ہر طرف ہے اداس تنہائیآگئی مجھ کو راس تنہائی
اب یہی چند اپنے ساتھی ہیںآرزو ، درد ، یاس ، تنہائی
استادِ محترم جناب شاکر القادری صاحب اپنے کلام سے نواز رہے تھے۔ ان کے خوبصورت کلام کے بعد اب اس ہستی کو دعوتِ کلام دینے کا وقت آ گیا ہے جس ہستی نے اردو کی ترقی کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ انہیں نے پچھلے...
تمام کون و مکاں کے لئے دعائے خیر
فقط یہاں ہی نہیں جابجا سلامتی ہو
میں چل رہا تھا کسی بدکلام بستی میں
کسی نے مجھ کو اچانک کہا سلامتی ہو
یہ تھے جناب منصور آفاق صاحب جو اپنا خوبصورت کلام پیش فرما رہے تھے۔ ان کے خوبصورت کلام کے بعد میں ملتمس ہوں ایسی ہستی سے جو کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ نا میں...
ہے تیر سے اُلفت نہ نشانے سے ہمیں
کھونے سے غرَض کوئی، نہ پانے سے ہمیں
سو بار کہے ہمیں سگِ لیلیٰ، خلق
کچھ بھی نہیں چاہیے زمانے سے ہمیں
اور
تسخیرِ کائنات کا تھا مرحلہ اسد
یوں ہی نہیں یہ علم سکھایا گیا مجھے
استادِ محترم کے خوبصورت کلام کے ساتھ ہی اب میں دعوتِ کلام دوں گا ان اشعار کے ساتھ۔...
ویسے بلال بھائی اس زمین پر میں نے بھی کوشش کی ہے اور میرے حساب سے اچھی کوشش ہوئی ہے بلکہ میں کوشش کرتا ہوں اس بحر پر جو ہم نے دھاگہ شروع کیا تھا وہ تلاش کر کے آپ کو بتاتا ہوں اس کو آپ پڑھ لیں تو بہت فائدہ ہو گا انشاءاللہ