نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    فانی شوق سے ناکامی کی بدولت کوچہء دل ہی چھوٹ گیا - فانی بدایونی

    شوق سے ناکامی کی بدولت کوچۂ دل ہی چھوٹ گیا ساری اُمیدیں ٹوٹ گئیں، دل بیٹھ گیا، جی چھوٹ گیا فصلِ گل آئی یا اجل آئی، کیوں درِ زنداں کھلتا ہے کیا کوئی وحشی اور آ پہنچا یا کوئی قیدی چھوٹ گیا لیجیے کیا دامن کی خبر اور دستِ جنوں کو کیا کہیے اپنے ہی ہاتھ سے دل کا دامن مدت گذری چھوٹ گیا منزلِ عشق پہ...
  2. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    حالِ دل کس امید پر کہیے جب تمہیں اعتبار ہی نہ رہا بے قراری کہاں کہ دل ہی نہیں ہائے وہ بے قرار ہی نہ رہا دل کی اب روک تھام کون کرے ضبط پر اختیار ہی نہ رہا اب کوئی آرزو نہیں فانی دلِ امیدوار ہی نہ رہا (فانی بدایونی)
  3. فرخ منظور

    حاذق الملک نہ کوئی بھی رہا میرے بعداز مجید لاہوری

    حسرت موہانی کا وہ کونسا مصرع ہے جناب؟
  4. فرخ منظور

    حاذق الملک نہ کوئی بھی رہا میرے بعداز مجید لاہوری

    مجید لاہوری کے کلام کے انتخاب کے لئے یہاں دیکھیے۔
  5. فرخ منظور

    فارسی شاعری می رقصم - شیخ عثمان مروَندی معروف بہ لال شہباز قلندر کی غزل

    بہرحال اس میں حوصلہ شکنی والی کوئی بات نہیں ہوتی اگر نئے ارکان کو بتا دیا جائے کہ آپ کا پوسٹ کردہ کلام محفل میں پوسٹ کیا جا چکا ہے۔
  6. فرخ منظور

    فارسی شاعری می رقصم - شیخ عثمان مروَندی معروف بہ لال شہباز قلندر کی غزل

    اس میں حوصلہ شکنی کی کیا بات ہے۔ اگر میں نہ بھی بتاتا تو یہ دھاگہ وارث صاحب کے دھاگے میں ضم ہو جاتا۔ یہ عجیب بات کی آپ نے۔
  7. فرخ منظور

    فارسی شاعری می رقصم - شیخ عثمان مروَندی معروف بہ لال شہباز قلندر کی غزل

    یہ کلام بھی وارث صاحب یہاں ارسال کر چکے ہیں۔
  8. فرخ منظور

    انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھ - نظام رامپوری

    مجھے اس بات کا علم نہیں تلمیذ صاحب۔ البتہ اب میں آپ کی بات کی تحقیق ضرور کروں گا۔ یوٹیوب بند ہونے سے ہماری تو دنیا ہی اجڑی ہوئی ہے۔ :)
  9. فرخ منظور

    تبسم تیری نظروں کا فسوں، دشمنِ دیں ہے ساقی ۔ صوفی تبّم

    تیری نظروں کا فسوں، دشمنِ دیں ہے ساقی ورنہ پینے میں کوئی بات نہیں ہے ساقی جو ترے جام سے سرشار نہیں ہے ساقی وہ بشر کون سی بستی کا مکیں ہے ساقی اس مئے ناب سے کیا فائدہ، جب ساغر میں جلوہ افروز تری چینِ جبیں ہے ساقی ابھی باقی ہے الَم ہائے فراواں کا خمار ابھی ہلکی سی کسک دل کے قریں ہے ساقی...
  10. فرخ منظور

    انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھ - نظام رامپوری

    عجیب بات ہے کہ آپ کا ارسال کردہ اکثر کلام محفل پر پہلے ارسال ہو چکا ہے۔ یہ کلام وارث صاحب یہاں ارسال کر چکے ہیں۔
  11. فرخ منظور

    فیض ہجر کی راکھ اور وصال کے پھول ۔ فیض

    ہجر کی راکھ اور وصال کے پھول آج پھر درد و غم کے دھاگے میں ہم پرو کر ترے خیال کے پھول ترکِ الفت کے دشت سے چن کر آشنائی کے ماہ و سال کے پھول تیری دہلیز پر سجا آئے پھر تری یاد پر چڑھا آئے باندھ کر آرزو کے پلے میں ہجر کی راکھ اور وصال کے پھول
  12. فرخ منظور

    انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھ - نظام رامپوری

    واہ! بہت خوب۔ آپ تو میرا پسندیدہ کلام ارسال کرتے جا رہے ہیں۔ یہ غزل میں بھی یہاں ارسال کر چکا ہوں۔ انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھ
  13. فرخ منظور

    نظیر پردہ اٹھا کر رخ کو عیاں اس شوخ نے جس ہنگام کیا ۔ نظیر اکبر آبادی

    واہ! بہت خوب انتخاب۔ یہ غزل میں بھی یہاں ارسال کر چکا ہوں۔ پردہ اٹھا کر رخ کو عیاں اس شوخ نے جس ہنگام کیا
  14. فرخ منظور

    فیض دربار میں اب سطوتِ شاہی کی علامت ۔ فیض احمد فیض

    شاید نہیں یقیناً "غبارِ ایّام" سے ہی یہ غزل لی گئی ہے۔
  15. فرخ منظور

    فیض دربار میں اب سطوتِ شاہی کی علامت ۔ فیض احمد فیض

    بہت شکریہ ناصر صاحب! سلامت رہیے!
  16. فرخ منظور

    تبسم حسن مجبورِ جفا ہے شاید ۔ صوفی تبسّم

    حسن مجبورِ جفا ہے شاید یہ بھی اِک طرزِ ادا ہے شاید ایک غم ناک سی آتی ہے صدا کوئی دل ٹوٹ رہا ہے شاید خود فراموش ہوا جاتا ہوں تو مجھے بھول گیا ہے شاید ان حسیں چاند ستاروں میں کہیں تیرا نقشِ کفِ پا ہے شاید ایک دنیا سے ہوئے بیگانے تجھ سے ملنے کا صلا ہے شاید ہر گھڑی اشک فشاں ہیں آنکھیں یہی...
  17. فرخ منظور

    فیض دربار میں اب سطوتِ شاہی کی علامت ۔ فیض احمد فیض

    دربار میں اب سطوتِ شاہی کی علامت درباں کا عصا ہے کہ مصنّف کا قلم ہے آوارہ ہے پھر کوہِ ندا پر جو بشارت تمہیدِ مسرت ہے کہ طولِ شبِ غم ہے جس دھجی کو گلیوں میں لیے پھرتے ہیں طفلاں یہ میرا گریباں ہے کہ لشکر کا علَم ہے جس نور سے ہے شہر کی دیوار درخشاں یہ خونِ شہیداں ہےکہ زرخانۂ جم ہے حلقہ کیے...
  18. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی نظم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوہ ِ ندا

    بہت خوب انتخاب۔ مصطفیٰ زیدی کی نمائندہ نظمیں میں سے ایک۔ بہت شکریہ غزل جی!
  19. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی کارواں

    واہ! خوب انتخاب۔ شکریہ غزل جی!
  20. فرخ منظور

    منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لئے ۔۔ سجنی کا چھیمو کے ہمراہ خصوصی ڈانس

    ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا :)
Top