نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اک دراوڑ دی آتم کتھا

    نظم بلا شبہ لاجواب ہے۔ باقی آرینز دراوڑوں سے بہت بہتر جنگی حالت میں تھے اور پیدل دراوڑوں کے مقابلے میں گھڑ سوار تھے سو ازلوں سے یہی قانون ہے کہ ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات۔
  2. محمد وارث

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    میں ایسے گانے واقعی نہیں سنتا اور یہ بھی بس ایک ہی بار سنا ہے دراصل فلم دیکھ رہا تھا تو اس میں چل گیا اور چونکہ "دلچسپ" تھا سو اب تک ذہن میں ہے! :)
  3. محمد وارث

    غالب کے اشعار سے سجی کولکتہ کی گلیاں

    ہر جگہ یہ کلیہ قاعدہ لاگو نہیں ہوتا مفتی صاحب قبلہ! اور عوام کو "مسائلِ تصوف" میں کیا دلچسپی۔ :)
  4. محمد وارث

    غالب کے اشعار سے سجی کولکتہ کی گلیاں

    اصولی طور پر تو اردو ہی میں لکھنا چاہیئے تھا کہ غالب نے اردو ہی میں لکھے تھے لیکن اگر ہر خاص و عام کو پڑھوانے ہی تھے تو اردو میں لکھ کر رومن بھی کہیں نیچے لکھ دیتے!
  5. محمد وارث

    غالب کے اشعار سے سجی کولکتہ کی گلیاں

    غالب سے محبت تو خوب ہے لیکن اگر آج غالب زندہ ہوتے اور یہ سب کچھ دیکھتے تو اپنے ہی اشعار سمجھ نہ پاتے، سمجھنا تو دُور ان کا ایک لفظ بھی پڑھ نہ پاتے!
  6. محمد وارث

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    ایک گانا یاد آ گیا: اے بی بی جی، ٹی پی او جی A B B G, T P O G آئی پی کے آئی، یو پی او جی I P K I, U P O G :)
  7. محمد وارث

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    بس "چہل قدمی" کے دوران کسی دل جلے کی آہ کانوں تک پہنچ گئی، حسبِ حال تھی تو سو یہاں بھی سنا دی۔ :)
  8. محمد وارث

    مسٹر چپس کو ہمیشہ کے لیے گڈ بائے

    بالکل غلط۔ یہ شعر اور غزل انٹر کے سلیبس میں شامل نہیں ہے، حیرت ہے مضمون نگار نے کتاب تک دیکھنی گوارا نہیں کی۔ یہ غزل اور شعر تو پنجاب کے جماعت نہم کی اردو سلیبس میں ہے۔ (ربط صفحہ 125) اور اسی غزل کا یہ مقطع بھی میر اُن نیم باز آنکھوں میں ساری مستی شراب کی سی ہے چودہ پندرہ سال کے لڑکے یا لڑکی...
  9. محمد وارث

    میر مدّت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی ۔ میر تقی میر (اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی)

    مُغ کو مَغ اور مغرب کا مخفف سمجھ کر قیاسی گھوڑے دوڑاتے ہوئے۔:)
  10. محمد وارث

    روداد محفلین کراچی چیپٹر کی تیسری ملاقات منعقدہ سولہ مارچ سنہ دو ہزار انیس کی

    چلا تو جاؤں زیدی صاحب، مگر اب یہ تو ٹھیک نہیں کہ نیاز کھا آؤں اور نعرے نہ لگاؤں اور اس صورت میں دیر ہو جائے گی اور دیر ہو گئی تو ب۔۔۔ باقی آپ سمجھ دار ہیں۔ :)
  11. محمد وارث

    روداد محفلین کراچی چیپٹر کی تیسری ملاقات منعقدہ سولہ مارچ سنہ دو ہزار انیس کی

    جی، میں بھی پرسوں سے امید لگائے بیٹھا ہوں کہ کہیں سے کوئی برفی کا ٹکڑا، زردے کے چند لقمے ہی مل جائیں مگر بیوی بھی ایسی ملی ہے کہ میٹھے کا دور دور تک نام و نشان نہیں۔ بس باتوں سے دل بہلا رہا ہوں! :)
  12. محمد وارث

    روداد محفلین کراچی چیپٹر کی تیسری ملاقات منعقدہ سولہ مارچ سنہ دو ہزار انیس کی

    یہ سب کچھ تو آج کل آپ کھا رہے ہونگے زیدی صاحب، نذرِ مولا نیازِ حسین، جشن کا تیسرا مسلسل دن ہے آج! :)
  13. محمد وارث

    روداد محفلین کراچی چیپٹر کی تیسری ملاقات منعقدہ سولہ مارچ سنہ دو ہزار انیس کی

    حد ہو گئی شہزاد صاحب، مجھے کس بات کا یقین دلانا تھا انہوں نے۔ اپنی نصف بہتر کو یقین دلائیں تو اور بات ہے۔ ویسے اس بات سے لگا ہے کہ آپ بھی کسی اور ہی کو یقین دلا دلا کر بال سفید کر بیٹھے! :)
  14. محمد وارث

    بلیک ہول کی سب سے پہلی تصویر

    آپ "عارف" سے انکی معرفت سمجھے، میں آج تک عرف ہی سمجھتا رہا! :)
  15. محمد وارث

    بلیک ہول کی سب سے پہلی تصویر

    آپ واقعی بہت بڑے "عارف" ہیں!
  16. محمد وارث

    Love Letter of an Army Officer

    واہ واہ واہ، "بیت الغزل" ہے یہ تو! :)
  17. محمد وارث

    بلیک ہول کی سب سے پہلی تصویر

    جی سائنسدان نے ہی کہا ہے اور یہاں جہنم یا "ہیل" کا استعمال مذکورہ سائنسدان نے محاوراتی طور پر استعمال کیا ہے نہ کہ لغوی طور پر یا مذہبی معنوں میں، بس میری ہی کوئی رگِ ظرافت پھڑک اٹھی تھی یہ لفظ دیکھ کر۔ اصل جملہ نیچے درج ہے۔
  18. محمد وارث

    بلیک ہول کی سب سے پہلی تصویر

    میں صاحبِ لڑی سے معذرت خواہ ہوں کہ میرے ایک جملے سے اس لڑی کی چال خراب ہو گئی کہ خالص سائنسی موضوع تھا جو بھٹک گیا! :)
Top