وہ اللہ ہمارا ہے پروردگار
وہ رزاق ہے اس کے کرم بے شمار
وہی پیداکرتا ہے گلزار و خار
وہی دے رہا ہے زندگی کو بہار
وہی رہنما ہے وہی ہے عظیم
وہی ذات ربی وہی ہے کریم
وہی دیکھتا ہے سمیعٌ علیم
وہی بخشتا ہے غفورٌ رحیم
وہی جانتا ہے وہی ہے حکیم
وہی راہ دکھاتا رہے مستقیم
ہمیں رزق اپنا کھلاتا ہے وہ...