نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    غزل: واقفِ راز کوئی ہے ہی نہیں ٭ نصر اللہ خان عزیز

    واقفِ راز کوئی ہے ہی نہیں موت ڈرنے کی ورنہ شَے ہی نہیں جلوۂ حق ہے ہر طرف پیدا اور کوئی جہاں میں ہے ہی نہیں ہے محبت میں بھی عجیب سرور نشہ آور جہاں میں مَے ہی نہیں کفر کے حق میں جو ہو نغمہ سرا مجھ کو حق سے ملی وہ نَے ہی نہیں چھیڑ اس شوخ سے چلی جائے قصہ یہ مستحقِ طَے ہی نہیں زنده باد اے دعائے...
  2. محمد تابش صدیقی

    فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں ’بوٹ‘ ساتھ لے آئے

    واوڈا کی حرکت پر پستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے
  3. محمد تابش صدیقی

    فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں ’بوٹ‘ ساتھ لے آئے

    بوٹوں کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے وہ بوٹ بھی چاٹے ہیں جو فوجی بھی نہ تھے
  4. محمد تابش صدیقی

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    اس کا جواب تو ظہیر بھائی ہی دیں گے۔ میں صرف یہ عرض کرنا چاہ رہا تھا کہ الفاظ کے درمیان تو الف کا اسقاط بھی جائز نہیں ہے۔ اگر ع کو الف کے برابر ہی تسلیم کر لیا جائے تب بھی الفاظ کے درمیان سے گرانا جائز نہ ہو گا۔
  5. محمد تابش صدیقی

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    میں تو اچھا گمان ہی رکھ سکتا ہوں۔ :)
  6. محمد تابش صدیقی

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    شیخ صاحب شعروں کے معاملہ میں کافی سخی معلوم ہوتے ہیں۔ :)
  7. محمد تابش صدیقی

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    چھوٹے دماغ والے سوالات نہیں کیا کرتے۔ :)
  8. محمد تابش صدیقی

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    یہاں سے فرق دیکھیے عزیز کی ع کو الف سے بدلنا اور معاف میں ع کو غائب کر دینا دو مختلف باتیں ہیں۔ ازیز کے اصول پر تو مااف یا مئاف کر سکتے ہیں ماف نہیں۔ :)
  9. محمد تابش صدیقی

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    ویسے تو سوال آپ نے ظہیر بھائی سے پوچھا ہے۔ اور میں ابھی تک ع کے اسقاط کے لیے خود کو راضی نہیں کر پایا ہوں۔ البتہ یہ واضح کرنا یہاں ضروری ہے کہ الفاظ کے درمیان تو الف کا اسقاط بھی جائز نہیں ہے۔ اور لفظ کے درمیان عین کی تخریج حلق سے کریں یا نہ کریں، ادائیگی میں تو آتا ہے۔
  10. محمد تابش صدیقی

    جاپان کی دو ہفتے سیر کا پلان ایسے بنائیں (تبصرے)

    مجھ جیسوں کی تو اس پلان کے ساتھ ہی سیر تمام ہوئی۔ بہت عمدگی سے جاپان کے سیاحتی مقامات کی معلومات فراہم کیں۔
  11. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    "فرصت اور فراغت کے بارے میں غلط فہمیاں عام ہیں۔ فرصت کا ساعت سے کوئی تعلق نہیں، یہ ایک کیفیت کا نام ہے۔ ساعت کو شکست دینا آسان ہے۔ اس کے لیے دمِ نزع ایک اشارہ بھی کافی ہوتا ہے۔ جیسے میدانِ جنگ میں اس جاں بلب تشنہ زخمی سپاہی کا اشارہ جس نے اپنی جان اور پانی پینے کی باری دوسرے زخمی ساتھی کے حق میں...
  12. محمد تابش صدیقی

    اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا

    میرے نزدیک یہ انصاف یا نون کا نہیں انصاف کے خون کا معاملہ ہے، جو پچھلے ادوار میں بھی ہوتا رہا اور اب بھی جاری ہے۔ تبدیلی آپ کے لیے ہو گی، میرے لیے یہ پچھلی حکومتوں کا ہی تسلسل ہے۔ جب تک قوم عدل و انصاف کے بجائے میری پارٹی کی ہر بات درست اور باقی کی سب باتیں غلط سمجھتی رہے گی، حالات تبدیل ہو ہی...
  13. محمد تابش صدیقی

    اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا

    عدل تو عدل، عدالت بھی نہ چھوڑی ہم نے ہنڈیا انصاف کی چوراہے پہ پھوڑی ہم نے
  14. محمد تابش صدیقی

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    اوہ۔ میرا تبصرہ اس اقتباس کے لیے تھا۔ غلط اقتباس لے لیا۔ :)
  15. محمد تابش صدیقی

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    آپ کا ایک شعر یاد آ گیا۔ دیوانوں کو پابندِ سلاسل نہ کرو تم ذہنوں میں بس اندیشۂ انجام لگادو :p
  16. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    ”اسلوب کیا ہے؟ سقراط نے کہا تھا: انسان اپنے کلام سے پہچانا جاتا ہے۔ کلام کیا ہے؟ انسانی خیالات اور جذبات و احساسات کا ترجمان، اور جو کلام ادائے خیالات اور اظہارِ جذبات کے لیے وسیلے کا کام کرتا ہے، دراصل اسی سے اسلوب کی تشکیل بھی ہوتی ہے۔ یوں ہر شخص کے سوچنے اور محسوس کرنے کا مخصوص انداز ہوتا ہے۔...
  17. محمد تابش صدیقی

    ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کابینہ سے علیحدگی کا اعلان

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات تو نہیں قریب؟
Top