نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی ، محفل کا ایک معتبر شاعر

    بہت شکریہ، اور محبت ہے آپ کی۔ اسے درست کر لیجئے گا: یہاں تقاضا نذر کا ہے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی ، محفل کا ایک معتبر شاعر

    ۔۔ ۔۔ ۔۔ اور میرے حرف سارے اس حبیبِ کبریا ﷺ کے بابِ عزت پر کھڑے ہیں دست بستہ بے زباں بے جراتِ اظہار حاشا! کوئی گستاخی نہ ہو جائے ۔۔ ۔۔ ۔۔
  3. محمد یعقوب آسی

    سُورج کو چراغ ۔۔ علامہ اقبال (فکر و فن) کی تفہیم

    ایک منظر ذہن میں لائیے۔ ایک ندی ہے، اس کے اردگرد درخت ہیں، کوئی سرو کا درخت بھی رہا ہو گا۔ ان سب کا عکس پانی میں بن رہا ہے۔ درخت ہرے سوکھے جیسے بھی ہیں وہ تو پانی سے باہر ہیں۔ عکس تو عکس ہوتا ہے پانی میں بنے ریت میں بنے، وہ ازخود تو پھل پھول نہیں سکتا، یعنی عکس چاہے درخت کا ہے اس میں قوتِ نمو...
  4. محمد یعقوب آسی

    سُورج کو چراغ ۔۔ علامہ اقبال (فکر و فن) کی تفہیم

    کلام اقبال کے حوالے سے ایک بہت عمدہ سائٹ۔ یہاں کلک کیجئے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    سُورج کو چراغ ۔۔ علامہ اقبال (فکر و فن) کی تفہیم

    ضرور جناب، مگر اس فقیر پر اور ہوا دینے والے پتوں پر تکیہ نہ کیجئے گا۔ اس محفل میں بہت اہلِ علم موجود ہیں، کسی نہ کسی اہلِ علم کو بھی ساتھ ہی ٹیگ کر دیا کیجئے گا۔ کون جانے یہ فقیر کہاں اکھڑ جائے (ہتھے سے اکھڑنا نہیں، ڈگمگا جانا مراد ہے)۔
  6. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی ، محفل کا ایک معتبر شاعر

    ضمیمہ : کچھ فارسی کے مصادر کے بارے میں ہم دیکھتے ہیں کہ فارسی کے مصادر کے آخری دو حرف ’’تَن‘‘ ہوتے ہیں یا ’’دَن‘‘۔ اس پر بحث نہیں کہ ان کے علاوہ کوئی اور کیوں نہیں۔ دیکھنا یہ مقصود ہے کہ ’’تن‘‘ آخر سے پہلے حروف میں اور ’’دن‘‘ آخر سے پہلے حروف میں کوئی امتیاز کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ چلئے ہم یہاں...
  7. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    ۔۔۔۔ "اکو ای گل اے" ۔۔۔۔ اک کہندا اے میں جھلا نہیں اک کہندا اے میں ڈھگا نہیں لوکی کہندے جھلے نے کدی اپنے آپ نوں جھلا منیا؟ تے پھر ڈھگا اپنے آپ نوں ڈھگا من لئے؟ پھر تے سچ مچ ڈھگا ہویا! ڈھگا کہہ لئو جھلا کہہ لئو اکو ای گل اے جیہڑی جُوہ وچ اتھرے ڈھگے اٹھے ویلے تھاں کتھاویں کھَورُو پٹی رکھن اوتھے...
  8. محمد یعقوب آسی

    نقد و نظر

    1 ۔ اردو محاورہ کے مطابق آگ جلاتی ہے پھونکتی نہیں ہے، ہاں پنجابی محاورہ میں پھونکتی بھی ہے۔ 2۔ رعایات کا مسئلہ ہے۔ صبح مذکور ہے تو اوپر رات کا ذکر ہونا چاہئے تھا۔ 3۔ مضمون بہت عامیانہ ہے۔ 4۔ اس پر بات ہو چکی، اگرچہ صاحبِ کلام پر کسی قدر گراں گزری۔ 5۔ مصلحت کو بیان بھی کیا جانا چاہئے تھے۔ دوسرا...
  9. محمد یعقوب آسی

    نقد و نظر

    جو آپ نے نقل کیا، اس میں تو "کہ" نہیں، "کے" ہے۔ پتہ نہیں یہ اشِکال کیوں ہوا؟ باقی معاملات اپنی جگہ ہیں، البتہ۔
  10. محمد یعقوب آسی

    نقد و نظر

    شکریہ
  11. محمد یعقوب آسی

    نقد و نظر

    ہائے سکتہ کے بارے میں تو مجھے کچھ معلوم نہیں، ہائے مختفی عربی سے خاص نہیں کیا؟ جب زہراب ایک مکمل لفظ ہے تو زہرابہ؟ زہراب کی ب کو حرکت دینے کے لئے کسی ہائے کی ضرورت تو نہیں۔ مثال کے طور پر آبِ رواں، آبِ گم، آب و آتش، آبِ حیات؛ فارسی کی معروف اور مقبول تراکیب ہیں، اور بغیر ہائے کے ہیں۔ خیر! آپ...
  12. محمد یعقوب آسی

    نقد و نظر

    اس غزل پر میری طرف سے مزید کچھ نہیں، کہ وہی پہلے کی کہی ہوئی باتیں ہیں، خود دیکھ لیجئے گا۔ دیگر احباب کی رائے کا انتظار کیجئے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    نقد و نظر

    دونوں مصرعے بہت دور جا پڑے۔
  14. محمد یعقوب آسی

    نقد و نظر

    کتنی سہولت سے یہاں "بنے ہے" کی بجائے "بنے گا" آ سکتا تھا! ترجیح بہر حال آپ کی ہے۔
  15. محمد یعقوب آسی

    نقد و نظر

    ذہر ؟؟ یا زہر ؟؟ ۔۔ زہراب تو سنا ہے، زہرابہ نہیں سُنا؛ چلئے مان لیتے ہیں کہ اس کے معانی زیریلے مشروب کے ہیں تو پھر ناب کیوں کر ہوا؟ (ناب کے معانی لغت سے دیکھ لیں، یہ غالباً اچھے معانی میں آتا ہے)۔ بحر کا یہاں بہر حال کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    نقد و نظر

    فی الحال ملتوی ۔۔ شکریہ
  17. محمد یعقوب آسی

    نقد و نظر

    اصولی طور پر سبز رنگ والے درست ہیں۔ مگر میری عادت سرخ رنگ والوں پر پختہ ہو چکی ہے، اس کا کیا کروں!
  18. محمد یعقوب آسی

    نقد و نظر

    گویا رسمِ شبیر ادا کرنا ذرا سا کام ہی تو ہے؟ "کئے دیتے ہیں"؟ ۔۔
  19. محمد یعقوب آسی

    نقد و نظر

    یہاں بھی وہی ردیف کا مسئلہ ہے۔ یہی مضمون کئی شعرا باندھ چکے ہیں اور اس سے بہتر انداز میں باندھ چکے ہیں۔ یا تو کوئی نئی بات، نیا نکتہ، نئے معانی پیدا کیجئے، یا پھر ایک مسلسل واقع ہونے والی بات کو کسی نئے رخ سے دیکھئے۔
Top