نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ط سے طوطا یا ت سے توتا

    اہلِ زبان سے مراد یہ تھا کہ کسی ایرانی یا دوسرے فارسی جاننے والے نے ہی لکھا ہوگا سو اہلِ زبان تو ہوا، ہاں اہلِ زبان میں عالم تھا یا نہیں تو اس کا پتا لگانا مشکل کام ہے۔ :)
  2. محمد وارث

    ط سے طوطا یا ت سے توتا

    یہی ہمارا طوطا۔ طوطی - ویکی‌پدیا، دانشنامهٔ آزاد
  3. محمد وارث

    ط سے طوطا یا ت سے توتا

    اس سب سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ طوطا طوے سے لکھ بھی لیں تو کچھ حرج نہیں۔ اسی ہرے پرندے یعنی ہمارے طوطے کو ایرانی بھی طوطی کہہ کر طوے سے لکھتے ہیں۔ یہ فارسی ویکیپیڈیا کا ربط ہے، ظاہر ہے اہلِ زبان ہی نے مرتب کیا ہوگا، اس میں طوطی کے ذیل میں اسی "پییرٹ" کا ذکر ہے اور اسی کی تصویر ہے۔ اور یہ بھی...
  4. محمد وارث

    ط سے طوطا یا ت سے توتا

    آپ کا نکتہ بھی اچھا ہے کہ اگر فارسی طوطی ہمارا طوطا ہی ہے تو فارسی والے اسے طوے سے کیوں لکھتے ہیں۔ کیونکہ طوے عربی حرف ہے اور عربی ت اور ط کے تلفظ میں فرق کرتے ہیں لیکن فارسی اور اردو میں میں ت اور ط کی آواز قریب ایک ہی ہے ۔ سو فارسیوں کی کیا مجبوری ہے کہ وہ طوطی کو طوے سے لکھتے ہیں، "توتی"...
  5. محمد وارث

    ط سے طوطا یا ت سے توتا

    درست بات ہے۔ ڑے سے پہاڑ بھی پڑھایا جاتا تھا اور ظوے سے ظروف بھی۔ ہمارا ایک "جونئیر " جب الف انار ، ب "لیلی" (بکری کا پنجابی مترادف) کہتا تھا تو باقی بچے ٹھٹھے مار کر ہنستے تھے۔ :)
  6. محمد وارث

    ط سے طوطا یا ت سے توتا

    ستر کی دہائی کے وسط میں جب میں "کچی" کا قاعدہ الف انار، ب بکری پڑتا تھا تو ت تختی اور ط طوطا ہی تھے۔ :)
  7. محمد وارث

    میرے خواب

    سب چیزوں کو سمجھنا ضروری بھی نہیں ہوتا اور کچھ وقت کے ساتھ سمجھ شریف میں آتی ہیں، باقی اس موضوع پر حرفِ آخر قبلہ و کعبہ کا ہے: بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی :)
  8. محمد وارث

    ط سے طوطا یا ت سے توتا

    فاتح صاحب نے اس طرف اشارہ کیا ہے لیکن مجھے علم نہیں ہے۔ اغلب یہی ہے کہ کسی درسی کتاب کا شاخسانہ ہے جیسے درسی کتب میں بہت سے اشعار اور غزلیں غلط منسوب ہو گئی ہیں۔
  9. محمد وارث

    میرے خواب

    جی صرف شافی نہیں بلکہ واحد اور "آخری" علاج بھی۔ :)
  10. محمد وارث

    ط سے طوطا یا ت سے توتا

    جوش نے بھی یادوں کی برات میں شاید اسے توتا ہی کہا اور لکھا ہے مگر یوسفی صاحب بھی درست فرماتے ہیں۔ طوطا غلط العام ہے سو فصیح ہے!
  11. محمد وارث

    غوری سلطنت سے نریندر مودی تک

    ویڈیو میں تاریخ درست ہے۔ آپ یہ دیکھیے کہ چار ہزار سال سے زائد عرصے میں صرف چند ایک موقعوں پر، اور وہ بھی بہت زیادہ عرصے کے لیے نہیں، برصغیر کا وسیع و عریض و رنگا رنگ علاقہ ایک مرکزی سلطنت یا ریاست کے تحت رہا ہے ۔مستقبل کے لیے ایک دلچسپ فیکٹ!
  12. محمد وارث

    ویک اینڈ پر کیا ہو رہا ہے؟

    ارے بالکل بھی نہیں خان صاحب، میں زیادہ گوشت خور نہیں ہوں۔ ہاں قربانی میں سے کلیجی پھیپھڑوں کا سالن مجھے مرغوب ہے، وہ انشاءاللہ ضرور کھاؤنگا۔ :)
  13. محمد وارث

    ویک اینڈ پر کیا ہو رہا ہے؟

    اب ہماری ایسی بھی قسمت نہیں ہے۔ بیوی کی مداخلت تمام چھٹیوں میں جاری و ساری رہے گی۔ :)
  14. محمد وارث

    ویک اینڈ پر کیا ہو رہا ہے؟

    ہمیں سالانہ چھٹیاں نہیں ملتیں سر، بس یہی عید کے عید آٹھ آٹھ دس دس چھٹیاں مل جاتی ہیں۔ :)
  15. محمد وارث

    ویک اینڈ پر کیا ہو رہا ہے؟

    جی اس کو موت پر بھی منطبق کیا جا سکتا ہے، اگر مر گیا تو آپ اسی جملے کو یاد کریں گے! :) ویسے میرا مطلب لغوی معنوں میں ہے، میں ایسے ہی چھٹیاں گزارتا ہوں اور انشاءاللہ یہ بھی گزاروں گا۔ :)
  16. محمد وارث

    ویک اینڈ پر کیا ہو رہا ہے؟

    ہمارا ویک اینڈ تو چند گھنٹوں بعد شروع ہو رہا ہے۔ اگلا پورا ہفتہ عید کی چھٹیاں ہیں۔ ایک دو گھنٹوں کے لیے عید کی شام والدہ کے پاس حاضری ہے اس کے بعد نہ ہم کمرے سے باہر قدم نکالیں گے نہ سورج کی روشنی دیکھیں گے، اللہ اللہ۔ :)
  17. محمد وارث

    بچپن کی حماقتیں

    مارا زمانے نے اسد اللہ خاں تمھیں وہ ولولے کہاں وہ جوانی کدھر گئی مرزا اسد اللہ خان غالب :)
  18. محمد وارث

    غوری سلطنت سے نریندر مودی تک

    دو ہزار سال قبل مسیح سے موجودہ دور تک۔ ہندوستان کی تاریخ کچھ منٹوں میں نقشے کی مدد سے۔
  19. محمد وارث

    غوری سلطنت سے نریندر مودی تک

    یہاں تو شاید کوئی نہیں ہے۔ لیکن فیس بُک پر کافی ہندو ہیں جو بہت عمدہ اردو لکھتے پڑھتے ہیں اور شاعری بھی کرتے ہیں۔ میری فرینڈ لسٹ میں تین چار ہندو صاحبان ایسے بھی ہیں جو فارسی کی وجہ سے ہیں، وہ نہ صرف فارسی سمجھتے ہیں بلکہ ایک آدھ تو فارسی میں شاعری بھی کرتے ہیں۔
Top