لگتے" یا "نہیں پہلی سی ان میں بات اب اچھے نہیں لگتے" ایساکر لوں تو ٹھیک رہے گا؟
  13. عاطف ملک

    برائے اصلاح: تمہارے قرب کے لمحات اب اچھے نہیں لگتے

    استادِمحترم الف عین صاحب اور باقی اساتذہ سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ....... تمہارے قرب کے لمحات اب اچھے نہیں لگتے رہی تم میں نہیں وہ بات اب اچھے نہیں لگتے چلوجو ساتھ تو باہم ذرا سا فاصلہ رکھنا کہ ہم ھاتھوں میں ڈالے ہاتھ اب اچھے نہیں لگتے وہ جن کی رَو میں بہہ کر تم کو سب کچھ سونپ بیٹھا تھا مجھے...
  14. عاطف ملک

    برائے اصلاح: زمانے سے کنارا کر لیا ہے

    محترم الف عین سر! کچھ نظرِ کرم اِس طرف بھی۔۔۔۔۔۔۔
  15. عاطف ملک

    غزل برائے اصلاح

    محترم الف عین سر! کچھ نظرِ کرم اِس طرف بھی۔۔۔۔۔۔۔
  16. عاطف ملک

    برائے اصلاح: زمانے سے کنارا کر لیا ہے

    عباد اللہ بھائی! کچھ اصلاح ہی فرما دی ہوتی۔۔۔۔۔ نیز اس شعر پہ رائے دیجیے تو نوازش ہو گی نہیں باقی رہا کچھ مجھ میں میرا تجھے سارا کا سارا کر لیا ہے
  17. عاطف ملک

    برائے اصلاح: زمانے سے کنارا کر لیا ہے

    زمانے سے کِنارا کر لیا ہے تِرا خودکو دوبارہ کرلیا ہے نہاں پردے میں تیرے راز تھا جو وہ خود پہ آشکارا کر لیا ہے ضیا تیری دِکھانا چاہتا تھا قمر کو استعارہ کر لیا ہے مصائب ہیں زمانے کے ہزاروں تجھے اپنا سہارا کر لیا ہے مِری قسمت کہ تو نے مجھ کو اپنا کہا جانا گوارا کر لیا ہے
  18. عاطف ملک

    افق پر خون سے ضبطِ فغاں لکھا ہوا ہے

    ماشا اللہ! بہت خوب!
Top