نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ محفل کے اعزازی ایوارڈز

    یہ کیا گورکھ دھندا ہے عین عین عین! (عزیزہ عائشہ عزیز)۔ میں اس لڑی سے ایک نظر گزرا ہوں، تاہم کچھ اندازہ نہیں کر پایا کہ میرا امتحان کسے اور کیوں مقصود ہے۔ کیا یہ بھی کوئی فل کورٹ ہے؟ چوہدری صاحب کی خدمات حاصل کر لیجئے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

    کیا کہئے گا اسے؟ ’’لئیق احمد کی سوکن‘‘؟ ایسے تو دو غلطیاں ہو جائیں گی۔ پہلی تو کھل چکی، دوسری یہ کہ اردو میں اس کو ’’سوتن‘‘ کہتے ہیں اور ’’سَوت‘‘ بھی۔ سوتنوں کے باہمی جلاپے کو سوتیاپا اور ایک دوجی کی اولاد ہو سوتیلے۔ اس میں ’’سو (۱۰۰) الگ نہیں ہو گا، کہ سوتن تو سنا ہے ایک بھی سو (۱۰۰) جیسی ہوتی...
  3. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

    یہ بات ٹھیک نہیں کہ "وقت نہیں آیا" ۔ یہی وقت ہے! لکھئے اور اپنی حد تک اس کو مکمل بنانے کی کوشش کیجئے۔
  4. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

    تلاشِ خوشی (افسانہ): از نور سعدیہ شیخ ۔۔۔ افسانہ، اس کی کہانی، بُنَت، کہانی کاری، واقعات نگاری اور جزئیات سب کچھ بہت اچھا ہے۔ خاص طور پر کہانی کا پلاٹ اور اس کی اخلاقیاتی اہمیت ناقابلِ تردید ہے۔ اس کا دوسرا پہلو مشرق اور مغرب کا فطری تضاد ہے، اور اس کے شاخسانے ہیں۔ افسانہ نگار کا تخلیقی جوہر...
  5. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

    کابوس : از فصیح احمد اچھا افسانہ بُنا ہے فصیح احمد نے، اگرچہ موضوع نیا نہیں۔ بہت پہلے خالد قیوم تنولی سے ایک ادبی محفل میں ایک طویل افسانہ سنا تھا، وہ بھی ایک ایسے ہی خواب پر ختم ہوتا تھا۔ زیرِ نظر افسانے میں یہ خوبی ضرور ہے کہ خواب میں بھی ثاقب (مرکزی کردار) حقیقت کی دنیا سے بہت دور نہیں نکل...
  6. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

    آرکیسٹرا : از فصیح احمد ۔۔۔ اس کو ہم ایک منظرنامہ کہہ سکتے ہیں یا یوں کہہ لیجئے کسی طویل کہانی یا ناول سے اقتباس۔ عنوان سے بات کچھ کچھ بن جاتی ہے، بصورتِ دیگر یہ مشقِ نثر کے زمرے میں آنے والی تحریر ہے۔ منظر آفرینی اچھی ہے، اس کو مزید نکھارا جا سکتا ہے۔ زبان کے حوالے سے البتہ ایک الجھن ہوتی ہے۔...
  7. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

    بلاجھجک غلط ہے، بے جھجک درست ہے۔
  8. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

    ’’ نگاہِ مہرباں ڈالتے قباحط سے کام نہیں لینا آپ نے ورنہ اب میں جرمانہ عائد کر دوں گا آپ پر ( سچ مچ والا !! )‘‘ کچھ قباحت نہیں ۔۔۔۔ مسئلہ وہ نہیں ہے بھیا۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں اوئے توئے کا عادی نہیں ہوں۔ سو اسی نرمی کو برداشت کیجئے۔ مجبوری ہے۔ہاہاہا۔ بلکہ ہمیں تو اپنی عام گفتگو میں بھی غلط اور...
  9. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

    ’’عکس‘‘ از فصیح احمد ۔۔۔ اچھی تحریر ہے، مختصر اور پرتاثیر۔ زبان بھی پلاٹ کے مطابق ہے: سادہ اور صاف۔ اگرچہ فاضل مصنف نے اس کو بطور صنف کوئی نام نہیں دیا (کہانی یا افسانہ) تاہم میرے نزدیک یہ افسانہ ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے کہ ’’بجو‘‘ باجی سے بنا لفظ ہے۔ تاہم بہتر ہو گا اس پر پہلے ایک دو بار...
  10. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

    آپ کی محبتوں کے لئے ممنون ہوں۔ آپ کی تحریر یا اس کا لنک؟ مجھے ملا نہیں یا میں سمجھ نہیں پایا کہ کہاں ملے گا؟ ۔۔
  11. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    انداز ہے کہ وہ نہیں آ رہیں۔ صدرِ محفل کی اجازت سے اگلا نام پکار دیجئے، اللہ بھلی کرے گا۔
  12. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    اُس شخص پہ لکھنے بیٹھا جب، اک پل میں صدیاں بیت گئیں کب دن ڈوبا اور رات ڈھلی، کچھ ہوش نہیں، کچھ یاد نہیں ہم کہ تجھ سے تری آنکھوں کا پتہ پوچھتے ہیں ایک بھٹکے ہوئے آہو کی سکونت کے لئے سوکھا ہوا جنگل ہوں، مجھے آگ لگا دو اور پھر کسی دریا میں مری راکھ بہا دو مصلوب کرو، سنگِ ملامت مجھے مارو لوگو! مجھے...
  13. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی
  14. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    آئینہ حسنِ یار سے پوچھے کبھی یہ کاشکے اہلِ نظر کے سامنے پردگی اِختیار کیوں؟ تجھ کو خبر ہے اے خدا کوئی بُرا ہے یا بھلا روزِ جزا میں پھر بتا اِس قدر اِنتظار کیوں؟ یومِ حساب کیا کہیں؟ بس میں ہو اُس سے پوچھ لیں دوسری دفعہ کیا جئیں؟ مر گئے پہلی بار کیوں؟ کہنے لگا بہ صد فخر‘ تجھ سے ہزار ہیں اِدھر میں...
  15. محمد یعقوب آسی

    سانوں وی لے چل نال اوئے، کلا کلا کتھے چلیا ایں، وَیرما!!

    سانوں وی لے چل نال اوئے، کلا کلا کتھے چلیا ایں، وَیرما!!
  16. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    کاغذ پہ حرف فرضی حقیقی اتار کر چل دیں گے ہم بھی اپنی سی مدت گزار کر کل ہے میرا امتحاں اور امتحاں مشکل بھی ہے پر ابھی ہے شام ساری، فکر تو مہمل سی ہے کورس میں ایسا ہے کیا، بس دس منٹ درکار ہیں ہم کوئی عامی نہیں، پہنچی ہوئی سرکار ہیں نمرہ
Top