میری اولین کوشش پوسٹ مارٹم کے لیے پیش ہے۔
اِصلاح کی درخواست ہے۔
سربَسر آہُ فُغاں گِریہ و نالہ دِل کا
اب کے جاتا ہی نہیں درد یہ پا لا دل کا
آرزو ہائے صنم شِکوہِ صد رنج و الم
دیکھ حیرا ن ہوں یہ طور نِرالا دِل کا
دیکھ کر بزمِ رقیباں میں اُسے پھوٹ پڑا
ایک مدت سے تھا جو زخم سنبھالا دل کا
اُس کی ہر...