عُثمانی شاعر 'مسیحی' اپنے ایک ممدوح کی مدح میں کہی گئی بیت میں کہتے ہیں:
دیر جود و هَبیتۆن ایله راکِب گؤرهن سنی
دُلدُلدۆر آتې کندۆ علی تیغی ذوالفقار
(مسیحی)
جو شخص تم کو تمہاری جُود و ہَیبت کے ساتھ سواری پر سوار دیکھتا ہے وہ کہتا ہے: اُس کا اسپ دُلدُل ہے، وہ خود علی ہے، اور اُس کی تیغ ذوالفقار...