صبح سویرے جب آنکھ ہماری کھلی تو کیا ملاحظہ فرماتے ہیں کہ اک وسیع و عریض شاہی کمرہ میں جلوہ فروز ہیں۔ جسم تلے ایک عظیم اور شاہانہ مسہری ہے۔ یقیناً یہ وہ مسہری نہیں جس پر آنکھ ہماری لگی تھی۔ زبردستی ایک زبردست سی انگڑائی لی، سسُتی کو دور بھگایا، چُستی کو پاس بلایا اور چست و توانا ہو کر مخملیں...