نتائج تلاش

  1. فرحان محمد خان

    فیض تری اُمید ترا انتظار جب سے ہے ۔ فیض احمد فیض

    سر ایک سوال موسیقی کے کون کون سے گھرانے ہیں ؟
  2. فرحان محمد خان

    "مری آنکھوں کو آنکھوں کا کنارہ کون دے گا" افتخار قیصر

    مری آنکھوں کو آنکھوں کا کنارہ کون دے گا سمندر کو سمندر میں سہارا کون دے گا مرے چہرے کو چہرہ کب عنایت کر رہے ہو تمہیں میرے سوا چہرہ تمہارا کون دے گا مرے دریا نے اپنے ہی کنارے کاٹ ڈالے بپھرتے پانیوں کو اب سہارا کون دے گا بدن میں ایک صحرا جل رہا ہے بجھ رہا ہے مرے دریاؤں کو پہلا اشارہ کون...
  3. فرحان محمد خان

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    امجد، قبائے شہ تھی کہ چولا فقیر کا ہر بھیس میں ضمیر کا پردا لباس تھا مجید امجد
  4. فرحان محمد خان

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شہر کا شہر مجھے دیکھ رہا ہے منصور کم تماشا ہے بہت اور زیادہ آنکھیں منصور آفاق
  5. فرحان محمد خان

    فیض نذرِ غالبؔ "کسی گماں پہ توقع زیادہ رکھتے ہیں"

    نذرِ غالبؔ کسی گماں پہ توقع زیادہ رکھتے ہیں پھر آج کوئے بتاں کا ارادہ رکھتے ہیں بہار آئے گی جب آئے گی، یہ شرط نہیں کہ تشنہ کام رہیں گرچہ بادہ رکھتے ہیں تری نظر کا گلہ کیا؟ جو ہے گلہ دل کا تو ہم سے ہے، کہ تمنا زیادہ رکھتے ہیں نہیں شراب سے رنگیں تو غرقِ خوں ہیں کہ ہم خیالِ وضعِ قمیص و لبادہ...
  6. فرحان محمد خان

    غالب غزل - درد ہو دل میں تو دعا کیجے - غالب

    سر آپ کو بھی ایک حج کا ثواب ہو :):)
  7. فرحان محمد خان

    فیض تری اُمید ترا انتظار جب سے ہے ۔ فیض احمد فیض

    حضرت نصرت جی کی آواز میں کمال
  8. فرحان محمد خان

    فیض ہر حقیقت مجاز ہو جائے

    ہر حقیقت مجاز ہو جائے کافروں کی نماز ہو جائے دل رہینِ نیاز ہو جائے بے کسی کار ساز ہو جائے منتِ چارہ ساز کون کرے درد جب جاں نواز ہو جائے عشق دل میں رہے تو رُسوا ہو لب پہ آئے تو راز ہو جائے لطف کا انتظار کرتا ہوں جوڑ تاحدِ ناز ہو جائے عمر بے سود کٹ رہی ہے فیض کاش افشائے راز ہو جائے...
  9. فرحان محمد خان

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیر سے آنکھ پہ اُترا نہیں اشکوں کا عذاب اپنے ذمّے ہے ترا قرض نہ جانے کب سے فیض احمد فیض
  10. فرحان محمد خان

    فیض نظم - کتُے از فیض احمد فیض (کتاب::نقشِ فریادی)

    سر ایک اور بھی ہے سارے سخن ہمارے کے نام سے
  11. فرحان محمد خان

    فیض نظم - کتُے از فیض احمد فیض (کتاب::نقشِ فریادی)

    سر محمد خلیل الرحمٰن جہاں بھر کی دھتکار ان کی کمائی
  12. فرحان محمد خان

    فیض حسرتِ دید میں گزراں ہیں زمانے کب سے

    حسرتِ دید میں گزراں ہیں زمانے کب سے دشتِ اُمید میں گرداں ہیں دوانے کب سے دیر سے آنکھ پہ اُترا نہیں اشکوں کا عذاب اپنے ذمّے ہے ترا قرض نہ جانے کب سے کس طرح پاک ہو بے آرزو لمحوں کا حساب درد آیا نہیں دربار سجانے کب سے سر کرو ساز کہ چھیڑیں کوئی دل سوز غزل "ڈھونڈتا ہے دلِ شوریدہ بہانے کب سے...
  13. فرحان محمد خان

    فیض جمے گی کیسے بساطِ یاراں کہ شیشہ و جام بُجھ گئے ہیں

    جمے گی کیسے بساطِ یاراں کہ شیشہ و جام بُجھ گئے ہیں سجے گی کیسے شبِ نگاراں کہ دل سرِ شام بُجھ گئے ہیں وہ تیرگی ہے رہِ بُتاں میں چراغِ رُخ ہے نہ شمعِ وعدہ کرن کوئی آرزو کی لاؤ کہ سب در و بام بُجھ گئے ہیں بہت سنبھالا وفا کا پیماں مگر وہ برسی ہے اب کے برکھا ہر ایک اقرار مٹ گیا ہے تمام پیغام بُجھ...
  14. فرحان محمد خان

    "لغزش پائے ہوش کا حرف جواز لے کے ہم" شمس الرحمن فاروقی

    لغزش پائے ہوش کا حرف جواز لے کے ہم خود کو سمجھنے آئے ہیں روح مجاز لے کے ہم کرب کے ایک لمحے میں لاکھ برس گزر گئے مالک حشر کیا کریں عمر دراز لے کے ہم شام کی دھندلی چھاؤں میں پھیلے ہیں سائے دار کے سجدہ کریں کہ آئے ہیں ذوق نماز لے کے ہم دور افق پہ جا کہیں دونوں لکیریں مل گئیں آئے تو تھے...
  15. فرحان محمد خان

    مصحفیؔ اس کی گلی میں جو تو جاتا ہے سدا اپنی بدنامی کا کچھ تجھ کو بھی ڈر ہے کہ نہیں

    مصحفیؔ اس کی گلی میں جو تو جاتا ہے سدا اپنی بدنامی کا کچھ تجھ کو بھی ڈر ہے کہ نہیں
Top