نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    ہنس کے اس کم گو نے کر دی، ترجمانی ان کہی .... ایک غزل اصلاح کی درخواست کے ساتھ

    وہ رہا محجوبِ محفل، "لن ترانی" کا بیاں کھل کے کی بند قبا نے، ترجمانی ان کہی کھل کے ترجمانی کی تو وہ "ان کہی" تو نہ ہوئی۔ رہا یہ کہ "کچھ محجوب چیزیں دکھائی دے رہی ہیں، بول تو نہیں رہی نا!" ۔ گزارش یہ کرنی ہے کہ ہم شعر میں لفظی معانی سے کہیں اوپر اٹھ کر بات کرتے ہیں، اور قاری بھی اس کو سمجھ رہا...
  2. محمد یعقوب آسی

    ہنس کے اس کم گو نے کر دی، ترجمانی ان کہی .... ایک غزل اصلاح کی درخواست کے ساتھ

    چشمِ ظاہر سے نکالے، سیلِ غم کی موج اک یہ ہے فتنوں کو جگاتی، بد گمانی ان کہی تسلیم کرتا ہوں کہ یہ شعر مجھ پر نہیں کھلا۔ "موج اِک" اس کو "ایک موج" کر لیا جائے تو ادا کرنے میں ملائمت آ جائے۔ اس سے بحر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، خاطر جمع رکھئے۔
  3. محمد یعقوب آسی

    ہنس کے اس کم گو نے کر دی، ترجمانی ان کہی .... ایک غزل اصلاح کی درخواست کے ساتھ

    جب ملا اذنِ تکلّم، اشک کو، محفل میں پھر ہنس کے اس کم گو نے کر دی، ترجمانی ان کہی "پھر" اور "تب" ان کے معانی بہت قریب ہوتے ہوئے بھی تھوڑا سا فرق رکھتے ہیں۔ "ان کہی" یہاں "کہے بغیر" کے معانی میں آ رہا ہے۔ "اشک کو" ادا کرنے میں مجھے ثقالت پیش آ رہی ہے، آپ جانئے۔ شعر کی معنویت بہت نازک اور بہت...
  4. محمد یعقوب آسی

    ہنس کے اس کم گو نے کر دی، ترجمانی ان کہی .... ایک غزل اصلاح کی درخواست کے ساتھ

    ایک کاغذ پر بنا کر دھندلی سی تصویر، ہم اشتیاقِ آرزو ، لکھیں کہانی ان کہی یہ شعر آپ کی توجہ چاہتا ہے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    ہنس کے اس کم گو نے کر دی، ترجمانی ان کہی .... ایک غزل اصلاح کی درخواست کے ساتھ

    دل، دیا، دہلیز، عفّت، چنریوں کے نم سرے چشم حسرت، پیار کی سچّی کہانی ان کہی یہاں میرے دو تحفظات ہیں۔ (1)۔ چنری، چنریوں کے اعراب (نظامِ حرکات و سکنات)۔ جہاں بھی سنا، چنری کے نون پر زبر سنا ہے، آپ کے شعر میں جزم لگ رہا ہے۔ (2)۔ چشمِ حسرت : یہاں حسرت بھری نگاہ مقصود ہے، "اشک حسرت" دیکھ لیجئے یا...
  6. محمد یعقوب آسی

    ہنس کے اس کم گو نے کر دی، ترجمانی ان کہی .... ایک غزل اصلاح کی درخواست کے ساتھ

    اس کی آنکھوں میں مچلتی، بے زبانی، ان کہی شب، دعا، منت، ادھوری اک کہانی ان کہی دوسرے مصرعے میں ایک تجویز پیش کروں کہ "اک" کی جگہ "سی" لا کر دیکھئے، ہو سکتا ہے اچھا لگے۔ دوسری بات: دوسرے میں مصرعے میں "شب" مراعات سے ہٹا ہوا ہے، آنکھیں، مچلنا، بے زبانی، ان کہی، دعا، منت، کہانی اس فضا میں "شب" اجنبی...
  7. محمد یعقوب آسی

    ہنس کے اس کم گو نے کر دی، ترجمانی ان کہی .... ایک غزل اصلاح کی درخواست کے ساتھ

    اب آتے ہیں آپ کی غزل کی طرف! مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ کچھ شعروں میں ردیف کا یا تو حق ادا نہیں ہوا، یا پھر وہ زائدِ محض بن کر رہ گئی ہے۔ لیکن پہلے ایک ایسا شعر نقل کروں گا جس میں ردیف کا واقعی حق ادا ہوا ہے اور خوب ہوا ہے۔ جنابِ نایاب نے بھی اسے نقل کیا ہے: لفظِ الفت دل پہ لکھ کر یار نے بندش یہ کی...
  8. محمد یعقوب آسی

    ہنس کے اس کم گو نے کر دی، ترجمانی ان کہی .... ایک غزل اصلاح کی درخواست کے ساتھ

    جناب کاشف اسرار احمد صاحب تکلف بر طرف! اس غزل میں آپ پختہ کار شاعر کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ سو، مجھے بہت سنبھل کر بات کرنی ہو گی، اس جسارت کے ساتھ کہ آپ ان رعایات سے بالاتر ہیں جو ایک مبتدی کو حاصل ہوا کرتی ہیں۔ ابھی کچھ دیر میں یہاں بجلی جانے والی ہے، بعد میں حاضر ہوتا ہوں۔
  9. محمد یعقوب آسی

    وکی پیڈیاآف لائن کیسے استعمال کریں۔

    حساب لگا لیجئے اتنی بڑی فائل کے کھلنے کو ریم کتنی چاہئے !!! باقی امور بھی اپنی جگہ اہم ہیں
  10. محمد یعقوب آسی

    آج اک دلربا شخص راستے میں مل گیا

    حالِ دل کے بیان میں کچھ برائی نہیں البتہ ایک شرط ہے اور وہ ہے سلیقہ۔ وہ نہ ہو نا، تو محبوب بھی بدک جائے، قاری کا تو کیا کہنا۔ جب ہم لفظاً یا کہے بغیر یہ کہیں کہ "یہ شاعری ہے، یا ادب ہے، یا اس کی کوشش ہے" تو پھر ہمیں یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ وہ کیا چیز ہے جو ادب کو عام گفتگو سے ممتاز کرتی ہے اور...
  11. محمد یعقوب آسی

    آج اک دلربا شخص راستے میں مل گیا

    ملنگا، ملنگی دور ہے جتنی لمبی کھجور ہے حال دل کا بیان کرنا بھی ضرور ہے پر یہاں سلیقہ منظور ہے نہیں تو کچھ فتور ہے یا پھر شاعر کا قصور ہے قاری تو پڑھنے پر مجبور ہے ان سطروں میں جو "مسطور" ہے اس پر توجہ دینا ضرور ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
  12. محمد یعقوب آسی

    ادبی تنظیموں کی سرگرمیاں

    دیارِ ادب ٹیکسلا سوموار ... ۲۷؍ اگست ۲۰۱۴ء ... شعری اور تنقیدی نشست صدارت: وحید ناشاد، نظامت: شہزاد عادل، غزل برائے تنقید: محمد یعقوب آسی ؔ ... دیگر شرکائے اجلاس: رانا سعید دوشی، راؤ عارف خیام، نذیر احمد انجم، اظہر محمود، تصور حسین تصور، طارق بصیر۔ محمد یعقوب آسی کی غزل کا مطلع: کیسا ماحول...
  13. محمد یعقوب آسی

    بخدمت چوہدری اعتزاز احسن ! اگر یہ انکار رسالت نہیں تو پھر اور کیا ہے ؟

    اصولی طور پر مسلمان فرد اور معاشرے کی زندگی کا ہر فکر اور ہر عمل (چھوٹے سے چھوٹا ۔ بڑے سے بڑا) اسلام کے تابع ہونا چاہئے۔ کوئی ایک چیز بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے!
  14. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    تازہ افسانہ کڑوی پیاز (۱) گھنٹے بھر کے انتظار کے بعد آواز سنائی دی: ’’ابو جی، کھانا لگا دیا ہے‘‘۔ تب تک شکور میاں کی بھوک خوب چمک اٹھی تھی۔ کھانے کی میز پر پہنچے تو دیکھا ہفت اقسام کے کھانے لگے ہیں۔ یہ چپاتیاں ہیں وہ چاول ہیں، سفید چنے ڈال کر پلاؤ بنا ہے، ساتھ پتلے شوربے والے ثابت مسور ہیں، اس...
  15. محمد یعقوب آسی

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    بلکہ المیہ ہے
  16. محمد یعقوب آسی

    آتش زدگی کی صورت میں سوشل میڈیا ۔۔۔۔۔۔

    میں نے کہیں خبر پڑھی تھی، پرانی بات ہے۔ ایک ویڈیو کو سال کی بہترین ویڈیو قرار دیا گیا۔ یہ ویڈیو ایک عورت نے بنائی تھی اس منظر کی جب ایک جنگل میں شیر نے اس کے شوہر کو جان سے مارا اور چیر پھاڑ ڈالا۔ ۔۔۔۔۔۔۔
  17. محمد یعقوب آسی

    انشا جی سے معذرت کے ساتھ،

    "شوہر جی اٹھو، گھر سے نکلو، شادی کا سوگ منانا کیا" ۔۔ بڑی دور جا نکلے او ۔۔ ہور وی اگے نکل جانا سی تسیں، جے بارڈر نہ ہوندا تے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    پھر ایک غزل. ”نیم بسمل چھوڑ کر جاتے ہو تم افسوس ہے“

    کوئی بات نہیں، تلاش کرتے ہیں، توجہ کے لئے ممنون ہوں۔
Top