نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    مگر بہار ہے اور دل ہوا کی زد پر ہے۔

    نہیں ہے شہر میں کہرام کی کمی لیکن۔ اگر نہیں تو فقط نعرۂِ قلندر ہے۔ دوسرے مصرعے میں معنوی تقاضا نہیں کا ہے۔ مصرع سے قطع نظر ’’اگر نہیں تو فقط نعرۂ قلندر نہیں ہے‘‘۔ ہم دوسری ’’نہیں‘‘ کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    مگر بہار ہے اور دل ہوا کی زد پر ہے۔

    خرامِ یار کی تشبیہ نہ استعارہ ہے۔ کہ شاخِ گل بھی لچکتی تو ہے پہ کمتر ہے۔ تشبیہ ۔۔۔ اگرچہ ہ کو گرانا جائز ہے تاہم یہاں لفظ کا تاثر مجروح ہو رہا ہے۔ ’’تشبی‘‘ ۔۔۔۔
  3. محمد یعقوب آسی

    مگر بہار ہے اور دل ہوا کی زد پر ہے۔

    پتہ نہیں کیوں تشنگی کا سا احساس ہو رہا ہے۔ جناب الف عین کوئی راہنمائی فرمائیں گے؟
  4. محمد یعقوب آسی

    نہیں ہے گھر کی فضا اس مکان میں نہیں ہے ۔۔۔

    واقعی ایسا ہے! ظاہر ہے شاعر اور قاری دونوں میں کچھ نہ کچھ فرق تو ہے اور ہونا بھی چاہئے، تاہم ان کی تجویز کو کلی طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔
  5. محمد یعقوب آسی

    نہیں ہے گھر کی فضا اس مکان میں نہیں ہے ۔۔۔

    عروض کے تقاضے (اوزان وغیرہ) پورے کر لینا شعر کے لئے کافی نہیں ہوتا۔ شعر میں بہت سی دیگر لطافتیں بھی ملحوظ رکھنی ہوتی ہیں۔ توجہ فرمائیے گا۔
  6. محمد یعقوب آسی

    نہیں ہے گھر کی فضا اس مکان میں نہیں ہے ۔۔۔

    حروف کے اسقاط کا یہ چلن زبان کو کہاں پہنچائے گا! محمد خلیل الرحمٰن صاحب کی تجویز بہت مناسب ہے۔ صاحبِ غزل سے میری درخواست ہے کہ نغمگی پیدا کرنے کے متبادل طریقے بھی تو ہیں،صحتِ زبان کو اس پر قربان نہیں کیا جانا چاہئے۔
  7. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ ”اردو محفل فورم“ پر کن کن سے کیا کیا سیکھا؟

    یہ تو سوال ہے عزیزہ! اور علم سوال سے پیدا ہوتا ہے۔ آگے آگے دیکھئے! ۔۔۔۔ :desire:
  8. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    کل ایک صاحب نے کسی کا ایس ایم ایس نقل کر دیا۔ متن: ’’رات جن لوگوں کو چاند نظر آیا تھا آج دن میں انہیں تارے بھی نظر آگئے‘‘۔ رد عمل: کوئی درجن بھر لوگوں نے ان ’’مصائب‘‘ کا رونا رو دیا جو اُن پر پہلے روزے ’’کی وجہ سے ٹوٹ پڑے تھے‘‘۔ تبصرہ: کسی نے نہیں سوچا کہ یارو یہ کوئی نکتہ آفرینی، نکتہ سنجی...
  9. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ ”اردو محفل فورم“ پر کن کن سے کیا کیا سیکھا؟

    بڑے اوکھے سوال کر چھڈدے او سچی مچی! سیکھنے کا عمل ارادی، غیرارادی، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ نفوذ کا بندے کو پتہ ہی نہیں چلتا، یا پھر غیر محسوس انداز میں کوئی تبدیلی، کوئی اثر اندر ہی اندر اپنا کام کرتا رہتا ہے، اورکسی مرحلے پر ہم خود، یا ہمارے ملنے جلنے والے اس کو نوٹ کر لیتے ہیں۔ قبول کرنا، نہ قبول...
  10. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ ”اردو محفل فورم“ پر کن کن سے کیا کیا سیکھا؟

    :)اس کو ہنسی کھیل تک ہی رکھئے گا۔ مقصد نکتہ سنجی تھا، کسی کی دل آزاری قطعاََ نہیں۔ :)
  11. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ ”اردو محفل فورم“ پر کن کن سے کیا کیا سیکھا؟

    کچھ باتیں انسان کے بس میں ہوتی بھی نہیں ہیں! ۔۔ ;) ۔۔
  12. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ ”اردو محفل فورم“ پر کن کن سے کیا کیا سیکھا؟

    ”اردو محفل فورم“ پر کن کن سے کیا کیا سیکھا؟ اپنے لئے تو یہ بہت مشکل سوال ہے جناب علامہ صاحب ۔ کچھ کچھ سیکھا بھی کہہ لیجئے، تاہم ابھی پورے طور پر یہ نہیں کھلا کہ سیکھا کیا ہے۔ جب سیکھ چکیں گے تو دیکھیں گے! کہہ بھی دیں گے۔ ایک بات البتہ دھیرے دھیرے سمجھ میں آ رہی ہے۔ کہ یہ سیکھنے کا عمل یک طرفہ...
  13. محمد یعقوب آسی

    تاسف مغل بھائی کی نانی محترمہ کا انتقال

    اللہم اغفرلہا وارحمہا وعافہا واعف عنہا واکرم نزلہا ووسع مدخلہا وارزقہا دارا خیرا من دارھا واھلا خیرا من اھلہا فی جوارک فی جنتک الفردوس یا ارحم الراحمین آمین
  14. محمد یعقوب آسی

    دو افسانچے ڈسکاونٹ اور ڈرٹی بوائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ از : محمد علم اللہ اصلاحی

    ہمارے ایک دوست ہیں ’’عاطف مرزا‘‘ ۔ انہوں نے اس انداز کی مختصر تحریروں کو ’’نثرانے‘‘ کہا ہے۔ پچھلے دنوں ایک سلسلہ بھی چلا تھا ’’سَو الفاظ کا افسانہ‘‘
  15. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ نویں سالگرہ کی خوشی میں ناول پراجیکٹ

    محمد اسامہ سَرسَری بہت تیز نویس ہیں، ان سے بھی پوچھ لیجئے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    نویں سالگرہ نویں سالگرہ کی خوشی میں ناول پراجیکٹ

    لمبا کام ہے صاحب ۔ ہمتِ مرداں! جاری رکھئے، دعا گو رہوں گا۔
  17. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل عالمی مشاعرہ 2014 کا انعقاد

    آہا ۔ آپ گئے کرسی سے سید صاحب!! ۔ وہ جنہیں کرسی عزیز ہوتی ہے وہ دوسرے سے یوں نہیں کہتے، وہ تو کہتے ہیں ’’یہ جس کرسی پہ آپ براجمان ہیں یہ تو میری ہے!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ ۔
  18. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل عالمی مشاعرہ 2014 کا انعقاد

    یہاں محفل پر سارہ بشارت گیلانی بھی ہیں، میں نے ان کی شاعری دیکھی ہے، اچھا شعر کہتی ہیں۔ مانی عباسی بھی ہیں۔انہیں بھی شامل کیجئے۔
Top