نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    دھوبی کا کُتا گھر کا نہ گھاٹ کا

    جاسم صاحب خیر کیا کریں گے، "کٹے" ویسے ہی مظلوم جانور ہیں۔ :) اول تو کٹے کی پیدائش پر ہی مالکان خوش نہیں ہوتے، انہیں "کٹی" چاہیئے ہوتی ہے کیونکہ کٹی بڑی ہو کر نہ صرف دودھ دے گی بلکہ مزید بچے (کٹیاں) پیدا کرے گی یوں ایک بھینس سے چند ہی سالوں میں کئی ایک بھینسوں کا مالک بنا جا سکتا ہے جن کے دودھ...
  2. محمد وارث

    دھوبی کا کُتا گھر کا نہ گھاٹ کا

    گویا ہم ہیں تو ابھی راہ میں ہیں "کٹے" گراں اور :)
  3. محمد وارث

    دھوبی کا کُتا گھر کا نہ گھاٹ کا

    'گینگز آف واسع پور' میں پسٹل کے لیے بھی لفظ "کٹا" استعمال کیا گیا ہے۔ :)
  4. محمد وارث

    دھوبی کا کُتا گھر کا نہ گھاٹ کا

    دراصل گوالے یا دوسرے لوگ بھی جنہوں نے بھینس وغیرہ پال رکھی ہوتی ہے وہ بھینس یا گائے کے شیر خوار چھوٹے بچے کو بھینس سے دور رکھتے ہیں (کٹا، بھینس کے بچے کو کہتے ہیں، گائے کے بچے کو پنجابی میں وَچھا کہتے ہیں) کیونکہ یہ بچہ بھینس کا زیادہ تر دودھ پی جاتا ہے اور مالکوں کے ہاتھ زیادہ دودھ نہیں لگتا...
  5. محمد وارث

    آپ کے کتنے بچے ہیں؟

    ع - ہم موحد ہیں ہمارا کیش ہے ترکِ رسوم (غالب)
  6. محمد وارث

    تعارف میرا تعارف

    خوش آمدید سرفراز صاحب۔
  7. محمد وارث

    آج کی تصویر

    جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہوگا کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے؟ :)
  8. محمد وارث

    ہم نفسیاتی مریضوں کے معاشرے میں زندہ ہیں

    سُنا ہے ایس ایچ او، اس کے ایک اسسٹنٹ اور تفتیشی آفیسر پر دفعہ 302 کے تحت یعنی قتلِ عمد کی ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ پولیس کی طرح ہمارا عدالتی اور افسر شاہی نظام بھی بدبودار اور غلیظ ہے۔ جو ایسے کیسز میں عام طور پر ہوتا ہے وہی ہوگا، مقتول کے لواحقین کو ایک رقم ادا کر دی...
  9. محمد وارث

    میرے وطن کے اداس لوگو ٭ اعظم طارق کوہستانی

    سوزِ غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا جا تجھے کشمکشِ دہر سے آزاد کیا جوش :)
  10. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ شاعر

    واہ کیا ہی اچھے شاعر تھے یہ میرا دامنِ صد چاک، یہ ردائے بہار یہاں شراب کے چھینٹے، وہاں گلاب کے پھول کٹی ہے عمر بہاروں کے سوگ میں امجد مری لحد پہ کھلیں جاوداں گلاب کے پھول
  11. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ شاعر

    نجم الدولہ، دبیر الملک، نظامِ جنگ، قبلہ و کعبہ، مرشدی، مرزا اسد اللہ خان الغالب دل تا جگر کہ ساحلِ دریائے خوں ہے اب اِس رہ گزر میں جلوۂ گُل، آگے گرد تھا
  12. محمد وارث

    میرے وطن کے اداس لوگو ٭ اعظم طارق کوہستانی

    ساری دنیا کے رنج و غم دے کر مسکرانے کی بات کرتے ہو جاوید قریشی مرحوم
  13. محمد وارث

    دل سے کرنے کا مول ہوتا ہے

    شاہ صاحب معاف کیجیے گا محض املا معیاری اردو ہونی چاہیئے اور آپ کی بات درست ہے کہ املا میں اسکول ہی لکھا جانا چاہیئے۔ باقی جہاں تک تلفظ کی بات ہے تو ہر اردو بولنے والے عام آدمی کے تلفظ پر اپنا مقامی اور مادری لہجہ ہی حاوی ہوتا ہے اور یہ بات دیگر زبانوں کے لیے بھی درست ہے جیسے انگریزی کہ دنیا کے...
  14. محمد وارث

    احمد شاہ ابدالی اور صابر شاہ فقیر

    یہ عجب ستم ظریفی ہے کہ غزنوی، ابدالی، نادر شاہ وغیرہم کے ہاتھوں مرنے والوں کے لیے ایک جواز ڈھونڈا جاتا ہے اور انہی علاقوں میں انگریزوں اور امریکنوں کے ہاتھوں مرنے والوں کے لیے کوئی اور جواز ڈھونڈا جاتا ہے۔ حالانکہ اگر انگریزوں اور امریکنوں نے قتل و غارت کی تو یہی کام اول الذکر حملہ آوروں نے بھی...
  15. محمد وارث

    انڈیا کا دورہ ویسٹ انڈیز

    اور اس فتح کے ساتھ کوہلی انڈیا کا کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان بھی بن گیا۔
  16. محمد وارث

    انڈیا کا دورہ ویسٹ انڈیز

    انڈیا دوسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا ہے۔
  17. محمد وارث

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی معیشت زوال پذیر

    میرے خیال میں سرمائے کی کمی کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں میں کمی کی طرف اشارہ ہے۔ سرمایہ (قانونی یا غیر قانونی) بہرحال معاشی سرگرمیوں میں معاون ثابت ہوتا ہے، پھر بڑے نوٹوں کی بندش کے وقت ان کے متبادل مناسب وقت پر مہیا نہیں ہو سکے تھے جس کی وجہ سے کئی موسمی معاشی سرگرمیوں (زراعت وغیرہ) پر برے اثرات...
  18. محمد وارث

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی معیشت زوال پذیر

    'انڈیا کی معیشت پانچ فیصد کے بجائے صفر کی رفتار سے ترقی پذیر ہے' بی بی سی اردو، 2 ستمبر 2019ء
Top