کام کی بات ترے پاس نہیں ہے کوئی
حسرتِ خام !کوئی تیری پذیرا ئی کرے
یہاں آپ کا مخاطب ہے کون؟ حسرتِ خام؟ یا وہی ایک غیر مرئی شخص جو کبھی شاعر خود ہوتا ہے اور کبھی اس کا قاری، کبھی ایک عام آدمی؟ حسرتوں کی تو پذیرائی نہیں ہوتی اور نہ حسرتیں پذیرائی چاہتی ہیں۔ ایسا مضمون لانا مقصود ہو تو کسی قدر چابک...