نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    انکشاف در انکشاف!!!

    ایک غصہ والی ریٹنگ بھی ہونی چاہیے۔ :pissed-off:
  2. محمد تابش صدیقی

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    عرفان سعید بھائی آپ کی نمائندہ تصویر میں لکھے الفاظ کا مطلب کیا ہے؟ گوگل ٹرانسلیٹر کے مطابق پرستار کہا جاپانی نام
  3. محمد تابش صدیقی

    غزل: خدا جو سوزِ محبت کو سازگار کرے ٭ نصر اللہ خان عزیزؔ

    خدا جو سوزِ محبت کو سازگار کرے تو حسن اہلِ تمنا سے خود ہی پیار کرے بڑا ہی فتنۂ صبر آزما ہے وعدۂ دوست جو کر سکے وہ قیامت کا انتظار کرے شبِ فراق مرا دل بھی ساتھ دے نہ سکا اب اس کے بعد کوئی کس کا اعتبار کرے یہ دل تمھارا ہے اس دل کو تم ہی سمجھاؤ کرے یہ پیار مگر اس قدر نہ پیار کرے ٭٭٭ ملک نصر اللہ...
  4. محمد تابش صدیقی

    غزل: دلِ حزیں سے وہی گفتگوئے یار کرے ٭ نصر اللہ خان عزیزؔ

    دلِ حزیں سے وہی گفتگوئے یار کرے چمن میں غنچوں سے جو آمدِ بہار کرے محبت اس کی اگر ہے گناہ اے واعظ! تو اس گناہ کو انسان بار بار کرے اسی سے کھلتے ہیں اسرار دلنوازی کے خدا تجھے بھی محبت کا راز دار کرے ترے بغیر جسے ایک پل نہ چین آئے وہ کس طرح ترے وعدوں پہ انحصار کرے جو مجھ کو صبر کی تلقین کر رہے...
  5. محمد تابش صدیقی

    غزل: اک نظر بس اک محبت کی نظر میرے لیے ٭ نصر اللہ خان عزیزؔ

    اک نظر بس اک محبت کی نظر میرے لیے سہل ہے پھر زندگی کا ہر خطر میرے لیے میری جانب آنکھ بھر کر دیکھنا بھی کیا ضرور ایک کافی ہے نگاہِ مختصر میرے لیے غیر پر جس سے نہ افشا ہو سکے رازِ کرم اے حسینو! وہ نگاہِ طُرفہ تر میرے لیے ق آبروئے موج ہے طوفان کے آغوش میں موت ہے یعنی حیاتِ بےخطر میرے لیے وہ بھی...
  6. محمد تابش صدیقی

    چند شعر

    بہت خوب عباد اللہ بھائی۔ کیا کہنے۔
  7. محمد تابش صدیقی

    غزل: قصۂ غم بیان ہو نہ سکا ٭ نصر اللہ خان عزیزؔ

    قصۂ غم بیان ہو نہ سکا ان سے دل بدگمان ہو نہ سکا تیرے حسن و جمال کا ہم سے تیرے شایاں بیان ہو نہ سکا وقت کا جو غلام ہو کے رہا وہ امامِ زمان ہو نہ سکا میرا افسانۂ خلوص و وفا غیر کی داستان ہو نہ سکا میرے سجدوں سے سرفراز عزیزؔ غیر کا آستان ہو نہ سکا ٭٭٭ ملک نصر اللہ خان عزیزؔ
  8. محمد تابش صدیقی

    تعارف Aanum Batool

    آپ بھی اپنا تعارف کروا دیجیے۔ اور کوشش کیجیے کہ اردو رسم الخط میں اردو لکھی جائے۔ :)
  9. محمد تابش صدیقی

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    آمین۔ جزاک اللہ احسن الجزاء
  10. محمد تابش صدیقی

    'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان

    مطلب یہ کہ جب فری میں ٹی وی پر آ رہی ہے، تو اس خرچہ کی ضرورت؟ ہاں اگر صرف سینما میں ہی دکھائی جا رہی ہوتی تو سمجھ آتی تھی۔
  11. محمد تابش صدیقی

    'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان

    یعنی اس قوم میں ایسے ویلے بھی موجود ہیں جو ایک ڈرامے کی قسط پر بھی خرچہ کر سکتے ہیں۔ یا خود ہی سارے ٹکٹ خرید لیے ہیں ٹیم نے :P
  12. محمد تابش صدیقی

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آج بہت عرصہ بعد کوئی اتنی ضخیم کتاب کئی نشستوں میں مستقل مزاجی کے ساتھ پڑھ کر ختم کی ہے۔ ڈاکٹر طاہر مسعود کے ادباء اور شعراء سے انٹرویوز پر مشتمل کتاب ”یہ صورت گر کچھ خوابوں کے“ آج مکمل ہوئی۔ بہت عمدہ تجربہ رہا اور وقت ضائع نہ ہوا، بلکہ بہت کچھ حاصل ہوا۔
  13. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    "طاہر مسعود: آپ طنز اور مزاح میں زیادہ بڑا درجہ کسے دیتے ہیں؟ کرنل محمد خان: اگر طنز لطیف ہو تو یہ مزاح سے بڑی چیز ہے لیکن ایسا طنز کرنا نہایت مشکل کام ہے۔ ابن انشا جیسا طنز لکھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ ہمارے ہاں بیش تر طنز نگار اس طرح طنز کرتے ہیں جیسے کلہاڑا چلا رہے ہوں۔ اعلیٰ درجے کے طنز...
  14. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    "طاہر مسعود: کیا اچھی شاعری کے لیے مقبول ہونے کی شرط ضروری ہے؟ شہزاد احمد: بالکل نہیں۔ طاہر مسعود: لیکن وہ مقبول بھی ہوتی ہے؟ شہزاد احمد: اگر مقبول ہوتی ہے تو لوگ اس کی کوئی جہت ڈھونڈ نکالتے ہوں گے۔ تخلیق کا عمل مقبولیت کے خلاف ہے۔ طاہر مسعود: کیا مقبولیت کوئی بری چیز ہے؟ شہزاد احمد: بری چیز کا...
  15. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    "طاہر مسعود: شہزادصاحب! گفتگو کا آغاز ایک نازک سے سوال سے ہوگا۔ کہا جاتا ہے کہ شاعری کل وقتی کام ہے۔ شاعری اور دنیاوی معاملات کامیابی اور حسن و خوبی سے یکساں طور پر نہیں چل سکتے۔ آپ شاعر بھی ہیں اور افسر بھی۔ یہ فرمائیے کہ آپ نے ان دونوں میں توازن کیسے قائم رکھا ہے؟ شہزاد احمد : میں نے دونوں میں...
  16. محمد تابش صدیقی

    میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

    آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں :)
  17. محمد تابش صدیقی

    میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

    بہت مبارک ہو راحل بھائی
  18. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    "طاہر مسعود: ہماری نئی تہذیب ادب کو اپنی ضروریات میں شمار نہیں کرتی۔ وہ ادب سے منہ موڑ چکی ہے اور دوسرے ذرائع ابلاغ مثلا ریڈیو، ٹیلی ویژن، اخبارات ، فلم ، موسیقی اور دوسری تفریحات انسان کی ذہنی و روحانی تھکن کو دور کرنے کے لیے بہت کافی ہیں ۔ پھر ایسے میں ادب کی کیا ضرورت ہے؟ سلیم احمد: وہ ادب...
  19. محمد تابش صدیقی

    غزل: اشاروں ہی اشاروں میں وہ کچھ فرما ہی جاتے ہیں ٭ نصر اللہ خان عزیزؔ

    اشاروں ہی اشاروں میں وہ کچھ فرما ہی جاتے ہیں ہمارے اضطرابِ شوق کو بھڑکا ہی جاتے ہیں بہت سے مدعی بزمِ محبت سے نکل آئے تمنا جن کی ناپختہ ہو وہ گھبرا ہی جاتے ہیں معاذ اللہ مجبوری محبت کی بھی کیا شے ہے بھلاتا ہوں ہزار ان کو مگر یاد آ ہی جاتے ہیں دلِ مضطر نے رازِ عشق نادانی سے کہہ ڈالا فریبِ دوست...
Top