یہاں قطعہ ایک الگ صنف شعر کی صورت میں معروف ہو چکا ہے۔ ساخت میں یہ غزلیہ ابیات کی طرح ہوتا ہے۔ مصرعے جفت ہوئے، دوسرا، چوتھا، چھٹا، آٹھواں ۔۔ ۔۔ ۔۔ مصرع ہم قافیہ ہوتے ہیں۔ پہلا مصرع بھی کہیں کہیں ہم قافیہ ہوتا ہے۔ باقی کے طاق مصرعے (تیسرا، پانچواں، ساتواں ۔۔ ۔۔ ۔۔) کا قافیے میں نہ ہونا پسندیدہ تر...