ایک مثال دیکھ لیجئے:
رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے
درد پھولوں کی طرح مہکیں اگر تو آئے
۔۔۔۔ ضیاء جالندھری (؟)
یہاں "باتوں" کی واو گر رہی ہے، اور نون غنہ تو ہوتا ہی غنہ ہے۔ اس کا جواز اسی مصرعے میں موجود ہیں۔ "باتیں کریں" یعنی جمع کے تسلسل میں جمع آئے گا، تو کوئی اشکال پیدا نہیں ہو گا۔...