نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سیاسی منظر نامہ

    اللہ ہی جانتا ہے مگر پاکستان کی بجلی غائب ضرور جنات ہی کرتے ہیں۔ :)
  2. محمد وارث

    پھر ملاقات

    ہم نے تو سنا تھا مولوی ح سے حلوہ خور ہوتے ہیں یا مفت سے مفتی ہوتے ہیں، یہ چٹورے ہونے کا طعنہ پہلی بار سنا ہے! :)
  3. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    جی ہاں شنید یہی ہے کہ ایوب خان کی کتاب بھی الطاف گوہر ہی نے لکھی تھی لیکن کتاب پر نام بہرحال ایوب خان کا اپنا ہے۔ ایوب خان اپنی ایک ڈائری لکھا کرتے تھے، اسی کی مدد سے اور کچھ یادداشتیں ریکارڈ کروا کر "فرینڈز ناٹ ماسٹرز" لکھی گئی تھی جو بعد میں مذکورہ نام سے اردو میں ترجمہ ہوئی۔
  4. محمد وارث

    پاکستان کو سائنسدانوں کی ضرورت ہے

    یعنی مُلک کی مِلک کو "مَلَک و ملائکہ" کی ضرورت ہے۔ :)
  5. محمد وارث

    کتاب کی ٹائپنگ میں مدد چاہے

    علامہ غلام احمد پرویز سوادِ اعظم کے معتوب ہیں اور انکی کتب متنازعہ سمجھی جاتی ہیں۔ حدیث اور سنت کی آئینی یا شرعی حیثیت کو نہیں مانتے تھے اور اسی لیے مولانا مودودی اور ان کے درمیان ایک عرصے تک اس موضوع پر مناقشے ہوتے رہے۔ اس فورم پر شاید فاروق سرور خان صاحب ہی اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکیں۔ :)
  6. محمد وارث

    سیاسی منظر نامہ

    جی آپ کی بات درست ہے اور مجھے بھی اس نوٹس پر شدید حیرانی ہوئی ہے۔ سیالکوٹ چیمبر کے لوگ کاروباری ذہن کے اور مدبر، معاملہ شناس لوگ ہیں۔ یہ سیمینار کروانے کا آئیڈیا یا حکم یقینی طور پر کہیں اور سے آیا ہے۔ اس سے مجھے ایک اور واقعہ بھی یاد آ گیا جب جنرل ضیا الحق کی منعقد کردہ کسی "اسلامی سائنسی"...
  7. محمد وارث

    سیاسی منظر نامہ

    کیا یہ "ریاستِ مدینہ" قائم کرنے کی طرف کوئی عملی قدم ہے؟ کیا اس طرح کے سیمینارز منعقد کروانے کے احکامات حکومتِ وقت نے جاری کیے ہیں؟
  8. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    Pakistan in the Twentieth Century: A Political History by Lawrence Ziring آنجہانی مصنف پاکستانی تاریخ پر ایک مستند نام تھے۔ 1957ء میں پہلی بار پاکستان میں مطالعاتی دورے پر تشریف لائے تھے اور اس کے بعد ساری زندگی پاکستانی اور جنوبی ایشیا کی تاریخ پر مطالعے اور پڑھانے میں صرف کر دی۔ مشی گن...
  9. محمد وارث

    سیاسی منظر نامہ

    سارے کالم کا لب لباب یہ نکلا کہ موصوف کالم نگار کی بیروزگاری کے دن بس تھوڑے ہی رہ گئے ہیں!
  10. محمد وارث

    سوال

    اول تو دکان نہیں ہے، دوم، وہ میرے پسندیدہ موضوع ہوتے ہیں، تاریخ، سیاسیات، فلسفہ یعنی نان فکشن۔ :)
  11. محمد وارث

    سوال

    ارے نہیں سید صاحب، نثر پر اصلاح سے میرا کیا لینا دینا۔ مجھے تو دو تین چار پیرا گراف پڑھنے ہی دشوار ہو جاتے ہیں۔ :)
  12. محمد وارث

    پہاڑی غاروں سے ملنے والی سلاجیت میں ایسا خاص کیا ہے؟

    اس کو چمتکار سے زیادہ 'دماغ خراب ہونا' کہا جا سکتا ہے انصاری صاحب، اور وہ تو سلاجیت کھانے سے بہت پہلے کا ہی ہو چکا۔ :) اللہ ہی بہتر جانتا ہے خان صاحب، بیچی تو اس نے اصلی کہہ کر تھی لیکن ہمیں کیا علم۔ وہ ویسے ہی عین جوانی کا عالم تھا، بیس سال عمر تھی، تب ہر چیز ہری ہی لگتی ہے۔ :)
  13. محمد وارث

    فارسی نغمات مع اردو ترجمہ

    عمدہ کاوش ہے محترم، بہت خوب۔ جاری رکھیے! :)
  14. محمد وارث

    پہاڑی غاروں سے ملنے والی سلاجیت میں ایسا خاص کیا ہے؟

    یادش بخیر، 1992ء کے سفر سوات و کلام میں اپنے لیے جو واحد "تحفہ" لے کر ہم سب دوست واپس آئے تھے وہ یہی "جادوئی" سلاجیت تھی۔ واپس پہنچ کر اور کھا کر کسی "چمتکار" کے انتظار میں بیٹھے رہے لیکن کچھ بھی نہیں ہوا تب سے میرا ایمان تو اس پر سے اٹھ چکا۔
  15. محمد وارث

    پاکستان 2022 میں اپنا پہلا خلائی مشن بھیجے گا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

    ساری حسرتیں، ساری آرزوئیں، ساری خواہشیں، ساری ہوسیں بس اس ایک جملے میں سمٹی ہوئی ہیں۔ :)
  16. محمد وارث

    انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں طلبہ وطالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی

    اور "سوکنوں" کے سیاپوں سے سر درد لگوانی ہو تو ادھر ادھر کے تھریڈ حاضر ہیں! :)
  17. محمد وارث

    تجاویز برائے تحفظِ حیات یوزر فرینڈلی محفلین اور انسدادِ پُرتشدّد محفلین

    دخل در معقولات کے لیے معذرت مگر موقع محل کے مطابق حافظ از بادِ خزاں در چمنِ دہر مرنج فکرِ معقول بفرما، گلِ بے خار کجاست (حافظ شیرازی) حافظ، زمانے کے چمن میں خزاں کی ہوا سے رنج نہ کر، صحیح اور معقول بات سوچ کہ کانٹوں کے بغیر پھول (چمن) کہاں ہے؟
Top