اے دل پکارتے ہیں وہ نامِ خدا مجھے
خانہ خراب ڈھونڈ نہیں لے کے آ مجھے
پوچھا نہ تھا کہ بھول گیا ماجرا مجھے
میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہو گیا مجھے
آوارگی کا شوق تو پہلے بھی تھا مجھے
بھولا نہ تھا مگر کبھی گھر کا پتا مجھے
پرتو پڑا ہے آئنے پر آفتاب کا
میں دیکھتا ہوں اس کو کوئی دیکھتا مجھے
یوں کھو...