نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    کسی لفظ میں ٹ ،ڑ اور ڈکے علاوہ کسی اور حرف پرعلامت طوئے (المعروف شوشہ)لکھنا ہو تو کیسے لکھیں گے؟؟؟؟

    وقت نکال کر کی بورڈ ہی انسٹال کریں۔ یہی حل ہے۔ ایک کیبورڈ اور طریقۂ کار یہ بھی ہے۔
  2. محمد تابش صدیقی

    متمنی اصلاح

    اکمل بھائی بہت عرصہ سے مصروفیات کی وجہ سے جن چیزوں پر فوکس کچھ کم ہوا ہے، ان میں سے اصلاحِ سخن کا زمرہ بھی ہے۔ اب استاد تو ہوں نہیں کہ سرسری طور پر دیکھ کر ہی مسائل کی نشاندہی کر سکوں، وقت نکالنا پڑتا ہے۔ اس لیے قاصر رہا آپ کی کاوش دیکھنے سے۔ :)
  3. محمد تابش صدیقی

    غزل: یہ مت کہو کہ بھیڑ میں تنہا کھڑا ہوں میں ٭ عزمؔ شاکری

    ٹیلی گرام کے امیج ٹو ٹیکس بوٹ سے یہاں بوٹ کا نام اور اگلے مراسلوں میں طریقہ درج ہے۔
  4. محمد تابش صدیقی

    غزل: پہلا سا مرے حال پہ اکرام نہیں ہے ٭ نصر اللہ خان عزیزؔ

    پہلا سا مرے حال پہ اکرام نہیں ہے یعنی وہ مری صبح نہیں شام نہیں ہے رسوا ہے وہی جو نہیں رسوائے محبت جو عشق میں ناکام ہے ناکام نہیں ہے اے ذوقِ جنوں اور بڑھے جوش جنوں کا دامن ہے مرا جامۂ احرام نہیں ہے ممکن نہیں ابہام نہ ہو عرض و بیاں میں لیکن نگہِ شوق میں ابہام نہیں ہے جب دیکھو عزیزؔ اس کے ہی...
  5. محمد تابش صدیقی

    غزل: یہ مت کہو کہ بھیڑ میں تنہا کھڑا ہوں میں ٭ عزمؔ شاکری

    جزاک اللہ خیر۔ دراصل آج کل امیج ٹو ٹیکسٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہا ہوں، تو کہیں کہیں مسائل رہ جاتے ہیں۔ :)
  6. محمد تابش صدیقی

    صحافت کا مختصر جعرافیہ ٭ نعیم صدیقی

    یہ طنزیہ مضمون محترم نعیم صدیقی کی قیامِ پاکستان سے قبل شائع ہونے والی کتاب ذہنی زلزلے سے لیا گیا ہے۔ صحافت کا مختصر جعرافیہ حدودِ اربعہ فنِ صحافت دنیائے خیال کا ایک ایسا جزیرہ نما ہے جسے دو طرف سے دریائے خریداران اور ایک طرف سے ایجنسیوں کے سمندر نے گھیر رکھا ہے۔ اس کی موجیں ساحل کو کٹا پھٹا...
  7. محمد تابش صدیقی

    ضرور مجھ کو کسی نے سنبھال رکھا تھا - میں ریزہ ریزہ ہوا اور بکھر نہیں پایا ٭ عزمؔ شاکری

    ضرور مجھ کو کسی نے سنبھال رکھا تھا - میں ریزہ ریزہ ہوا اور بکھر نہیں پایا ٭ عزمؔ شاکری
  8. محمد تابش صدیقی

    غزل: یہ مت کہو کہ بھیڑ میں تنہا کھڑا ہوں میں ٭ عزمؔ شاکری

    یہ مت کہو کہ بھیڑ میں تنہا کھڑا ہوں میں ٹکرا کے آبگینے سے پتھر ہوا ہوں میں آنکھوں کے جنگلوں میں مجھے مت کرو تلاش دامن پہ آنسوؤں کی طرح آ گیا ہوں میں یوں بے رخی کے ساتھ نہ منہ پھیر کے گزر اے صاحبِ جمال ترا آئنہ ہوں میں یوں بار بار مجھ کو صدائیں نہ دیجیے اب وہ نہیں رہا ہوں کوئی دوسرا ہوں میں...
  9. محمد تابش صدیقی

    غزل: ناز ان کا نیاز ہے میرا ٭ نصر اللہ خان عزیزؔ

    ناز ان کا نیاز ہے میرا بندگی امتیاز ہے میرا فکر کیا مجھ کو چارہ سازی کی خود خدا چاره ساز ہے میرا اپنے لطف و کرم میں دیر نہ کر قصۂ غم دراز ہے میرا جس نے صبر و قرار چھینا ہے خود وہی دل نواز ہے میرا میری باتیں وہی سمجھتا ہے جو شناسائے راز ہے میرا میرے لفظوں کے پیرہن پہ نہ جا اک حقیقت مجاز ہے...
  10. محمد تابش صدیقی

    دی لیڈر میکرز اینڈ الیکشن کمیشن ایجنٹس(لمیٹڈ) ٭ نعیم صدیقی

    آج ہی فارم بھر کے بھیج دیجیے اگر آپ لیڈری کے نئے نئے شائق ہوں تو حسبِ ذیل سوالات کے جوابات لکھ کر ہمیں بھیج دیجیے تاکہ بروقت معاملہ طے ہو سکے۔ 1۔ نام، پتہ، عمر، تعلیم، مطالعہ، سیاسی مسلک وغیرہ کیا ہے (ہو سکے تو فوٹو بھی فراہم کیجیے) 2۔ آپ کو لیڈری کا جنون کب سے ہوا؟ 3۔ آپ اپنے لیڈر ہونے کی اہمیت...
  11. محمد تابش صدیقی

    دی لیڈر میکرز اینڈ الیکشن کمیشن ایجنٹس(لمیٹڈ) ٭ نعیم صدیقی

    ہمارے وسیع انتظامات آپ ہمارے کارخانے اور شوروم کر دیکھیں تو اس عجائب گھر میں آپ کو عجیب و غریب انتظامات سے تعارف ہو گا۔ یہاں آپ کو حسبِ ذیل شعبے اپنا کام کرتے ملیں گے۔ شعبۂ شخصیت سازی یہاں امیدواروں کو یہ تربیت دی جاتی ہے کہ ان کو بڑا آدمی بنے کے لیے لباس کیسا پہننا چاہیے، ان کو کلین شیو کرانا...
  12. محمد تابش صدیقی

    دی لیڈر میکرز اینڈ الیکشن کمیشن ایجنٹس(لمیٹڈ) ٭ نعیم صدیقی

    ہم الیکشن میں کامیاب کراتے ہیں اب جو الیکشن درپیش ہے اس میں آپ اگر بازی لڑنا چاہیں تو ہماری خدمات حاصل کیجیے ۔ ہم ایک منصفانہ معاوضہ کے عوض آپ کو کامیابی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہمارے انتظامات یہ ہیں! 1۔ جہاں ضرورت ہو شامیانے، دریاں، قناتیں، لیمپ، لاؤڈ سپیکر، موٹریں، بسیں ہم خود...
  13. محمد تابش صدیقی

    دی لیڈر میکرز اینڈ الیکشن کمیشن ایجنٹس(لمیٹڈ) ٭ نعیم صدیقی

    ہم لیڈری کا بیمہ بھی کرتے ہیں ہماری فرم کا انشورنس ڈیپارٹمنٹ آپ کو روز روز کی پریشانیوں سے ایک قلیل سے ماہانہ چندے کے عوض میں بالکل نجات دلا سکتا ہے۔ ہم آپ کو لیڈری کی مستقل اجارہ داری دلوا سکتے ہیں اور آپ کے لیے قیادت کے خدائی حقوق منوا دینے کی گارنٹی دیتے ہیں۔ اگر آپ مدتِ معیّنہ میں ہم سے بیمہ...
  14. محمد تابش صدیقی

    دی لیڈر میکرز اینڈ الیکشن کمیشن ایجنٹس(لمیٹڈ) ٭ نعیم صدیقی

    سلسلۂ اعلانات(2) ہمارا پہلا اعلان پڑھنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ فرم کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور کام چالو ہے۔ ہم لیڈر بناتے ہیں! واضح رہے کہ مغربی پنجاب میں لیڈری کا خاص دور(season) قبل از وقت شروع ہو چکا ہے اس لیے جن اصحاب کو سیاسی کاروبار میں حصہ لینا ہو وہ بروقت مارکیٹ میں...
  15. محمد تابش صدیقی

    فورم کا نشہ ہو گیا ہے

    بہت مبارک ہو عبد اللہ بھائی۔
  16. محمد تابش صدیقی

    انکشاف در انکشاف!!!

    بہت خوب عاطف بھائی۔ اسی طرح اپنے قلم کی جولانیاں دکھاتے رہا کریں۔
Top