نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تری منزل کا راہی ہے وہی جو دل سے عاری ہے!

    غلط العام فصیح ہے اور شاعری میں جائز ہے۔ غلط العوام بالکل غلط ہے جیسے صبر کو زبر کے وزن پر بولنا۔ کسی شاعر کا غلط العوام کو شعر میں غلطی سے باندھ دینا فاش غلطی ہے، جسے درست کرنا ضروری ہے۔ کسی شاعر کا غلط العوام کو جانتے بوجھتے شعر میں باندھ دینا ادبی بد دیانتی ہے۔ کسی شاعر کا غلط العوام کو...
  2. محمد وارث

    بلیک ہول کی سب سے پہلی تصویر

    جی ہاں اور "آنکھوں" والوں کو حوریں بھی دکھائی دیتی ہیں۔ :)
  3. محمد وارث

    ایک تری چپ سے محفل اداس ہے

    آپ پہلے شادی شدہ شخص جو یہ پوچھ رہے ہیں ورنہ سب کو معلوم ہے کہ گھر سے باہر کی بات ہو رہی تھی! :)
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ ابوسعید ابوالخیر اے دوست طوافِ خانہ ات می خواہم بوسیدنِ آستانہ ات می خواہم بے منتِ خلق توشۂ ایں رہ را می خواہم و از خزانہ ات می خواہم اے دوست، میں تیرے گھر کا طواف کرنا چاہتا ہوں، اور تیرے آستانے کو چُومنا چاہتا ہوں۔ اور اِس سفر کا سامان لوگوں کا احسان اُٹھائے بغیر چاہتا ہوں، اور...
  5. محمد وارث

    بلیک ہول کی سب سے پہلی تصویر

    ایک صاحب (سائنسدان ہی ہونگے) یہ فرما رہے تھے کہ جہنم کے دروازے دیکھ لیے گئے! واللہ، جنت و حور و غلمان وغیرہ بھی کہیں آس پاس ہی ہونگے لیکن نہ جانے کیوں سائنسدانوں کو "جہنم" ہی سے زیادہ دلچسپی ہے! :)
  6. محمد وارث

    عمران خان کے بیان کے بعد بھارتی سیاست میں ہلچل، اپوزیشن کی مودی پر چڑھائی

    جب کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ کچھ حروف ہی کا چکر ہے جسے صحیح طور پر صرف اہلِ زبان ہی سمجھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جیسے اردو والے ب کو بے کہتے ہیں مگر عربی والے با کہتے اسی طرح ہندی میں بھی کچھ حروف کو ایسے ہی تلفظ کیا جاتا ہے جیسے میم کو ما، کاف کو کا وغیرہ۔ یہ آخری حرکت جو مجھے میم اور کاف کے ساتھ...
  7. محمد وارث

    عمران خان کے بیان کے بعد بھارتی سیاست میں ہلچل، اپوزیشن کی مودی پر چڑھائی

    جب کہ میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ انگریزی میں بھی اضافی اے کہاں سے آ جا تا ہے، کیا یہ سنسکرت ہندی حروف علت کا مزاج ہے یا انگریزی والوں کا "مجاز" ہے!
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کیا زبانی لحاظ سے فرق اضافت کے ساتھ درست ہے یعنی فرقِ ماہ تا ماھی ست؟
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خان صاحب، ز سے مصرع خارج از بحر ہو جاتا ہے سو، ز کے بغیر مصرع عروضی طور پر درست ہے۔
  10. محمد وارث

    کراچی کے محفلین متوجہ ہوں

    دونوں طرح سے سنا ہے رانا صاحب۔
  11. محمد وارث

    کراچی کے محفلین متوجہ ہوں

    اجی سید صاحب محترم معذرت خواہ ہوں لیکن کیا کرتا کہ، قلندر ہر چہ گوید دیدہ گوید۔ کچھ زخم تازہ ہو گئے۔ میرا مشن تو اس سے بھی مشکل تھا۔ :)
  12. محمد وارث

    کراچی کے محفلین متوجہ ہوں

    ڈاکٹر صاحب مجھ سے تو قطعاً کوئی امید نہ رکھیے گا قبلہ کہ میں سیالکوٹی ہوں اور پسرور کے لوگ پسروروی کہلواتے ہیں۔ :)
  13. محمد وارث

    کراچی کے محفلین متوجہ ہوں

    ارے صاحب، کہاں آپ ان کو کباب پلاؤ قورمہ کڑہی اڑانے کے خواب دکھا رہے تھے اور کہاں یہ پوچھ تاچھ۔ اب اول تو مشکوک سمجھے جاویں گے اور بہت لے دے کر اگر کسی طور ان کو مطمئن بھی کر پائے تو فقط ایک کپ چائے پر ٹرخا دیے جاویں گے، وہ بھی خدا معلوم ملے یا نہ ملے! :)
  14. محمد وارث

    عمران خان کے بیان کے بعد بھارتی سیاست میں ہلچل، اپوزیشن کی مودی پر چڑھائی

    یہ ویسی ہی غلطی ہے جو ہندی بولنے والے، ظفر کو 'جپھر'، پھر کو 'فِر'، مزاج کو 'مجاج' وغیرہ کہہ کر کرتے ہیں۔ ویسے انگلش لکھتے ہوئے بھی ان ہندی الاصل الفاظ کے آخر میں ایک اضافی 'اے' لگایا جاتا ہے۔ ہندی میں تو شاید یہ آدھی حرکت ہے لیکن انگریزی اردو میں آ کر اے اور الف سے بدل جاتی ہے۔ :)
  15. محمد وارث

    عمران خان کے بیان کے بعد بھارتی سیاست میں ہلچل، اپوزیشن کی مودی پر چڑھائی

    یہ بات اب پرانی ہو چکی اور اس کا ذکر آڈوانی نے اپنی خود نوشت میں بھی کیا ہے کہ 1998ء میں بی جے پی کے واجپائی کی حکومت بننے سے کچھ سال پہلے کسی برٹش سفارتکار نے آڈوانی سے بات کی تھی اور کہا تھا کہ کشمیر کا کوئی حل ڈھونڈنے کا بہترین موقع وہ ہو سکتا ہے جب ہندوستان میں دائیں بازو کی سخت گیر جماعت...
  16. محمد وارث

    منیر نیازی کی شاعری کے متعلق ادبی تعاون کی درخواست

    صیغہ ماضی بعید جمع بمعنی تھے یا تھیں۔
  17. محمد وارث

    باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

    ہم دیکھ کر ہی خوش ہو لیے! :)
  18. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    خدا جھوٹ نے بلوائے، بچپن سے مولانا کو دیکھ رہا ہوں لیکن آج پہلی بار ان کو ننگے سر دیکھا ہے، اللہ کرے کسی دستر خوان پر نہ بیٹھے ہوں۔:)
  19. محمد وارث

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    بالکل درست بات ہے زیک۔ ریاضی کے بیج بھی میں نے ہی بوئے ہیں اور شاعری اور سیاسیات کے بھی۔" کسی دشمن " نے آبیاری اپنے پسند کے بیجوں کی کی ہے! :)
Top